The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے ضلع سرگودھا کے سابق سیکرٹری جنرل اور فعال تنظیمی کارکن راجہ امجد حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کے صوبائی ترجمان کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ راجہ امجد حسین انتہائی جفاکش رہنما ہیں اور انہوں نے ماضی میں سرگودھا میں ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے شب وروز محنت کی ہے، امید ہے کہ صوبائی کابینہ میں بحیثیت ترجمان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام الہادی عج فری اسپتال چنیوٹ میں فی سبیل اللہ خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان الصبح ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار ، پسماندگان سے اظہار تعزیت، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چنیوٹ کے علاقے واڑہ سادات میں قائم الہادی عج فری اسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں فی سبیل اللہ مصروف عمل ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان قومی شاہراہ پر ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ممتاز حسین اپنی کار میں اہل خانہ کے ہمراہ بھوانہ سے چنیوٹ کے جانب سے رواں دواں تھے کے اچانک ایک موٹر سائیکل سوار ان کی کارکے سامنے آگیا جسے بچانے کی کوشش میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی کار سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے پچھلے وہیل کی ذد میں آگئی جس سے ڈاکٹر ممتاز حسین اور موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اس خونی حادثے میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ڈاکٹر صاحب کے تمام اہل خانہ محفوظ رہے۔ جاں بحق ہونے والوں کو فیصل آباد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی المناک وفات پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ باقر عباس زیدی، ممبر کور کمیٹی مسرت کاظمی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی رہنماوں نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، رہنماوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ممتاز حسین الٹراسائونڈ اسپیشلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت سے سرشار تھے،انہوں نے سول اسپتال فیصل آباد سے مستعفیٰ ہو کر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام واڑہ سادات چنیوٹ میں قائم الہادی عج اسپتال میں فی سبیل اللہ خدمات انجام دینا شروع کیں،مستحق مریضوں کو مفت ادویات اور الٹراسائونڈ کی سہولیات تادم مرگ جاری رکھیں ، مرحوم ڈاکٹر کی موت سے انسانی خدمت کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ہے، ان کی وفات سے ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جو کہ مشکل سے پر ہوگا، رہنماوں نے ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی مغفرت کی بھی دعا کی ہے ۔
وحدت نیوز(نجف) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی خصوصی دلچسپی سے سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی نجف و کربلا کے مابین پول نمبر 1120 پر زائرین ابا عبداللہ الحسین کی خدمت کے لئے موکب بنام "موکب شہداء پاکستان" کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں قیام و طعام کیساتھ دینی اور ثقافتی خدمات بھی دی جائیں گی، نیز پاکستان سے تشریف لانے والے معزز زائرین اپنے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ہماری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری امور خارجہ کے حکم پر اس سال ایم ڈبلیو ایم مشھد کے مسئول حجۃ الاسلام شیخ عقیل خان، نجف اشرف کے مسئول حجۃ الاسلام سید خاور اور سابق میڈیا کوآرڈینیٹر امور خارجہ شیخ محمد جان حیدری موکب میں خدمات انجام دینگے۔ موکب کا اغاز دس صفر کے بعد ہوگا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کوئٹہ اور تفتان بارڈرپر آئے روز زائرین کے ساتھ ہونے والی نارواہ سلوک اور شیعہ مسنگ پرسن ،اورصحافیوں کے اوپر تشدد کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سیاسیات کے سیکرٹری اسد عباس نقوی اور مولانا حسنین عباس گردیزی کے علاوہ تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری کا کہنا تھا کہ ہم جس ملک میں رہ رہے ہیں ایک مسائلستان بنا ہوا ہے۔اس کے لیے کوئی سسٹم نہیں بنا رہے ہیں اور لوگ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس وقت لوگ براستہ کوئٹہ ،ایران اور دوسر ے ممالک میں زیارات کے لیے جارہے ہیں اور ان کے راستے میں ناختم ہونے والے مسائل ہوتے ہیں۔ حکومت کی جانب زائرین کی آسانی کے لیے کوئی مثبت کاروائی نہیں کی جاتی جس کا منہ بولتا ثبوت کوئٹہ ہے جہاں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں زائرین موجود ہیں ابھی تک حکومت اور ایف آئی اے نے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں کی ایک ڈیڈ لاک کی سی صورت حال ہے۔زائرین کی سہولیات کیلئے کوئی نظام واضع نہیں ہے۔ اور بارڈر پر سہولیات کی کمی کی وجہ سے لوگ مر جاتے ہیں۔ حکومت کوچاہیے ان کو سہولیات مہیا کرے اگر وہاں کوئی حادثہ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ہم تمام اداروں کو لیٹر لکھ چکے ہیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا جاتا۔اور ہم میڈیا کی توسط سے کوئٹہ کی حکومت اور وفاقی حکومت ڈی جی کوئٹہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے اس وقت 400 کے قریب بسیں کھڑی ہیں اگر کوئی وہاں حادثہ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا۔اہل بیت? کے مزارات کی زیارت کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ اور حکومت کوچاہیے کہ فوراً اس مسئلے کی طرف توجہ دے اور ان کو جلد از جلد سہولیات مہیا کرے۔
وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ شب عاشور کے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی۔ برسی کے موقع پر منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس جعفری، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، ممتاز عالم دین علامہ سیدعالم شاہ موسوی، مولانا سید محمد مٹھل شاہ،مولانا محمد علی شر، ظہیر حسین حیدری اور ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ دو سال سے شہداء کے وارث انصاف کے لئے حکمرانوں سے اپیل کررہے ہیں، مگر انصاف ملنا تو کیا سارے قاتل دھشت گردوں کو باعزت بری کرکے عدل وانصاف کا قتل کیا گیا۔
علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے کہ سانحہ جیکب آباد، شکارپور، سہون شریف کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے، تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ فوجی عدالتیں عوام کے لئے بنی ہیں۔ مگر ملک کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں۔ مگر قاتل دھشت گرد آزاد ہیں اس لئے دھشت گردی ختم نہیں ہورہی، فتح پور شریف اور سہون شریف میں دھشت گردی کا المناک سانحہ انہی دھشت گردوں کی کاروائی ہے جو اس سے قبل بھی اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اگر ملکی ادارے اور عدالتیں دھشت گردوں کو سزا دیتیں تو آئے روز کا قتل عام رک جاتا۔ گذشتہ ہفتے جیکب آبادکے حافظ احمد خان کو سریاب روڈ کوئٹہ میں تکفیری دھشت گردوں نے دن دھاڑے قتل کر دیا، کوئٹہ معصوم انسانوں کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔ بلوچستان میں دھشت گردی کے اڈے اہل بلوچستان اور سندہ کے عوام کے لئے خطرہ ہیں۔ کیونکہ بلوچستان سے آنے والے دھشت گرد سندہ میں موجود سہولت کاروں کی مدد سے واردات کرتے ہیں۔ اور ا ب سندہ کے مختلف علاقوں میں بھی دھشت گردی کے تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر مطالبہ کیا گیا۔
۱۔ شہداء شب عاشور جیکب آباد کے قتل میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے، شہداء کا کیس ری اوپن کیاجائے ۔
۲۔ سندہ حکومت وارثان شہدائے شکارپور و جیکب آباد سے کئے گئے معاہدے پر عمل در آمد کرے، اوروزیر اعلیٰ سندہ کے وعدے کے مطابق جیکب آباد میں یادگار شہداء ٹاور تعمیر کیا جائے۔
۳۔ شہید محمد شریف جتوئی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس بے گناہ شہید کے قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مشرق وسطیٰ میں ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ اور اسکے اتحادی بوکھلاہٹ کا شکار ہے،وقت آگیا ہے کہ پاکستان استعماری قوتوں کے سامنے جذبہ ایمانی کے ساتھ ڈٹ جائیں اور دو ٹوک جواب دیں،پاکستان کی سلامتی وبقا کا تقاضہ ہے کہ امریکن بلاک کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سنٹرل پنجاب کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عسکری تنہائی کا شکار ہندوستان اور تباہ حال افغانستان ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،پاکستان کے غیور عوام مادروطن کیخلاف دشمنوں کے سازش سے بخوبی واقف ہیں،کسی بھی امریکی،بھارتی اور افغانی جارحیت کو پاکستانی قوم برداشت نہیں کریگی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے جیسے اتحاد کو مقدس الائنس نہیں کہا جاسکتا،موجودہ نظام میں ہر شخص طاقت کا رسیا اور اقتدار کا بھوکا ہے،پاکستان میں سیاسی نہیں سرداری نظام رائج ہے،ہم ایسے کسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دین اور مذہب بدنام ہو،ہم سیاسی مقاصد کے لئے دینی اقتدار کو پامال کرنے کی نہ کسی کو اجازت دیں گے نہ ہی اسے جائز سمجھتے ہیں،متحدہ مجلس عمل کے سابقہ دور میں انتہا پسندی کو سب سے زیادہ فروغ ملا،وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی فرعونوں،معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے شر سے مادرطن کی حفاظت کریں۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں کامیاب ہڑتال کر کے عوام نے ثابت کر دیا کہ حکومت کی جانب سے جاری عوام کش پالیسیاں منظور نہیں ہیں۔ عوام پر جبری طور ٹیکسز نافذ کرنے کا جواز ہی نہیں بنتا ہے۔ اگر حکومت ٹیکس لگانے کی شوقین ہے تو گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں لائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اخباری بیانات اور جھوٹے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت کی باتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کئے ہیں مگرحقیقت اس کی بلکل برعکس ہے۔ حاجی رضوان نے کہا کہ لیگی حکومت کا کام صرف اخباری بیانات دینا رہ گیا ہے۔ دو سال کا عرصہ گزرنے کو ہے ایک پائی کا کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اخباری بیانات کی دنیا سے نکل کر عملی طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہوگا، ورنہ ان کی حالت پیپلز پارٹی سے بھی بدتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی افواج کی جارحانہ پیش قدمی نہ صرف عالمی قوانین کی پامالی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کا بھی تمسخر ہے۔کشمیری عوام سے استصواب رائے کا حق چھین کرریاستی جبر کے ذریعے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش بھارت کے مکروہ چہرے کو اقوام عالم پر آشکار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے بھارت کے مظلوم عوام بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔بھارتی افواج کو وحشیانہ سلوک صرف نوجوانوں تک محدود نہیں بلکہ خواتین ،بچوں اور بزرگوں کو بھی انسانیت سوز مظالم کا سامنا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی کشمیر کے مسئلہ پرخاموشی ایک متعصبانہ طرز عمل ہے اور بے حسی پر دلالت کرتی ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے کہا یہ امر انتہائی تکلیف دہ ہے کہ آزاد ریاست پر طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کر کے وہاں کے باسیوں پر زندگی تنگ کر دی جائے۔ کشمیری عوام نے ستر سال کرفیو اور مارشل لاء میں گزار دیے ہیں۔کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔کشمیری عوام کا عزم و حوصلہ اور شہدا کا خون رنگ لائے گا۔ ظلم کی یہ سیاہ رات ختم ہو جائے گی۔ آزادی کا سویرا عنقریب طلوع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ہمارا وجودکشمیر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اور پاکستان کی ملت اور پاکستان کی قوم کشمیریوں کو تنہانہیں چھوڑے گی۔ ہماری دعائیں، ہمدردیاں اور توانائیاں ان کے ساتھ ہیں اور وہ اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں۔ دنیا کے باضمیر اور انسانی شرف کے حامل لوگ ان کے ساتھ ہیں اور مودی سرکار کے آنے سے جو ظلم میں اضافہ ہوا ہے ضرور خداوند متعال ظالموں سے انتقام لے گا یہ اپنے کیفرکردار کو پہنچے گے۔آج کے دن ہم اپنے کشمیری ماوں بہنوں، بیٹیوں ، بزرگوں ،سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ وہ انشا اللہ مایوس نہیں ہو ں گے۔ اللہ کے وعدے ہیں کے اللہ ثابت قدم لوگوں کی مدد کرتا ہے نصرت کرتا ہے۔ کشمیر کی مظلوم لوگوں کا صبرانکی ثابت قدمی اور انکی بصیرت اور اللہ پر توکل ان کو آزادی تک لے جائے گا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام حسن موسی کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ زائرین کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،تمام زائرین چہلم امام حسین علیہ السلام میں شریک ہوں گے ،مکتب اہلبیت وطن عزیز پاکستان کا فطری دفاع ہے،قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا تصور پاکستان عملی کریں گے،زائرین کربلا و مشہد کی مشکلات کافوری ازالہ وفاقی وصوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،اس موقع پر کارکنان اور عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دیگر مقررین میں مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری اور کوآرڈینیٹر مرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔
وحدت نیوز (مظفر آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی مظفرآباد آمد،علامہ تصور نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر کی عیادت ،تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے ایک روزہ دورہ مظفرآباد کیا۔ اپنے دورہ میں انہوں نے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر علامہ تصور نقوی الجوادی کی عیادت کی۔ انہوں نے تصور جوادی حملہ کیس کی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے کہ ابھی تک ریاستی مشینری اس کیس کو حل کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے۔ریاست آزادکشمیر میں اتحاد کی پرامن فضاء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہاہے۔ علامہ تصور جوادی وحدت کی پہچان ہیں اور ریاست میں وحدت کی فضاء کو برقرار رکھنے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔حکومت آزاد کشمیر فی الفور اس کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے۔انہوں نے مذید کہا کہ ریاست کے اندر کالعدم جماعتوں کی بھرپور فعالیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ریاست اپنی زمہ داریوں کو بطریق احسن پورا نہیں کر رہی۔ آزادی کے بیس کیمپ میں دہشت گردی کے واقعات انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔