پیپلز پارٹی کی حکومت کاامریکی صدر کو آنکھیں دکھانے کے بجائے نہتے طلبہ پر تشدد شرمناک عمل ہے، بی بی سلیمہ

28 اگست 2017

وحدت نیوز(گلگت) کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شرمناک عمل ہے ۔احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔حکومت کی جانب سے امریکہ کو جواب دینے کی بجائے امریکی طرز عمل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو امریکہ کے غلام ہیں۔جب تک ہمار ے حکمران انگریزکی غلامی سے خود کو آزاد نہیں کرینگے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز آج جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ امریکہ کی غلامی ہے اور روئے زمین پر امریکہ ہی وہ شیطان ریاست ہے جس کے شر سے پوری دنیا پناہ مانگتی ہے لیکن ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور امریکہ صدر کے بیان کی مذمت قابل تحسین اقدام ہے ۔

انہوں نے 34 نام نہاد اسلامی اتحاد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد اسلامی اتحاد میں شامل کسی ملک کو پاکستان کی حمایت اور امریکی صدر کی مخالفت کی توفیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں ا ور موجودہ حالات میں اسلامی اتحاد کے چمپئین سعودیہ کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے زیادہ امریکہ کے وفادار ہیں۔پاکستان قوم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان چکی ہے اور امریکی صدر کے بیانات کے جواب میں حکومت کی خاموشی ذلت و رسوائی کا سبب ہے۔ہم افواج پاکستان کے سپہ سالار کے دلیرانہ اور جرات مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کراچی میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے گرفتار طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree