وحدت نیوز(لاہور) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور مرکزی صدر آئی ایس او نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علی مہدی اور مظاہر شگری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے، تاکہ ملت کے اجتماعی معاملات بطریق احسن آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت کو درپیش مسائل کا حل باہمی وحدت میں ہے۔

انصر مہدی نے مزید کہا کہ دشمن انقلابی حلقوں کیخلاف سازشیں کرکے نظریاتی و انقلابی لوگوں کے مابین دوریاں پیدا کرکے اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان میں موجود انقلابی قوتوں کو ایک دوسرے کی تقویت کا سبب بن کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا، تاکہ پاکستان میں رہبریت کی آرزو (وحدت) پوری ہوسکے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے آئی ایس او کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس او نوجوانوں کو دین سے روشناس کرانے کا اہم ترین فریضہ نبھا رہی ہے اور آئی ایس او سے مربوط نوجوان استعمار کی سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں، اسی وجہ سے آئی ایس او پاکستان استعمار کی آنکھ میں کھٹکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور علماء نوجوانوں کیساتھ اپنا تمسک برقرار رکھیں گے۔

وحدت نیوز (سرگودھا) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مسئولین کی مرکزی تربیتی ورکشاپ سےسرگودھا میں خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہاہے کہ مکتب اہلبیت وطن عزیز پاکستان کا فطری دفاع ہے، اس کا مظبوط اور موثر سیاسی کردار پاکستان کی پالیسی سازی کو درست راستے پر گامزن رکھنے کا ضامن ہے ،اس مکتب کے پیروکاروں کا قتل اور ان کے استحصال کی کوشش دراصل پاکستان کو کمزور کرنے کے سازش ہے ،ملک بھر میں خون دیا ہے لیکن کبھی وطن،اس کے اداروں اور اس کے اثاثوں کی تکریم پر حرف نہیں آنے دیا،یہ ظرف صرف مکتب اہلیت سے مخصوص ہے ،شیعہ سنی وحدت کے لیے آخری حد تک جائیں گے لیکن تکفیری گروہوں کو ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی اور مرکزی کابینہ کے افراد بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ایک طرف ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف محب وطن افراد کو بے بنیاد اور غیر آئینی و قانونی طور پر کئی سالوں سے لاپتہ کیا جا رہا ہے، ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہم مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی جانب سے کراچی سے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، خوش آئند بات یہ کہ اس جیل بھرو تحریک میں تمام جماعتیں متحد ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی گرفتاری دیں گے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ 41 ویں ''مہدویت اُمید بشریت '' کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت اور اس کے لئے قربانیاں دینے کی سزا دی جا رہی ہے، دشمن جان لیں کہ یہ قوم کراچی سے پاراچنار اور خیبر سے گلگت تک متحد ہے، اگر ہمارے لاپتہ جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر ''جیل بھرو'' تحریک شروع کریں گے جو حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شرمناک عمل ہے ۔احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔حکومت کی جانب سے امریکہ کو جواب دینے کی بجائے امریکی طرز عمل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو امریکہ کے غلام ہیں۔جب تک ہمار ے حکمران انگریزکی غلامی سے خود کو آزاد نہیں کرینگے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز آج جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ امریکہ کی غلامی ہے اور روئے زمین پر امریکہ ہی وہ شیطان ریاست ہے جس کے شر سے پوری دنیا پناہ مانگتی ہے لیکن ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور امریکہ صدر کے بیان کی مذمت قابل تحسین اقدام ہے ۔

انہوں نے 34 نام نہاد اسلامی اتحاد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد اسلامی اتحاد میں شامل کسی ملک کو پاکستان کی حمایت اور امریکی صدر کی مخالفت کی توفیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں ا ور موجودہ حالات میں اسلامی اتحاد کے چمپئین سعودیہ کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے زیادہ امریکہ کے وفادار ہیں۔پاکستان قوم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان چکی ہے اور امریکی صدر کے بیانات کے جواب میں حکومت کی خاموشی ذلت و رسوائی کا سبب ہے۔ہم افواج پاکستان کے سپہ سالار کے دلیرانہ اور جرات مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کراچی میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے گرفتار طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پرسندھ پولیس کے لاٹھی چارج سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکمران پاکستان سے زیادہ امریکہ کے خیر خواہ ہیں۔امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزامات پر خاموشی اختیار کرکے حکمرانوںنے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو دائو پر لگادیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر سے پیٹ بھرنے والے حکمرانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر پر چپ سادھ لی ہے اور محب وطن عوام کے احتجاج کو سبوتاژ کرکے امریکیوں کو پیغام دے رہے کہ خطے میں امریکی مفادات کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے خلاف خود واشنگٹن میں احتجاج ہورہا ہے اور امریکی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا ہے جبکہ پاکستان میں امریکہ مخالف ریلی اور امریکی قونصلیٹ میں یادداشت جمع کرانے پر پابندی لگاکر سندھ حکومت نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ان کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت کو امریکہ اور امریکی زیر اثر ممالک میں محفوظ کیا ہوا ہے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کی خاطر امریکی پالیسیوں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے خاموش کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدل حکمرانوں کو قطعاً حق حکمرانی حاصل نہیں جنہیں اپنے ملک سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں۔ایک عرصے سے یہ امریکی غلام اقتدار پر براجمان ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان حکمران جماعتوں کے اصل چہرے پر سے نقاب الٹ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ذلیل و رسوا کریں۔ا نہوں نے گرفتار مظاہرین کی فوری رہائی اورطلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی گئی امریکہ مردہ بار ریلی کے شرکاء پر سندھ پولیس کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت قرار دیدیا، پنجاب پولیس کے بعد سندھ پولیس بھی قاتل بن گئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالنا پاکستان میں جُرم بن گیا، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ  ریلی پہ لاٹھی چارج اور تشدد پیپلز پارٹی کی امریکہ کی غلامانہ پالیسیوں کاتسلسل ہے، حکومت کی جانب سے امریکہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے حمایت شرمناک ہے، امریکہ مردہ باد ریلی کے شرکاء پُرامن طور پر امریکی قونصلیٹ میں احتجاجی یادداشت جمع کرانا چاہتے تھے پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن چکی ہے، روس ، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت قابل تحسین ہے، نام نہاد اسلامی اتحاد کو بھی امریکی صدرکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی، پاکستانی حکومت جس نام نہاد اتحاد میں اپنا آرمی چیف جھونک چکی ہے اس اسے ہوش کے ناخن لینے چاہیے ، امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں، پاکستان مخالف ٹرمپ بیانات کے بعد سعودی خاموشی سے پاکستان حکومت کو اپنی اوقات کا پتہ لگ چکا ہے اور پوری قوم بھی جان چکی ہے کہ کون پاکستان کے ساتھ مخلص ہے ؟ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی حکومت کا کمزور موقف ذلت اور رسوائی کا سبب ہے، ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دلیرانہ اور جرائت مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔

Page 1 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree