وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ اور بنوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور شیعہ ہزارہ شہریوں پر حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور سالمیت کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت کی طرف سے محض تعزیت کے بیان جاری کر کے دیگر ذمہ داریوں سے خود کو بری الذمہ سمجھ لیا جاتا ہے۔حکومت کوئٹہ جیسے حساس شہر سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرنے میں حکومتی ناکامی سوالیہ نشان ہے۔ کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کے بغیر ملک میں امن کی امید محض خواب ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا بلوچستان میں موجود شر پسندوں کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن بھارت،امریکہ اور خلیجی ریاستوں سے ملتے ہیں جو کالعدم جماعتوں کو اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔بدقسمتی سے حکومتی صفوں میں ایسے اراکین موجود ہیں جو دہشت گرد گرہوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والی نشخصیات کے خلاف جب تک گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں کی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے عزم و حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش دراصل پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔استعماری قوتیں ہمیں خطے میں کمزور کرنے کے درپے ہیں۔دشمن کی چال بازیوں کا جواب دانش و بصیرت اور جرات سے دینا ہو گا۔انہوں نے پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکہ ڈرون حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں مسلم ممالک کی خو د مختاری کو آئے روز چیلنج کرنے میں مصروف ہیں۔یہود و نصاری کی اسلام دشمنی کا فوری درک کرتے ہوئے امت مسلمہ کو باہمی اتحاد کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ٹرمپ کا اسلام مخالف جنون امریکی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا کرے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے عزاداری سیل کا اجلاس سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی کے زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ سنٹرل پنجاب میں منعقد ہوا،جس میں سید حسن کاظمی،رانا ماجد علی رائے ناصر علی،نجم الحسن،آغا نقی مہدی،سید حسین زیدی،اسدعلی،سید سجاد نقوی سمیت دیگر کارکنان شریک ہوئے،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل رانا ماجد علی نے کہا کہ امسال پنجاب میں انتظامیہ نے مجالس ،جلوس ہائے عزاء کی انعقاد کے جرم میں ملت تشیع کیخلاف ساڑھے آٹھ سو سے زائد بلاوجہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے ہمارے بنیادی آئینی حق پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے،جس کی ہم پور زور مذمت کرتے ہیں ،چہلم امام عالی مقام ؑ کے بعد ہم اس متعصبانہ عمل کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے،فیصل آباد ،سیالکوٹ،ناروال،اوکاڑہ،فاروق آباد،چونیاں،قصور،ساہیوال میں عزاداران امام عالی مقام کو مسلسل شرپسندوں کیساتھ مل کر انتظامیہ ہراساں کرتی رہی،آپریشن ردالفساد کے باوجود شرپسند گروہ کھل کر محرم میں امن عامہ کی تہہ تیغ کرنے میں پیش پیش رہے،بارہا انتظامیہ کے نوٹس میں ان واقعات کو لانے کے باوجود ان شرپسندوں کیخلاف کوئی کاروائی نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ان شرپسندوں کو پنجاب حکومت کی آشیرباد حاصل تھی،فیصل آباد میں شرپسند گروہ نے مدینہ ٹاوُن میں چھتوں پر چڑھ کر عزاداران پر پتھراو کرتے رہے،لیکن عزاداران کی جانب سے امن عامہ کے خاطر کوئی درعمل نہیں دکھایا، فیصل آباد پولیس نے الٹا بے گناہ عزاداروں کیخلاف مقدمات درج کئے،ہم اس متعصبانہ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،اوراس کیخلاف ہر قسم کے قانونی آئینی جدو جہد جاری رکھیں گے،لاہور ساندہ میں ن لیگ کے مقامی کونسل آصف ملک کی سرپرستی میں شرپسندوں نے چاردیواری کے اندر منعقد ہونے والے مجلس پر حملہ آور ہوئے اہل خانہ کو ہراساں کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،لیکن انتظامیہ کو وہاں بھی ہم نے بے بس دیکھا،انہوں نے کہا کہ ملک جہاں جہاں ن لیگ کی حکومت ہے وہاں وہاں ملت جعفریہ مشکلات کا شکار ہے،ایام عزاء کے بعد عزاداران کی اجلاس میں حکومتی متعصبانہ عمل کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

وحدت نیوز(کراچی) سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں جعفریہ الائینس پاکستان اکے نمانئدہ وفد نے شاہرائے فیصل تھانے میں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاً گرفتاری دینے والے مجلس وحدت مسلمین پاکستانکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا اور جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہرائے فیصل تھانے میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی اور شیعہ مسلمانوں کے بنیادی آئینی و قانونی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ محب وطن بے گناہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگی نے ان تمام لاپتہ شیعہ افراد کے خاندانوں کیلئے انتہائی شدید مشکلات کھڑی کر دی ہیں، لاپتہ شیعہ افراد کے خانوادے شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، جن کے گز بسر کی و مالی آسودگی کی ذمہ داری ان لاپتہ شیعہ افراد کے کاندھوں پر تھی، بے گناہ شیعہ افراد کو جبری گمشدہ و لاپتہ کرنا ان کے خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے اور متاثرہ خانوادے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے بے گناہ اسیروں کی بازیابی تک خاموش نہیں بیٹھے گی، ہم ملت جعفرہپ  پْرامن لوگ ہیں، ہمارا موازنہ دہشتگردوں اور قاتلوں کے ساتھ نہ کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک پوری ملت جعفریہ کی تحریک ہے، جو لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک مسلسل جاری رہے گی، ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں، اگر ہمارے افراد کا نام کسی کیس میں ہے تو انہیں فی الفور عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر ان پر الزام نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے علامہ عباس کمیلی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنے اور حمایت و اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جیل بھرو تحریک تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک ہر صورت جاری و ساری رہے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی ہے جس میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قانون سازی اور فیصلہ سازی کرنے کیلئے خواتین اراکین اسمبلی پر مشتمل خواتین کاکس کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا، مجلس وحدت مسلمین کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ اور اسلامی تحریک کی رکن ریحانہ عبادی کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہم جملہ خواتین اراکین قانون ساز اسمبلی مطالبہ کرتی ہیں کے صوبے میں خواتین کو درپیش معاشرتی، سماجی اور سیاسی مسائل کے حل اور قانون سازی کرنے کیلئےخواتین اراکین اسمبلی پر مشتمل کاکس کا قیام عمل میں لایا جائے ، بعد ازاں تمام اراکین اسمبلی نے خواتین کاکس کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وحدت نیوز(لاہور) معذور افراد کی فلاح بہبودی کے لئے معاشرے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ضرورت مندوں کی مدد کے لئے مخیر حضرات کیساتھ ساتھ حکومت وقت کو بھی کردار ادا کرنا چاہیئے،فلاحی کاموں میں حکومتی کارکردگی صفر ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کے حقوق کی تحفظ کرے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید حسین زیدی نے ،،سفید چھڑی کے عالمی دن،،کے مناسبت سے منعقدہ صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ ویلفئیرخیرالعمل فاونڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد کی خدمت میں پیش پیش ہے،انشااللہ عوامی خدمت کا یہ مشن بلا رنگ و نسل مذہب جاری رہیگا،حقوق العباد کا خیال رکھنا بحثیت مسلمان ہمارا اولین فرض ہے،انسانیت کی خدمت ہی عظیم عبادت کا ذریعہ ہے،سید حسین زیدی نے کہا کہ نابینا افراد کے مطالبات پر عمل کرنا حکومت پر فرض ہے،معذور افراد کو زندگی کے ہرشعبے میں خدمت کرنے کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،تقریب میں علامہ مبارک موسوی،سید حسن کاظمی،رانا ماجد علی،رائے ناصر علی،آغا نقی مہدی،سیدسجاد نقوی،اسد علی ذولفی سمیت دیگر کارکنان شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے وارثان شہداء جیکب آباد کے اجلاس اور مختلف یونٹس میں تنظیمی دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر مقتل شہداء جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی ، کانفرنس میں شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جیکب آبادکے حافظ احمد خان کو سریاب روڈ کوئٹہ میں تکفیری دھشت گردوں نے دن دھاڑے قتل کر دیا، کوئٹہ معصوم شیعیان علی ؑ کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجاہد و مبارز علماء نے قوم کے مظلوم اسراء کے لئے آواز بلند کی ہے، پوری قوم کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ بے گناہ اسیروں کی رہائی کے لئے جیل بھرو تحریک ضرور کامیاب ہوگی، کیونکہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ ماورائے آئین اور قانون اقدامات سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے جبکہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مہذب معاشرے کے قیام کے لئے خود کو آئین اور قانون کا پابند بنائیں۔ مسنگ پرسنز کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملت کے تمام طبقات ، تنظیمیں اور انجمنیں قوم کے دکھ درد پر آواز اٹھائیں، مسنگ پرسنز کے اشو پر ملت جعفریہ کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قوم و ملک کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ ملک گیر دھرنے سے لیکرستاسی روزہ بھوک ہڑتال تک مجلس وحدت نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree