The Latest

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری اور انچارج عزاداری سیل سید علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس میں عزاداری سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں عزاداری اور عزاداروں کی خدمت ہمارا فرض اولین ہو نا چاہئے،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں، اس موقع پر عزاداری سیل کراچی کے اراکین علامہ مبشر حسن،عباس تقوی ،اصغر زیدی، زین رضا،سہیل عسکری،سبط اصغر، احسن عباس، حسن عباس ، ناصر حسین اورشبیر حسینی بھی موجود تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لانڈھی ، کورنگی، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ،ایوب گوٹھ، بھٹائی آباد، پہلوان گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن ، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بیریئرز کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموں میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، واٹر بورڈانتظامیہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ، حکام بالا نیچے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں لیکن نچلا عملہ وسائل کی قلت کو بنیاد بنا کر کاموں میں سستی و کاہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں ،انہوں نے سکیورٹی اقدامات پر بھی عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اجلاسوں میں پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کو حساس آبادیوں اور اما م بارگاہوں کی نشاندہی کے باوجود سکیورٹی کے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیئے ہیں ۔علی حسین نقوی نے وزیر اعلیٰ سندھ،کمشنر کراچی ، تمام ڈپٹی کمشنر ز، ایڈیشنل آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد محرم الحرام اور عزاداری سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے سنجیدہ اور بر وقت اقدامات کیئے جائیں ، تاکہ ماہ مقدس محرم الحرام میں کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ نسیم عباس رضوی خطابت کے شہسوار تھے،ان کی رحلت ایک آفتاب خطابت کا غروب ہے،ان خیالات کا اظہار قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف شیعہ خطیب علامہ نسیم عباس رضوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کیا،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ علامہ نسیم عباس رضوی خطابت میں اپنی مثال آپ تھے،انہوں نے مجالس امام حسین ؑ کے ذریعے کربلا کے پیغام کو عام کیااور اسلام کی آفاقی تعلیمات کو اگلی نسلوں تک پہنچانے کیلئے ساری زندگی خدمات سرانجام دیتے رہے،وہ کبھی بھی فرقہ و مکتب کی بنیاد پر خطابت نہیں کرتے تھے بلکہ انہوں نے اسلام کی تعلیمات کو اس شکل میں لوگوں تک پہنچایا کہ سنی و شیعہ اس کے معترف رہیں گے،علامہ نسیم عباس رضوی مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو بھلایا نا جائے گا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا فرمائی اور مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔

وحدت نیوز (گلگت ) حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے محرم الحرام کے اجتماعات کی سیکورٹی کیلئے مرتب پلان تسلی بخش نہیں ہے۔ انتظامیہ کے متعلقہ آفیسر صرف اخبارات کی بیانات کی حد تک سرگرم عمل ہیں اور زمینی حقائق اس کے برخلاف ہیں۔ سیکورٹی کے متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپروائی کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے رونما ہونے کا باعث ہوسکتا ہے۔ حکومت صرف زبانی دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کے ذریعے امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ضرورت ہے اور دہشت گردوں کے شہر میں ممکنہ داخلے کو روکنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا چاہئے۔ محرم الحرام سے قبل سینکڑوں غیر مقامی گداگروں کا شہر میں داخل ہونا تشویشناک ہے جبکہ غیر مقامی افراد کی ایک کثیر تعداد کباڑ کے ہمراہ گلگت شہر کے تمام بازاروں میں پھیل چکی ہے جن کے کوائف شہر کے کسی تھانے میں موجود نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مقامی گداگروں کو فوری طور پر شہر بدر کیا جائے اور گلگت شہر میں مقیم تمام غیر مقامیوں کے مکمل کوائف کا ریکارڈ متعلقہ تھانوں کی تصدیق سے تیار کیا جائے اور دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ خواتین پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور تمام اجتماعات میں چیکنگ کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے خاص طور پر خواتین کی چیکنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔انہوں نے عزاداروں سے سیکورٹی کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا ۔

وحدت نیوز(مری) جامعہ آمنہ بنت الھدیٰ ایجوکشینل اینڈ سوشل سپورٹ ٹرسٹ پاکستان کا بھمبروٹ سیداں مری میں سنگ بنیاد رکھا گیا جو کہ پانچ کنال پر مشتمل ہے یہ زمین کسی مومنہ نے وقف کی تھی اس مدرسے کوا ٹھارہ سال ہو گے قوم کی خدمت کرتے ہوئے یہ خواہران کا مدرسہ ہے ۔اس مدرسے کی معلمہ محرم میں کشمیر سے لے کے بہاولپو رتک تبلیغ کے لئے جاتی ہیں۔اس مدرسے نے ایک اہم کام کیا ہے پیام بنت الھدیٰ کے نام سے سہ ماہی رسالہ نکالا ہے اس کاسنگ بنیاد اسی مدرسہ کے اندر رکھاگیا،جس کی تقریب رونمائی ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھمروٹ کی زمین ایک مقدس زمین ہے اس پر کئی شہید آچکے ہیں مزید کہاکہ اس پروجیکٹ کی نہ صرف مری میں بلکہ پاکستان میں ضرورت ہے ۔اورملکی حالات پر بات کرتے ہو کہا کہ شیعہ اب مسجد اور امام بار گاہ سے نکل کر ملک کی سیاست میں اہم رکن بن چکے ہیں اس وقت شیعہ سنی کی اتحاد کی فضاء محبت بھائی چارے پر قائم ہو چکی ہے تکفری دیوار کے ساتھ لگ گیا اس ہمارے اتحاد کی مسلم لیگ ن کو بہت تکلیف ہوئی ہے ہم نے ان کو چیلنچ کیا ہے اور کئی بار ان کو کہنا پڑا کہ دھرنوں میں کسی نے چوٹ دی ہے تو وہ شیعہ ہیں ،ہم شیعہ سنی وحدت کو مثالی بنا چکے ہیں ، انہوں نے مذ ید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای  کی بصیرت کو سلام کے جن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم نےشیعہ سنی کودو جسم ایک جان بنا دیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علام ہاشم موسوی کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی اور علامہ ولایت جعفری  نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ پوری انسانیت کیلئے امن کا پیغام لیکر میدان کربلا میں حضر ت امام حسین (ع) کی اُس عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، جب نواسہ رسول (ص) نے اپنے سارے کنبے کو قربان کرکے اسلام اور انسانیت کو رہتی دنیا تک سرخرو اور کامیاب کر دیا۔ یہ مہینہ جہاں پوری انسانیت کیلئے امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے، وہاں ہر شخص کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتی ہے کیونکہ امام عالی مقام نے وقت کے فرعون یزید کے خلاف اُس وقت صدائے احتجاج بلند کی جب یزید اپنی طاقت کے نشے میں گُم دین اسلام کی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مضموم ترین کام میں مصروف تھا لیکن نواسہ رسول (ص) نے اپنے نانا کے دین کی حفاظت کیلئے میدان کربلا میں آئے اور یزیدیت کو ایسی شکست دی کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ جس نے پوری انسانیت میں ایک انقلاب برپا کیا۔ جس نے ہرانسان کو ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ  ملت تشیع سے تعلق رکھنے والی ہزارہ قوم کے مسلسل قتل عام کو شیعہ نسل کُشی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت معصوم انسانوں کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف صرف بیانات کی حد تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر اُن کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ جس کی وجہ سے آئے روز معصوم انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے اس سارے معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہر واقعے کے بعد میڈیا کے سامنے اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش کرتے نظر آتے ہیں، جو انتہائی شرمناک ہے۔آخر میں ان کا کہنا تھاکہ شہر میں موجود انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ناسور پر قابو پانے کیلئے عوام کو اپنے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ شہر کو دہشتگردی اور نفرتوں سے پاک کیا جا سکے۔ بیان کے آخر میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی کال پر سانحہ کوئٹہ، ہزار گنجی کے خلاف پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اسلام آباد میں مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد سیکٹر جی سکس ٹو سے نکالی گئی جو کہ نیشنل پریس کلب پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جس سے علامہ علی شیر انصاری رہنما ایم ڈبلیو ایم، علامہ اختر عباس، علامہ محمد حسین مبغلی، ظہیر عباس نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک خاص مکتب فکر کے لوگوں کو ایک دہشت ٹولہ مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں یہ تمام کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ چونکہ تمام تر صورتحال کے باوجود حکومت خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔ ہم پورے پاکستان میں فی الفور فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوُں نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی و دیگر رہنماوُں نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم کے پی کے حکومت کیخلاف احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف خاموش تماشائی بننے والے آج پر امن شہریوں کو علاقہ بندی کے احکامات دے رہے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ ہم متاثر ہوئے، ہمارے قاتلوں کے لئے کے پی کے جنت بن چکا ہے، دہشت گردی کیخلاف ملک بھر میں ہم نے اسٹینڈ لیا اور آج ہمارا ہمارا موقف سچا ثابت ہوا، اور اگر آپریشن ضرب عضب کو لیت و لعل کیے بغیر شروع دن سے ہی ان ملک دشمنوں کیخلاف شروع کرتے تو بہت سی قیمتی جانیں بچ جاتیں۔

 

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے پر امن شہری ہیں اور دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے سانحہ کوئٹہ اور کے پی کے گورنمنٹ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف گھٹنے ٹیکنے والے حکمران آج محب وطن شہریوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہیں ہم کوئی بھی غیر آئینی اقدام ماننے کو تیار نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے قیادت اس بات پر نوٹس لے۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کو حکومت اور دہشت گردوں کی ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہمارے ہزاروں شہداء کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، حکمران شہریوں کو تحفظ دینے مکمل ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف ملک گیر آپریشن کے بغیر اس ناسور سے جان چھڑانا ممکن نہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اسے محدود کرنے کی سازش کرنے والوں کا انجام بھی یزید کی طرح ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح کی بلتستان میں بھی عزاداری سید شہداء کی مجالس و محافل کا انعقاد مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ہوگا اور یہ مجلسیں جہاں وقت کے یزیدوں کے خلاف اعلان بغاوت ہونگیں وہاں یہ تزکیہ نفس اور اتحاد بین المسلمین کا عظیم ذریعہ ہونگی۔ عزاداری کے سلسلے میں کسی قسم کی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم تلوار پر خون کی فتح اور ظالم قوتوں کی سرنگونی کا مہینہ ہے اس مہینے میں امام عالی مقام کے قیام کے اہداف کے مقاصد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے تمام تر ذرائع کو استعمال میں لایا جائے گا۔ اگر اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ کی کوشش کی گئی تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ علماء اور خطباء فلسفہ قیام امام حسین علیہ السلام، تزکیہ نفس، اتحاد بین المسلمین اور وقت کے ظالموں کے خلاف اپنے مجالس میں ذکر کریں اور تمام مذہبی تنظیمیں اہداف قیام امام حسین ؑ کو مختلف انتشارات کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لیے کوشش کریں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ انتظامیہ محرم الحرام میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے آمادہ رہے بالخصوص سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو انکے وظائف سمجھانے کی انتظامیہ کو ضرورت نہیں یہاں کے علماء اور عوام باشعور ہے۔ انتظامیہ سکیورٹی انتظامات، بجلی کے انتظامات اور دیگر معاملات پر نگاہ رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں اگر امن قائم ہے تو یہاں موجود باشعور عوام اور تمام مکاتب فکر کے باشعور علماء کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کا اہم اجلاس وحدت ہاوس کراچی میں منعقد ہواجس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خانم زہرا نجفی نے کی، اجلاس میں رائے شماری کے زریعے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی نئی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، خواہران نے کثرت رائے سے خانم ہما جعفری کو نیا ء سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا، اس موقع پر موجود تمام اراکین کابینہ اورضلعی اراکین نے نومنتخب سیکریٹری جنرل کو تبریک پیش کی ، نومنتخب سیکریٹری جنرل خانم ہما جعفری سے صوبائی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے حلف لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل خانم زہرا نجفی اس مسئولیت پر فائز تھیں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے سربراہی میں امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن میں فاتحہ کیلئے آئے ہوئے حکومتی وفد کی موجودگی میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گرد گروہ قتل و غارت میں ملوث ہے حکومت کچھ نہیں کر رہی، ہمیں مزید کتنی لاشیں اٹھانی ہونگی۔وزیراعظم نواز شریف واضح کریں کہ وہ دہشتگردوں کیساتھ ہیں یا پاکستان کیساتھ، سید محمد رضا نے کہا ہے کہ گذشتہ دو دہائیوں سے بےگناہ افراد کو قتل کیا جا رہا ہے اور اسے بعد میں فرقہ واریت کا نام دیا جاتا ہے، جو کہ سراسر غلط ہے۔ اس ملک میں شیعہ سنی بھائی کی طرح زندگی گزار رہے ہیں لیکن مٹھی بھر دہشت گرد گروہ قتل غارت میں ملوث ہے۔ حکومت کچھ نہیں کر رہی، ہمیں مزید کتنی لاشیں اٹھانی ہونگی۔ ہم صدیوں سے آباد اس شہر میں پُرامن طریقے سے رہ رہے ہیں۔ آج تک ہماری طرف سے ایک پتھر نہیں پھینکا گیا لیکن مٹھی بھر دہشتگردوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیئے کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا وطن عزیز کے ساتھ۔؟ جبکہ حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیئے کہ آیا ہم پاکستانی ہیں یا نہیں۔؟ قتل ہمیں کیا جا رہا ہے، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ہمارے لوگوں کو نہیں دیا جا رہا بلکہ اذیت کی جاتی ہے اور بار بار دفتروں کا چکر لگوایا جاتا ہے۔ آخر میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑا دکھ ہوا کہ بےگناہ اور معصوم سبزی فروشوں کو شہید کیا گیا۔ حکومت 48 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے گی اور جلد اپنی رپورٹ آپ تمام ہزارہ اکابرین کو پیش کریگی۔ علاوہ ازیں محرم الحرام کے سلسلے میں آپ سے مکمل طور پر تعاون کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree