وحدت نیوز(سجاول) ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول شہزاد فضل عباسی سے مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کےسیکٹریری جنرل مظفرعلی لغاری کی وفدکےساتھ ملاقات اس موقع پر صوبائی رھنماء برادر مختیاراحمددایو بھی موجود تھے۔ملاقات میں جاتی سٹی درگاه تاج محمد شاہ اور اس میں لگے ھوئے علم پاک کوتکفیریوں اور قبضہ مافیاگروپ نے تالے لگا کر زیارت کیلئے مکمل بند کرنےپر ڈپٹی کمشنر کومسئلے سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایک ہفتے کے اندر مسئلے کو حل کروانے کی یقین دھانی کروائی۔

وحدت نیوز(بولان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کےسیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری کی زیر قیادت وفد کی کمشنر نصیر آباد  اور اے ڈی سی کچھی بولان سے ملاقات،اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ظفرعباس شمسی،سیکریٹری جنرل ضلع نصیرآباد سید حسن ظفر،سیکریٹری جنرل ضلع جعفرآباد سید شبیر شاہ اوروارثان شہداء چھلگری بھی ہمراہ تھے وفد کی جانب سے کمشنر کو انتظامیہ کی جانب سے شہدائے چھلگری کی برسی میں رکاوٹ اور ملت جعفریہ کےتحفظات سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے وفد کے ہمراہ مقامی اسپتال میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور معروف خطیب اہل بیت ع علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت کی ، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما آغا منور جعفری، سید حفیظ شاہ ودیگر بھی موجود تھے ،  ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی، علامہ شہنشاہ نقوی نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے وفد کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی، دونوں رہنما وں کے درمیان اہم ملکی اور علاقائی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری اظہر حسن نے ملت جعفری کی جانب سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی کو آگا ہ کیا، نعمان اسلام شیخ نے  شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے قومی اسمبلی میں موثر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی، وفد میں ایم ڈبلیوایم رہنما آفتاب میرانی، احسان علی شر، محسن سجاد ودیگر بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے شہید رہنما علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے جانثار محافظ سرفراز بنگش کی چوتھی برسی کا اجتماع جامع مسجد الحسینی ایوب گوٹھ میں منعقد ہوا جس سے خصوصی خطاب قائد وحدت  ناصر ملت مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مختارامامی اور مولانا رجب علی بنگش بھی شامل تھے، مجلس ترحیم میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، سجاد اکبر، میثم عابدی، علامہ علی انور ، زکی ہاشمی سمیت اہل خانہ ، عزیز اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی، مقررین نے شہید جلبانی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی ان کے باوفا محافظ کی فداکاری کو بھی خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ  شہید دیدار جلبانی ملی درد رکھنے والے نڈر عالم دین تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے متعصب صوبائی وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کی عدلیہ کی فرقہ وارانہ تقسیم کی کوشش کے تناظر میں اسمبلی رکنیت سے نااہلی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے، بروز پیر اپیل کی پہلی سماعت ہائی کورٹ کے ججز کا دو رکنی بنچ کرے گا، تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی کی جانب سے راناثناء اللہ کی نااہلی کیلئے پٹیشن  عدالت میں دائر کی گئی تھی جسے فاضل جج شاہد کریم نے پہلی سماعت کے ایک ہفتے کے وقفے کے بعد یہ اعتراض لگاکر خارج کردیا تھا کہ فریق کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں پیش کیا گیا جب کے کوئی ویڈیو ثبوت پیش نہیں کیا گیا،محض ایک اخباری بیان کی بنیاد پر کیسے ایک رکن اسمبلی کی رکنیت کو خارج کرکے اسے نااہل قرا ردیا جاسکتا ہے ۔

ناصرشیرازی نے وحدت نیوزسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف ہم نے فوری طور پر انٹرا کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کے نتیجے میں اب معززججز پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا اور ان ججز کا فیصلہ ہائی کورٹ کی جانب سے حتمی فیصلہ قرار دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے کے اس میں  پچھلے جج کو بھی فریق بنایا جاتا ہے کہ اس کا فیصلہ غلط تھا،ہم نے پہلے جج کے اعتراض کو مد نظر رکھتے ہوئے رانا ثناء اللہ کے خلاف ویڈیو ثبوت بھی اپیل کے ساتھ عدالت کو فراہم کردیئے ہیں اور فاضل عدالت سے درخواست کی ہے کہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پروجیکٹر کا انتظام کیا جائے تا کہ ثابت کیا جا سکے کے کیسے راناثناءاللہ نے عدلیہ اور معزز جج صاحبان کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree