وحدت نیوز(کوئٹہ) وزیر اعلی بلوچستان عبدا لمالک بلوچ ، وزراء اور اراکین بلوچستان اسمبلی ، اعلی پولیس حکام کا وفد امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاون میں گزشتہ روز سانحہ ہزار گنجی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرنے پہنچا۔حکومتی وفد میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی آئی جی بلوچستان عملیش خان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خانوادہ شہداء سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ کے اراکین، بلوچستان شیعہ کانفرنس ، و دیگر مذہبی و قومی سربراہان بھی تشریف فرما تھے ۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا اورایم ڈبلیوایم کے ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا ) نےحکومتی اراکین کے سامنے شیعہ ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنے اپنے تحفظات پیش کیے ۔