وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی ہے، جس میں سانحہ پاراچنار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے آرمی چیف کو پاراچنار کے عوام پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا اور ان کے جائز مطالبات سامنے رکھے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ آج اس قوم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس نے کبھی بھی پاکستان کے پرچم کو گرنے نہیں دیا، اس ایجنسی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس نے کبھی بھی ریاست کے ساتھ غداری نہیں کی، نہ ہی کبھی ریاستی اداروں پر حملہ کیا، لیکن اب ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، پاراچنار کے عوام کے جائز مطالبات پر ریاست کو عمل کرنا چاہیئے اور انہیں یہ یقین دلایا جانا چاہیئے کہ ریاست انہیں اپنا شہری تسلیم کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے ایف سی کی جانب سے بےگناہ لوگوں پر کی جانیوالی فائرنگ اور شہادتوں سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر آرمی چیف نے علماء کرام کے پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے کردار کی تعریف کی اور پاراچناریوں کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف خود بھی پاراچنار جائیں گے، جہاں وہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کریں گے اور ان سے ملکر ان کے مطالبات سنیں گے۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس جعفری بھی پاراچنار کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ مرکزی دھرنے میں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وارثان شہدائے پاراچنار کے تین روز سے جاری احتجاجی دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں اسلام آباد پریس کلب کے باہر قائم دھرنا کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پاراچنارپر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی نے آج ہمیں ایک مرتبہ پھر اس مقام پر دھرنا دینے پر مجبورکیا ہے، افسوس کا مقام ہے کہ سانحہ پاراچنار کو تین روز گزرگئے لیکن کسی حکومتی یا عسکری شخصیت کو متاثری کی داد رسی کی توفیق حاصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاجی دھرناعلامتی نہیں بلکہ  پاراچنار میں گذشتہ تین روز سے جاری دھرنے اور وہاں کے عوام کے مطالبات کی منظوری سے مشروط ہے، جب تک پاراچنار کے غیور عوام دھرنے سے نہیں اٹھیں گے ہم بھی نہیں اٹھیں گے ، پوری قوم گھروں سے نکلنے کیلئے تیار رہے،  اور حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے  مطالبات کی منظوری میں تاخیر کے نتیجے میں دھرنا کا یہ سلسلہ پورے ملک کے طول عرض میں پھیل جائے گا۔انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے تمام شیعہ صرف دو گھنٹے کیلئے پورے پاکستان میں اپنے گھروں سے نکلنے کیلئے تیار ہیں ؟؟؟؟ جس پر تمام شرکاء نے لبیک یاحسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے تائید کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ پاراچنار میں سو سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور حکمرانوں  اور میڈیا کی  مجرمانہ غفلت اور خاموشی کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت مجلس وحدت مسلمین ، آئی ایس او اور یوتھ آف پاراچنارکے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں علمائے کرام ، جوانوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن دہشت گردوں اور نااہل حکمرانوں کے خلاف اور انصاف کے حصول کیلئے نعرے درج تھے ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داعش کی پاکستان میں موجودگی اور پاراچنار کو لاحق داعش کے خطرے سے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود ریاستی اداروں کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام نا اٹھایا جانا قابل تشویش ہے ، پاراچنار مسلسل داعش کے حملوں کی زد پر ہےاور ہمارے ناعاقبت اندیش حکمران مسلسل داعش کی پاکستان غیر موجودگی کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پاراچنار کے متاثرین نے اپنے جائز مطالبات کی منظور ی کیلئے تین روز سے دھرنا دیا ہوا ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکوت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پاراچنارکے قبائل کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے میں شریک ہوکر ان کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کریں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سانحہ پاراچنار کے تناظر میں ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا تجویز پیش ک ہے، اسد نقوی نے دونوں رہنما وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پاراچنار میں درجنوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر حکومتی و عسکری اداروں سمیت دینی وسیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل خاموشی ملت جعفریہ کے جذبات کو مجروح کررہی ہے ، ایک جانب تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے میں درجنوں شہری لقمہ اجل بنے اور بعد ازاں ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ایف سی میں موجود متعصب افسران کی ایماءپردرندہ صفت اہلکاروں نے پر امن نہتے مظاہرین پر گولیاں برسا کرمتعدد شیعہ پاکستانیوں کو شہید کردیا ، جس کے بعد گذشتہ تین روز  سے پاراچنار کے قبائلی عوام نےاپنے جائز مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے اور ایسی صورت حال میں پورے ملک میں ایک غیر یقینی سی کیفیت کا سامنا ہے، انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماوں سے کہا کہ سانحہ پاراچنار اور اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات  کے باعث ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جا نا ضروری ہے  تاکہ دینی جماعتوں کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے اور کونسل میں شامل جماعتوں کو پاراچنار کے مظلوم عوام کے ہم آواز کیا جائے۔

دوسری جانب ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر نقوی نے سانحہ پاراچنار اور پیدا ہونے والی صورت حال پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہارکیا انہوں نے اسد عباس نقوی کی تجویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروائی کے سانحہ پاراچنار کے پیش نظر ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں رکن جماعتوں کے قائدین سمیت اراکین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ دینی جماعتوں کو سانحہ پاراچنار کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جاسکے اور متاثرین کی داد رسی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) سانحہ پاراچنار اور کوئٹہ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے ملک گیر مظاہرے اورعلامتی دھرنے،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اہم شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے پورے ملک میں تین دن یوم سوگ کا بھی اعلان کیا گیاہے،لاہور پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیوایم لاہور کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں علامتی دھرنا دیا گیا جو کہ رات گئے تک جاری رہا،مظاہر ین کیلئے پریس کلب لاہور پر ہی افطاری اور نماز مغربین کا اہتمام کیا گیا تھا،علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ پا کستان میں اگر کسی چیز کی کوئی قیمت نہیں تو وہ ملت جعفریہ کے محب وطن شہداء کے خون ہیں،ہماری نسل کشی ہو رہی ہے ریاستی ادارے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پاراچنار کے مظلومین گذشتہ روز سے جنازوں کے ہمراہ سڑکوں بیٹھے ہیں ،لیکن ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں،سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل ایجنٹ ہر دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی ٹارگٹ سے بچے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں،پارچنار کے ہر سانحے میں نہتے عوام پر پہلے دہشتگرد حملہ آور ہوتا ہے بعد میں سکیورٹی فورسسز اور پولیٹیکل ایجنٹ عوام کو سیدھی گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں،ہم حیران ہیں کہ مملکت خداداد پاکستان میں بانیان پاکستان کے اولادوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے،ہمیں ہر تہوار پر لاشوں کا تحفہ دینے کا ہمارے محافظوں نے روایت اپنا لی ہے،علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ کرم ایجنسی میں مقامی رضا کار فورس کو ہٹانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ یہاں دہشتگردوں کو مسلط کیا جائے،اور یہ کام بخوبی سرانجام دینے حکمران اور سکیورٹی ادارے کامیاب ہو چکے ہیں۔

علامتی دھرنے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا ہم دکھ کی اس گھڑی مین ملت جعفریہ کیساتھ ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کی بیج بونے والا ن لیگ کے روحانی باپ جنرل ضیا ء الحق تھا،پاکستان میں بے گناہوں کے قتل عام کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہے وزیراعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے،مظاہرین سے شیعہ فیڈریشن پاکستان کے رہنما سید نوبہار شاہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا ہم علامہ راجہ ناسر عباس جعفری کے اعلان احتجاج پر لبیک کہتے ہین اور انشااللہ نماز عید کے اجتماعات میں پورے ملک میں اس ظلم و بربریت کیخلاف مظاہر ہوگا،علامتی دھرنے سے رائے ناصر علی،نجم الحسن سید حسین زیدی،رانا ماجد علی سیمت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ  سندہ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاراچنار میں دھشتگردی کے واقع  کی شدید الفاظ میں  مذ مت کرتے ہوئے اسے حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ پاراچنار میں معصوم انسانوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔پاراچنار میں ہونے والے مظالم پر ملک بھر کی عوام کو بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر عید کے دن سیاہ پٹیاں باندھ کر شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد شھید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کی سر زمین پاراچنار سے پاکستان کے کروڑوں عاشقان اہلبیت ع کو والہانہ  محبت ہے ۔پاراچنار پر ہونے والے مظالم تکفیری دھشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے مجرمانہ روئیے  کی عکاس ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree