وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کےمناسبت 11 مارچ بروز اتوار کو پریس کلب سکھر مین سالانہ اجتماع بعنوان "بضعۃالرسول صلی اللہ علیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی کی خصوصی شرکت اور خطاب، کانفرنس میں دو مرحلوں میں تقریری مقابلے  کروائے گئے پہلے مرحلے میں کالجز کی طالبات میں مقابلہ ہوا جن کا موضوع تھا "عورت کبھی حوا کبھی مریم کبھی زہرا عورت نے ہر ایک دور میں قوموں کو سوارا" پر  بھرپور انداز میں مقابلہ ہوا، شرکاء کانفرنس اس وقت، پرجوش  ہوئے جب معروف منقبت خوان  ظل رضا نے شان زہرا بیان کرتے ہوئے نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا،دوسرے مرحلے میں مدارس کی خواہران میں تقریری مقابلہ بعنوان" سیدہ فاطمہ زہرا مدافع ولایت "پر سخت تر مقابلہ ہوا جس میں مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ کی طالبہ نے اول  پوزیشن حاصل کرکے شیلڈ اپنے نام کی۔

تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی خواہران میں  پرائزز تقسیم کیئے گئے۔ خواہران کو دیئے گئے یہ انعامات خاص طور پر کربلا سے لائے گئے تھے، مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی جانب سے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی خواہر محترم کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا،جبکہ کانفرنس کے آخری مرحلے میں بہترین کارکردگی پر خواہران وحدت کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئی،اس پروگرام  میں صوبائی رہنما علامہ نقی حیدری ضلعی سیکرٹری جنرل برادر چوہدری اظہر حسن اور دیگر مقامی رہنماؤں ، ذاکرات و مدارس سمیت خواتین شرکاء کی بڑی تعداد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ بھرپور انداز میں پروگرام میں حصہ لیا کانفرنس کی اختتامی دعا علامہ نقی حیدری نے تلاوت فرمائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن 6-7-8اپریل 2018کو جامع امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس بات اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان  میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ مرکزی تنظیمی کنونشن میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی، اراکین مرکزی کابینہ ، اراکین صوبائی کابینہ اور ہر ضلع سے دس عہدیداران لازمی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی وبین الاقوامی حالات کے پیش نظر اس کنونشن کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے، مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثارعلی فیضی کو مرکزی کنونشن کا کنوینئرنامزد کیا گیاہے، شرکائے کنونشن شرکت اور رابطے کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ یا کنوینئرکنونشن سے رابطہ قائم کریں، بہترین کارکردگی کے حامل ماڈل اضلاع میں اعزازات تقسیم کیئے جائیں گے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ نمبر ۹ کی جانب سے امام بارگاہ حسینی مشن یونٹ نمبر ۹ میں ولادت باسعادت بنتِ رسول خدا (ص) جناب سیدہ فاطمہ (س)کے سلسلے میں جشن بعنوان “جشن ام ابیہا (س) “منعقد کیا گیا ۔جشن کا آغاز حمد باری تعالی اور حدیث کساء سے ہوا ،مختلف بچیوں اور خواہران نے منقبتوں سلام  کی صورت میں شہزادی سیدہ زہرا (س)کے حضور نظرانہ پیش کیا ۔اس کے علاوہ پروگرام میں بچوں کے مابین  تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔خواہر کنول بتول ،خواہر سکینہ فاطمہ اور خواہر عظمیٰ تقوی (جی ایس ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین)کی خصوصی شرکت اور مختصر اور جامع خطابت ،جشن میں علاقہ

مکینوں  کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

وحدت نیوز (کراچی) پاکستان میں آئین و قانون کی بالا دستی ہماری اولین ترجیح اور ملکی وقار ہمیں ہر شے پر مقدم ہے ۔ارض پاک کے نظریاتی و جغرافیائی دفاع کے لیے ملت جعفریہ کسی قربانی سے نہیں دریغ نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہا رمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورۂ کراچی کے موقع پر جامع مسجد نورایمان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر خطرات لاحق ہیں جن کا مقابلہ دانش و بصیرت سے کرنا ہو گا۔ملک کے مختلف حصوں میں   جوانوں اور علماء کی جبری گمشدگیاں قانون و انصاف کی بدترین پامالی اورقابل مذمت ہیں ۔ ریاستی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ جبری لاپتا افرادکو عدالتوں میں پیش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مقدسات کا تحفظ حرم رسولؐ کے تحفظ کی طرح ہرمسلمان پر واجب ہے۔ پاکستان میں شیعہ سنی اخوت واتحاد کیلئے ہم نےان گنت قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں شیعہ سنی عوام دہشت گردی ، انتہاپسندی اور کرپشن کے خلاف متحد ہیں، آئندہ انتخابات میں کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکنے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکریں گے۔پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزررہاہے، ناعاقبت اندیش حکمران  لوٹ مارکےذریعے جمع کردہ سرمایہ اور غیر معمولی اثاثے بچانے  کیلئے ریاستی اداروں کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئے ہیں۔ریاستی ادارؤں سے براراست ٹکراؤ کی پالیسی ملکی سالمیت و استحکام کے لیے سنگین خطرہ اور ملک دشمن عناصرکی تقویت کا باعث بن رہاہے ۔اس کھٹن دور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال صاحب نیب کی جانب سے نوازشریف اور مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کریں، وزارت داخلہ نے نیب کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق خط پر قانونی کمنٹس طلب کرنے کے لیئے وزارت قانون کو خط بھیجوایا تھا جس پر سیکریٹری قانون سے لیکر سیکشن آفیسر تک نے مذکورہ دونوں افراد سے متعلق نیب حکام کے احکامات پر عملدرآمد کی سفارش کی،مگر وزیر داخلہ جناب احسن اقبال صاحب گزشتہ تین دن سے مذکورہ بالا احکامات کی فائل دبائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر داخلہ احسن اقبال صاحب کا یہ اقدام ان کے منصب کے منافی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ اگر بالادست طبقے کو انصاف کے کٹہرے تک نہیں لایا گیا اور اسی طرح انکے ساتھ رعایتی سلوک روا رکھا گیا تو معاشرے میں انتشار پیدا ہوگا جس سے ملک کمزور ہوگا،وزیر داخلہ احسن اقبال صاحب اپنے ذاتی تعلقات سے بالاتر ہوں اور انصاف کی راہ میں خندقیں کھودنے سے گریز کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) گزشتہ دنوں صوبے کے محکمہ ایکسائز میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہوئی، ان بھرتیوں کے دوران میرٹ کو پامال کیا گیا اور بعض سیکریٹریز نے اپنے من پسند افراد کو سرکاری نشستوں پر بیٹھا دیا، جو میرٹ کا قتل عام ہے۔مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر قانون آغا رضانے اس بات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی پامالی کبھی برداشت نہیں کریں گے، بلوچستان کے کسی بھی سرکاری محکمے میں عوام کی حق تلفی، قوم اور بلوچستان کے لوگوں سے غداری کے مترادف ہے اور بلوچستان کی ترقی کا خواہاں کوئی بھی شخص میرٹ کی پامالی پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کی پامالی لوٹ مار کا جدید طریقہ ہے، جس کے پیچھے رشوت بھی ہوسکتی ہے اور اختیارات کا غلط استعمال بھی، ان دونوں صورتوں میں بلوچستان کو نقصان کا سامنا ہوگا اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس لوٹ مار کے خلاف اقدامات کرے اور حق دار کو انکا حق دلائے،انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پامالی سے جہاں ایک طرف نااہل ملازمین حکومتی اداروں میں داخل ہونگے وہی دوسری طرف انہی ملازمین میں سے بیشتر سیکریٹریز سے اچھے تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر گوسٹ ایمپلوئی بن جاتے ہیں۔بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس کے خلاف اقدامات اٹھائے گی اور اس بات کا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے کہ بلوچستان میں کسی بھی شخص کی حق تلفی نہ ہو۔

Page 93 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree