The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی احمر زیدی نے وحدت میڈیا سیل میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں سندھ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام ملک سے تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ملک کے دیگر مذاہب اور مسالک کا جب تک احترام نہیں کیا جاتا تب ملک میں امن قائم نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں شیعہ مختلف مذاہب اور مسالک کی بھرپور شرکت اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان میں تکفیریت کے خلاف تمام معتدل جماعتیں باہم ہیں۔ہم آہنگی بین المذاہب اس دور کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کی کانفرنسز کاانعقاد ہر سطح پر کیا جانا چاہیے تاکہ باہمی اخوت کو پارہ پارہ کرنے والے عناصر کی سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان کانفرنس کو حیدر آباد کی تاریخ میں سنہری لفظوں سے لکھا جائے گا۔ وطن عزیز کی سالمیت و استحکام کے خلاف برسرپیکار طاقتیں دہشت گردی، انتہا پسندی، تفرقہ بازی اور عالم اسلام کے مختلف مسالک کے مابین اختلافات کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ ان خطرات کا مقابلہ ہمیں انتہائی دانشمندی اور بصیرت سے کرنا ہو گا۔ارض پاک پر شیعہ سنی جھگڑے کا کوئی وجود نہیں۔مخصوص تکفیری گروہوں اسلام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ملک میں تفرقہ بازی پھیلانے کی بے سود کوششوں میں مصروف ہیں۔شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازؤں ہیں جنہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں قائد اعظم کے اس پاکستان کی تکمیل کرنا ہو گی جس میں تمام مذاہب کو مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہو۔جہاں تکفیری فکر کو پروان چڑھنے کی قطعاََ اجازت نہ مل سکے۔جو قوتیں وطن عزیز کے اندر تکفیری گروہوں کو مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہ ہمارے امن و سلامتی کی دشمن ہیں۔سرعام تکفیریت کے فتوی جاری کر کے ملک میں انتشار اور نفرت کو فروغ دینے والے عناصر کو سیاسی دھارے میں شامل کرکے اس تاثر کو تقویت دینے کی کوشش کی جا رہی کہ پاکستان کی اکثریت انتہا پسندی کی حامی ہے۔جو عالمی سطح پر وطن عزیز کی ساکھ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ سانحہ شکار پور سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث کو گرفتار کر کے عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو) مذہب کے سہارے الیکشن میں آنے والے اورشخصیت بننے والے افراد کی زبانی مذہبی جماعتوں کی برائی کم ظرفی اور ستم ظریفی کے سوا کچھ نہیں۔ جب گندم سبسڈی کو بحال رکھنے کے لیے عوام نے دھرنا دیا تو انہیں بڑی تکلیف ہوئی تھی اور کڑی تنقید کی تھی۔ انہی نام نہاد رہنماوں کے دور میں نہ صرف قیمت بڑھائی گئی بلکہ گندم کوٹے میں کمی کا سلسلہ بھی انہی کے دور میں ہوا تھا آج گندم کی قلت پر بند کمروں میں شور مچانا اپنے آپ کو برا بھلا کہنا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے رہنماء سید الیاس موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا تعلق مذہبی جماعت سے ہے اور لادین و لیبرل جماعت سے نہیں۔ پاکستان اسلامی ریاست ہے اور مذہب کے ذریعے ہی پاکستان معرض وجود میں آیا ہے۔ دین و سیاست میں جدائی کے ہم کبھی قائل نہیں ہیں۔ مذہبی جماعت کو استعمال کرنے سے قبل شرمناک پیشے سے منسلک افراد آج مذہبی جماعتوں کے خلاف زبان درازی کرنے لگے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ مذہبی پلیٹ فارم پر وہ بہروپیا بن کر آیا تھا جبکہ حقیقی مذہبی نہیں تھے جو کہ انکے بیانات سے واضح ہو رہے ہیں۔

 سید الیاس موسوی نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لیے بنایا گیا تھا ، مذہبی آزادی کے لیے بنایا تھا اور مذہبی جماعتوں نے ہی مذہب کی بنیاد پر بنایا تھا۔ یادگار شہداء پر دھرنا دینے پر کڑی تنقید کرنے والے آج عوامی حقوق کے لیے بند کمروں اور ہوٹلوں سے کیوں باہر نہیں آتے۔ پیپلز پارٹی کی تقریب میں سینئرز کے بائیکاٹ سے اندازہ ہوا کہ عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت میں مفاد پرست اور دوسروں پر کیچڑ اچھال کر اپناقد کاٹھ بڑھانے والے گھس گئے ہیں۔ جو جماعتیں جمہوری اقدار کی وجہ سے عوام میں مقبول تھیں ان میں کلعدم جماعتوں کے لہجے ، دماغ اور نظریہ رکھنے والے گھس گئے ہیںجنہیں یہ سلیقہ بھی نہیں آتا کہ اپنی چیئر پرسن کی برسی پر کیا بات کرنی ہے اور انکے کس فلسفے پر روشنی ڈالنی ہے۔ ہمارے نزدیک تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قابل احترام ہیں لیکن ناجائز تنقید کا جواب ہمارا حق ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی کی لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرشہباز میاں اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے نومنتخب نائب صدر زاہد گوگی،جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت ،خزانچی شیراز حسنات اورگورننگ باڈی کے ممبران کو بھی مبارکباد ،علامہ مبارک موسوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے،دعا گو ہے کہ دعا گو ہیںکہ پریس کلب کے نو منتخب تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کی خدا کی ذات توفیق دے،آمین

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا تقاضہ یہ ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جائے، ہر وہ آواز جس سے تفرقہ کی بو آئے دشمن کی آلہ کار ہے،علماء کرام اتحاد و وحدت کے پیغام کا پرچار کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملک کے اثاثوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ، کاظم عباس اور میر تقی ظفرسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میثم عابدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے وطن سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے متحد ہو،جہاں کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے تو وہیں دہشت گردی کا شکار محب وطن عوام کو ظالموں کی صف میں کھڑا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ ظالم کو اس کے ظلم کی سزا دی جائے اور مظلوم کی داد رسی کی جائے، لیکن ہمارے ریاستی اداروں کا دستور ہی نرالہ ہے کہ بیلنس پالیسی کے نام پر محب وطن عوام کو دہشت گردوں کے برابر کھڑا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ریاستی ادارے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں تو کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملک کے اثاثوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں، تاکہ وطن کو دہشت گردی سے نجات دی جاسکے، اور ملک کے باسی امن و سکون سے زندگی گزار سکیں

وحدت نیوز (لیّہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ حلب میں تکفیریوں اور ان کے سرپرست ممالک کی ناکامی کے بعد دیگر محاذوں پر بھی ان کی شکست یقینی ہوچکی ہے۔ مقاومتی بلاک کی بڑھتی ہوئی کامیابیاں مظلومین جہاں کیلئے امید کی نئی کرن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں ملاقات کیلئے آنے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈی جی خان کی ڈویژنل کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیریوں کے سرپرستوں کو شام میں جس طرح شکست ہوئی ہے، اس سے ان کے مستقبل کے تمام عزائم اور خوابوں پر پانی پھر گیا ہے، اس وقت رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مظلومین جہاں کے دفاع کی جنگ لڑی جا رہی ہے، دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو رہی ہیں، امریکہ، اسرائیل، ترکی اور آل سعود کے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے تمام تر حربے شکست کھا چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی تکفیری سوچ کو نئے روپ میں ایک بار پھر منظم کیا جا رہا ہے، مولانا سمیع الحق کو نئے ایجنڈے کے تحت آگے لایا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع غربی کا نو روحدت ضلعی کنونشن امام بارگاہ حیدرکرارؑ اورنگی ٹائون میں منعقد ہوا، جس میں اراکین شوریٰ نے رائے شماری کے نتیجے میں آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ سید امتیاز عباس زیدی کو ایم ڈبلیوایم ضلع غربی کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا ہے، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ محمد صادق جعفری نے نومنتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر کارکنان، ٹرسٹیز اور معززین  سمیت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی اورڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے تحت حیدرآباد میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھا کہ ملک میں فرقہ واریت اور اصبیت کی کوئی گنجائش نہیں ،پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد ضیاء دور میں رکھی گئی آج ضیاء دور کی باقیات ملک میں دہشتگردی کر رہے ہیں ملک میں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں تکفیری عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں دہشتگردوں کی جانب سے  نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں قومی و صوبائی حکومتوں نے تکفیریوں کیلئے نیشنل ایکشن پلان کونیشنل پروٹیکشن پلان بنادیاہے،ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دہشتگردو ں کو پروٹیکشن دی جارہی ہے نواز حکومت دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جو کہ استحکام پاکستان کے خلاف گھری ساز ش ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کی تنظیم سازی کیلئے شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں اراکین شوریٰ نے کثرت رائے سے
مولانا فدا ذیشان کو ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو کا آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کیا جبکہ  مولانا زوالفقار عزیزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل  نامزد کیئے گئے، نومنتخب ضلعی عہدیداران سے صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغاسید علی رضوی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کا وفد سید صفدر حسین رضوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد اور سید حسنین شیرازی چیرمین عزاداری کونسل فیصل آباد ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل آباد کی قیادت میں پریس باٹیرن چرچ ریلوے روڈ  میں کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک ہوا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما  سید حسنین شیرازی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کے وفدنے ضلع غربی کے مختلف چرچوں کا دورہ کیا،کرسمس کے پرمسرت موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے کیتھولک چرچ ہائوس میں فادر عطاء سلطان کوپھولوں اور کیک کا تحفہ پیش کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما سبط اصغر،امتیاز علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree