The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) نواز حکومت نے ریاستی بربریت اور ظلم کی انتہا کردی ، جعلی حکومت کی بقاء کی خاطر ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہاہے،ہم نے کہا تھا کہ ہم پر امن انداز میں پارلیمنٹ سے پی ایم ہاوس تک جائیں گے ، پولیس نے تشدد میں پہل کی ،  ہمارے حوصلے بلند ہیں ، منزل تک پہنچے بغیر گھر نہیں لوٹیں گے،ایک مہینے کی طویل جدوجہد کا ثمر حاصل ہونے کو ہے، نہتی  خواتین اور بچوں پر فاسفورس گیس کا استعمال عالمی قوانین کی کھلی خلاف روزی ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب مارچ کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعدپاک سیکریٹریٹ کے سامنےمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سید ناصر شیرازی ، علامہ احمد اقبال اور علامہ عبد الخالق اسدی بھی موجود تھے۔

 

ان کاکہنا تھا کہ ہمارااحتجاج روز اول سے پر امن تھااور ہے، ماڈل ٹاون سے آب پارہ اور آب پارہ سے پارلیمنٹ ہاوس تک ایک پتہ نہیں ٹوٹا، قائدین نے واضح طور پر کہا تھا  کہ ہم پر امن انداز میں پارلیمنٹ سے پی ایم ہاوس تک جائیں گے ، پولیس نے تشدد میں پہل کی ،آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا، عالمی قوانین کی پامالی کرتے ہوئے ، شیر خوار بچوں پر فاسفورس گیس کے گولے برسائے گئے، ڈاکٹر طاہر القادری کے مطابق تیرا افراد ریاستی دہشت گردی کی بدولت شہید ہو چکے ہیں ، جن کی لاشیں غائب کر دی گئیں ہیں ، جب کہ ایک ہزار سے زائد کارکنان زخمی ہوئے ہیں ، نواز شریف انتظامیہ نے جمہوری دور میں آمرانہ رویہ اختیار کیا، جس ریاستی بربریت کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجلس وحدت مسلمین کرپٹ نظام کے خاتمے کی اس مہم میں ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہیں اور اپنے خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے۔

وحدت نیوز(بلوچستان) مجلس وحدت مسلمین کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم سوگ و یوم احتجاج منایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع صحبت پور، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل ،اورپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ احتجاجی جلوس سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماء سید نیاز حسین شاہ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے زیر اہتمام گندا واہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء سید عارف حسین شاہ، سید ولایت شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین نصیر آباد تحصیل تمبو کے زیر اہتمام باری شاخ میں احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جس نواز حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 

در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسلام آباد میں مظاہرین اور صحافیوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز سرکار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ وفاقی دارالحکومت میں ریاستی مظالم کی نئی تاریخ رقم کی گئی، انقلاب اور آزادی مارچ کے لاکھوں پر امن شرکاء نے وفاقی دار الحکومت میں 15 روز تک نظم و ضبط اور امن پسندی کا جو عملی مظاہرہ کیا، اس کے باوجود طاقت کا بے دریغ استعمال کرکے نواز سرکار نے اپنے زوال کا اہتمام کر دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ اپنے اہداف حاصل کرکے رہے گا، ریاستی جبر و تشدد عوام کے اس سیلاب کو نہیں روک سکتا۔ جبر و تشدد کا سہارا لے کرحکومت نے مصالحت کے تمام راستے مسدود کر دیئے ہیں، اسلام آباد سانحے کامقدمہ نواز شریف اور چوہدری نثار پر درج کیا جائے۔ نہتی خواتین، معصوم بچوں اور صحافیوں کو کس جرم کی سزا دی گئی۔ دنیا کے تمام جمہوری ممالک میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے عوامی مظاہرہ معمول کی بات ہے، اسے انا کا مسئلہ بنا کر نواز سرکار نے غیر جمہوری حکمران ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ جعلی مینڈٹ کی حامل نواز حکومت کب تک تشدد کے سہارے عوام پر حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب مثبت تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے، ظالم استحصالی نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ کرپٹ، ٹیکس چور، نااہل اور بدکردار اراکین اسمبلی اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، اپنے اقتداری مفادات کے لئے سٹیٹس کو کے حامل سیاسی رہنماؤں کے متحد ہوجانے پر عوام حیرت زدہ ہیں۔ خاندانی بادشاہتوں کے رکھوالے، محلات نشینوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کیطرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سید ناصرعباس شیرازی مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، ابھی بالکل ٹھیک ہیں اور مسلسل ہمارے رابطے میں ہیں، انکی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا بھی شیل لگنے سے زخمی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے دھرنے سے متعلق اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری بھی انقلاب مارچ کے قائدین کے ساتھ ریڈ زون میں موجود ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) شریف برادران کی بادشاہت کا تختہ اُلٹ گیا ہے ۔ اسلام آباد غرہ بن گیا نواز حکومت نے عورتوں اور معصوم بچوں پر ظلم و بر بریت کر کے تاریخی داستان رقم کردی ۔انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندگان کی جرئت و بہاردی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پر امن شر کا اور آزاد میڈیا پر ریاستی دہشتگردی کیا انصاف و قانون کے علمبرداروں کو نظر نہیں آتی آزاد عدلیہ کے گن گانے والوں کی زبانیں بنداور آنکھوں پر پٹی بند گئی ہے ۔ملکی 18کڑور عوام نے نواز حکومت ک جانب سے نہتے مظلو م عوام پر گولیاں چلانے کی مذمت کی ۔ ریاستی شدہشتگردی میں شہید ہونے والے شہدائے انقلاب کا خون رنگ لائے گا خراج عقیدت پیش کرتے ہیں فاتحہ خوانی بھی جاری ہے۔شہر قائد کی عوام نے پر امن ہڑ تال میں کاروباراور ٹرانسپورٹ بند رکھ کر نوازبادشاہت کو مسترد کر دیا ۔حکومت اپنی اخلاقی قدریں بھی کھو چکی اسلام آباد کی سڑکیں فلسطین غزہ کا منظر پیش کرنے لگئی نواز حکومت نے معصوم عورتوں اور بچوں پر گولیاں چلا کر یہودیوں سے بھی بترسلوک کیا ۔اسلا م آباد پاکستان عوامی تحریک ،ایم ڈبلیو ایم ،مسلم لیگ ق ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے قائدین کی جئرت و بہادری اور استقامت قابل دید ہے گو نواز گو کا نعرے حتمی ہے شریف خاندان کی بادہاشت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مختار امامی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،حاجی اقبال ،صاحبزادہ اظہر رضا ،مطلوب اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے کراچی ایم ڈبلیو ایم،عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل،سنی تحریک کی جانب سے نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے مشترکہ خطاب کے دوران کیا دھرنے سے خطاب میں علامہ مختار امامی کاکہنا تھا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے ریاستی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہم اپنا پر امن احتجاج کو جاری رکھیں گے ، مسلم لیگ ن نے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ہے یہ ضیاء الحق کے باقیات ظلم جبر کیساتھ اپنی بادشاہت کو بچا نہیں سکتے ہم ظلم کے ذریعے جھکنے والے نہیں انشااللہ خون کے آخری قطرے تک ان ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گئے۔علامہ مختار امامی سمیت دیگر رہنماؤں کا اسلام آباد ریاستی اداروں کی جانب سے میڈیاپر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا کو حق و سچ گوئی کی سزا دی گئی صحافتی تنظیموں اور میڈیا مالکان سمیت فیلڈ میں موجود رپوٹرز ،کیمرہ مین اوردیگر عملے پر تشدد کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا تشدد کے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جا کم ہے نواز حکومت یہ گنہونی حرکت کر کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔

وحدت نیوز(کراچی) ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خواہر زہرہ نجفی نے اسلام آباد میں  پُرامن اور نہتے مظلوم عوام پرحکومت کی  جانب سےشیلنگ اور فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ یہ معصوم اور مظلوم لوگ جو انقلاب کی خاطر اورانصاف کی خاطراپنے پورے پورے خانوادہ کے ساتھ جو باہر آئے ہیں کیا یہ ہی انصاف اور جمہوریت کے طور طریقے ہیں .رات کے اندھرے میں پُرامن اور نہتے مظاہرین پر ظلم و بربریت کی ایسی انتہا  کہ نا معصوم جانوں کی پرواہ اور ناہی عورتوں کا لحاظ. یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جہاں عوام کو اپنے اوپرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے اور احتجاج تک کی اجازت نہیں.ان پُرامن مظاہرین ان معصوم بچوں اور خواتین کے نکلنے کا مقصد اور اس جدوجہد کا مقصدصرف اور صرف پاکستان اور اسکے عوام کےلیے ہے. پاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کےلیے ہے.اور اس پُرامن صدائے احتجاج کو یوں  خونریزی میں بدلنایہ کہاں کا انصاف ہے.مگر آیئں اور آکر دیکھیں آج کہ یہ فرعون نماظالم و جابر حکمراں کہ لاکھ ظلم و ستم ڈھانے کے باوجود یہ کربلائی جوش و ہمت رکھنے والی مظلوم عوام کے پائے استقلال میں زرہ برابر بھی کمی نہیں آئی.اور سلام ہو ہمارا انقلاب مارچ کے تمام رہنماوں پر جو ہر ہر قدم پر مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہیں.ظالم حکومت اب  آخری سانسیں لے رہی ہے،فتح و کامرانی انشاءاللہ اس ارضِ پاک کی مظلوم و مجبور عوام کی ہوگی. اسلام آبادمیں جو ظلم ڈھایا گیا اور جو خونِ ناخق بہایاگیا ہےاسکا حساب ان فرعون نما حکمرانوں کی گردنوں پہ ہے.اور ستم پہ ستم کہ جو زخمی ہیں انکو نا صرف گرفتار کر رہے ہیں بلکہ نا معلوم مقامات پر منتقل بھی کررہے ہیں.جو زخمی بچ گئے حد تو یہ ہے کہ ڈاکڑوں کو منع کیا جارہا ہے کہ طبی سہولیات فراہم نہ کی جائیں.ظلم کی تمام حدیں پار  کردیں اور ہسپتالوں میں زخمیوں پہ تشدد کیا.جو اس راہِ حق میں شہید ہوئے ان شھدا۶ کی لاشیں چھپا دی گیئں. اگر ظالم یہ سمجھتا ہے کہ ایسا کرنے سے اسکے تمام کرتوت اور مظالم چھپ جایئں گے اور کوئی گواہ یا ثبوت نا ہوگا.تو یہ اسکی بھول ہے.کیونکہ ایک ایسا گواہ بھی موجود ہے جو ہر عمل کا شاہد بھی اور گواہ بھی.جو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے.جسکا حساب بہت ہی قریب ہے.یہاں دنیا میں عوامی عدالت میں بھی اور خدا کی بارگاہ میں بھی انھیں ایک ایک ظلم و ستم کا حساب دینا ہوگا.یہ خونِ ناحق اورعوام و تمام انقلابی رہنماوں کا کربلائی اور حسینی[ع] جوش و جذبہ اس بات کی نوید دے رہا ہے کہ جلدہی ظلمت کی اندھیری شب مٹنے والی ہے اور حق و عدل و انصاف کا سوج طلوع ہونےکو ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوں رانا ماجد علی ،رائے ناصرعلی کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور بے حسی ملک کو بڑے بحران سے دوچار کرنے کا پیش خیمہ ہے یہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہ ہوگا ملک میں حقیقی تبدیلی تک ہمارا آئینی و قانونی جدو جہد جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو بدنام کرنے اور پارلیمنٹ  جو ایک مقدس ایوان ہے میں سفید جھوٹ بولنے پر نام نہاد موجودہ وزیر اعظم پر آرٹیکل 62،63  کے تحت کاروائی کر کے نااہل قرار دینا چاہیے پاکستانی غیرت مند قوم اب ان ملک دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیور کے مانند متحد ہے    ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے طاقت کا راستہ اخیار کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ دونوں بھائیوں کو ہرحال میں جانا ہوگا تبھی ممکن ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انقلاب مارچ میں شریک جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں کیا۔ سربراہی اجلاس میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری ، مسلم لیگ قاف کے چودھری شجاعت حسین، سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی۔اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھ اکہ الیکشن کی شفاف تحقیقات اور سانحہ ماڈل ٹاون کی شفاف تحقیقات اس وقت تک نہیں ہوسکتیں جب تک وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ نہ دیں۔ عارضی طور پر دونوں بھائیوں کو جانا ہوگا ، اگر تحقیقاتی کمیشن دونو ں بھائیوں کو بری کردیتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ وہ وزارت عظمیٰ اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سببھال لیں، تاہم ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات  ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے  اور اس نے فیصلہ کرنا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ماڈل ٹاون سے پارلیمنٹ ہاوس تک عز م وحوصلے ، جرائت و بہادری کی مضبوط چٹان ثابت ہونے پر آپ ماوں ، بہنوں ، بیٹیوں ، اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں ، آپ کی بصیرت ، بیداری ، شعور، کو سلام ، آپ پاکستان کی تاریخ بدل رہے ہیں ، آج پورے پاکستان کی نگاہیں آپ پر مرکوز ہیں ، پاکستان کے سارے مظلوموں کی امیدوں کا مرکز آپ کا یہ عظیم اجتماع ہے،آپ پاکستان کی آخری امید ہیں ،آپ وہ ہیں جنہوں نے اس وطن کو حقیقی آزادی دینی ہے، آپ وہ ہیں جنہوں نے ظلم کی بساط کو اٹھا کر وطن سے باہر پھینکنا ہے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ جب نواز شریف اور شہباز شریف جیسے قاتل حکمران بن جائیں ، خورشید شاہ جیسا کرپٹ آدمی اپوزیشن لیڈر بن جائےاور محمود اچکزئی جیسا اقرباپرور شخص جمہوریت کا چیمپئن بن جائے تو اس، جمہوریت، آئین ، پارلیمنٹ اور قانون کی فاتحہ پڑھ لینی چاہئے،ان بے شرموں کو بے گناہوں کا خون نظر نہیں آتا لیکن ایک جھوٹا قابض وزیر اعظم ضرور نظر آتا ہے،میں پورے پاکستان کے محب وطن عوام سے گذارش کرتا ہوں کے متحد ہوکر گھروں سے نکلیں ، اس ظالم ، استبدادی، استحصالی نظام سے نجات کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں اور نام نہاد مغربی قوتوں کی سرپرستی میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جبکہ وہاں پر مظلوم مسلمانوں کا خون بہائے جانے پر مسلم امہ کی بے حسی باعث شرم ہے۔ صیہونی ریاست کی دہشتگردی کیخلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر مزاحمت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو چاہیئے کہ وہ اسرائیلی وحشت کیخلاف او آئی سی کا اجلاس جلد از جلد منعقد کروائے۔ فلسطین کے اردگرد اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے عام عوام کو بنیادی سہولیات زندگی تک میسر نہیں، لہذا انسانی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی فلسطینی مظلوموں کی مدد کیلئے عملی اقدامات اُٹھانا لازمی ہیں۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا اسلام آباد میں جاری انقلاب اور آزادی مارچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کے مطالبات آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بالکل منطقی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی مظلوم عوام پر فائرنگ کے بعد ایف آئی آر کے اندراج سے بھی انکار کرنا، عدل و انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔ قانون کے مطابق وزیراعظم یا وزیراعلٰی جیسی شخصیات کو بھی قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونا چاہیئے۔ طاہرالقادری کی زیر قیادت شیعہ سنی عوام کی دہشتگردوں کیخلاف کامیابی، دشمن قوتوں کو گوارا نہیں۔ لہذا جمہوریت کی مخالف موجودہ حکومت کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کو انصاف نہ ملنا، خاندانی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جب تک شریف برادران اقتدار پر قابض ہیں، صاف و شفاف الیکشن کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) احتجاجی مظاہرے دھرنے جمہوریت میں عوام کا حق ہیں، ہر آدمی اپنے مطالبے کے لیئے آواز اٹھانے کا حق رکھتا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان کی بانی شخصیات کی اولادیں اکٹھی ہیں جبکہ وہ لوگ جو قیام پاکستان کے مخالف اور قائداعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہتے تھے، آج ان دھرنوں کی مخالفت کر رہے ہیں، آج ان دھرنوں کی مخالفت کر رہے ہیں،انہیں تکلیف مظاہروں سے نہیں بلکہ لبیک یا حسین ؑ کے جان افزاء اور روح پرور نعروں سے ہے جو شیعہ سنی مسلمان یک زبان ہو کر لگا رہے ہیں، ان خیالات کا رکن شوریٰ عالی MWMسیکرٹری جنرل MWMآزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ضلع مظفرآباد کی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت وخطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ شام غریباں اہلبیت ؑ کے پسماندگان کی شام ہے جب ہر طرف ہو کا عالم تھا ، سارے مرد شہید ہو چکے تھے، ماؤں کی گودیاں خالی ہو چکی تھیں۔ بہنوں کے دل کا قرار بھائی جدا ہوگئے تھے، خیمے جل چکے تھے، اسباب لٹ چکے تھے، ایسے میں چند یتیموں اور بیواؤں کو ساتھ لیکر سیدہ زینب سلام اللہ علیھا بیٹھی تھیں ، اس غمزدہ لیکن مقدس ترین شب کی اس طرح تشبیہ دے فضل الرحمن نے توہین و اہانت اہلبیت ؑ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے یزیدی ہونے کا ثبوت دیاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے جب کہ فضل الرحمن کے والد مفتی محمود کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ جس میں انہوں نے قیام پاکستان کو گناہ قرار دیا تھا، لہذا فضل الرحمن مذہبی منافرت پھیلانے کے بجائے اپنے اجداد کے گناہوں کی معافی مانگیں، کہ انہوں نے پاکستان کو ’’ناپاکستان قرار دیا تھا، اور ملا فضل الرحمن پاکستان میں اقتدار کے نشے میں دھت رہتا ہے۔

 

علامہ تصور نقوی جوادی نے کہا کہ بہت عرصہ بعد قوم کو علامہ راجہ ناصر عباس جیسی باجرأت اور حوصلہ مند قیادت نصیب ہوئی ہے ، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام سے ملت کی عزت و سربلندی کے لیئے اقدام اٹھائے ہیں ، جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب مارچ کے مطالبات کے تسلیم ہونے اور مقاصد میں کامیابی کے لیئے دعا گو ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ اب نواز شریف کے لیئے کوئی باعزت راستہ باقی نہیں رہ گیا ، ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کیوجہ سے ملک میں شدید انارکی پھیلی ہے ، جمہوری طریقہ تو یہ تھا کہ وہ پہلے دن ایف آئی آر کا حکم دیتے اور خود مستعفی ہو جاتے ، تحقیقات سے بے گناہ ثابت ہوتے تو ہیرو قرار پاتے لیکن اب وہ اس سطح تک آگئے ہیں تم انہیں سیاست سے مکمل علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔ افواج پاکستان ملکی سلامتی کا ضامن ادارہ ہے نواز شریف نے پہلے انہیں مذاکرات کی درخواست کی اور پھر اپوزیشن جماعتوں کے دباو میں آکر یوٹرن لیا جس کی وجہ سے فوج کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن آئی ایس پی آر نے تمام دعوؤں کی کلی کھول دی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree