وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنر ل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مسلم لیگ نواز کے سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نوازکی جانب سے رسول اکرم (ص) اور دختر رسول (ص)حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار مریم نواز کی جانب سے  توہین رسول (ص) و دختررسول (ص)کا فوری سوموٹو نوٹس لیں، اعلانیہ مستند کرپٹ اور  نااہل حکمرانوں کا خود کو رسول (ص) اور آل رسول (ص) سے تشبیہ دینا توہین رسالت(ص) کے زمرے میں آتا ہے، پیغمبر اکرم (ص) اور ان کی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہراؑکی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے نذدیک انتہائی قابل احترام ہے،جس کی توہین سے تمام امت مسلمہ کے قلب رنجیدہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کے سابق سربراہ اور نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے  سارٹیفائیڈ چور، جھوٹے اور لٹیرے قرار پائے ہیں ، جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی کسی صورت اپنے والد سے پیچھے نہیں ان کے بعض  ناقابل بیان کارنامے بھی زبان زدِ عام ہیں، ایسے لوگوں کی جانب سے خود کا دنیا کے سب سے بڑے صادق اور امین ،رحمت اللعالمین ، خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور ان کی پاکیزہ دختر، خاتون جنت، شہزادی کونین ، مادرحسنین کریمین ؑ حضرت فاطمتہ الزہراؑ سے موازنہ انتہائی قابل مذمت اور قابل سزا اقدام ہے ،انہوں نے معززعدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین اور قانون کے مطابق مریم نواز شریف کے خلاف کاروائی اور سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعلیٰ محض زبانی دعووں کی بجائے عملی کام کرکے ثبوت فراہم کریں۔خالصہ سرکار کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا بیان خوش آئند ہے۔اپنے دور اقتدار میں خالصہ سرکار کے ظالم قانون کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرے اور گلگت بلتستان کا سپوت ہونے کا ثبوت دیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات علی حیدر نے وزیر اعلیٰ کے خالصہ سرکار کے حوالے سے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنے موقف پر قائم رہیں تو یہ گلگت بلتستان کیلئے نیک شگون ہوگا۔اس وقت گلگت بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ حق مالکیت ہے اورماضی  کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوامی زمینوں کو سرکاری تحویل میں لیکر آج حق مالکیت کا ڈھونگ رچارہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کا خالصہ سرکار کے متعلق بیان جس میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری پراجیکٹ کو مفت زمین فراہم نہیں کی جائیگی کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے اور وزیر اعلیٰ تھوڑی اور ہمت کرکے خالصہ سرکار کے قانون کو ختم کرکے سٹیٹ سبجیکٹ رولز کو بحال کرے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام سکون کیاسانس لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی گلگت بلتستان کے عوام کے مفاد میں کام کرے گا اس کو بھرپور سپورٹ کرینگے۔ماضی میں ٹیکس لگاکر اور عوامی زمینوں کو سرکاری اداروں کو الاٹ کرنے والے حق مالکیت کے نعرے سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

وحدت نیوز(ﺷﮕﺮ ‏ ‏) ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ ﻤﺴﻠﻤﯿﻦ ﺷﮕﺮ ﮐﮯ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ جنرل  ﻣﺤﻤﺪ ﻇﮩﯿﺮ ﻋﺒﺎﺱ  شگری ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﭻ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻟﺼﮧ ﺳﺮﮐﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻓﺨﺮ ﻣﻠﺖ ﺍٓﻏﺎ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﻮﯼ ﮐﮯ ﺷﺎﻧﮧ ﺑﺸﺎﻧﮧ ﮐﮭﮍے ہیں ﺍﻭﺭ ﺍﻥ کے  ﻣﻮﻗﻒ ﮐﯽ ﺑﮭﺮ ﭘﻮﺭ ﺣﻤﺎﯾﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺳﮯ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﺣﻘﻮﻕ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺣﻘﻮﻕ ﻏﺼﺐ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻞ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺗﺎﮨﻢ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﺑﯿﺪﺍﺭ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﻖ ﻟﯿﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍٓﻏﺎ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﻮﯼ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺣﻘﻮﻕ ﮐﯽ ﺟﻨﮓ ﻟﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺳﺐ ﺍٓﻏﺎ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﻮﯼ ﮐﮯ ﺷﺎﻧﮧ ﺑﺸﺎﻧﮧ ﮐﮭﮍے ہیں  ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﮐﮭﯿﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮧ ﮐرے  ﺑﺼﻮﺭﺕ ﺩﯾﮕﺮ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻻﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻃﺎﻗﺖ ﺩﮐﮭﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﺘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺯﻣﯿﻨﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺐ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﯽ ﻣﻠﮑﺘﯽ ﺭﻗﺒﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﭻ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻟﺼﮧ ﺳﺮﮐﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮩﺬﺍ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﻣﻦ ﺍﻣﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﮭﯿﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮧ ﮐرے ۔

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت وحدت ہاؤس سولجر بازار میں جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں محفل  جشن  کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، منقبت خواں، شعرا ، حضرات اور مزہبی ، سماجی ، رہنماؤں نے شرکت کی ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ناصر الحسینی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، ps117 کے ممبر صوبائی اسمبلی قمر عباس رضوی ، مولانا علی رحمت حجتی ، سید ناصر آغا ، عظیم جاوا ، شاہد قادری ، عبدالوحید رضا قادری ، حافظ عبداللہ جونا گڑھی ، شاہ کفیل احمد ، ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کےسیکریٹری جنرل حسن رضا ،ڈپٹی سیکریٹری عقیل احمد ، رابطہ علی عباس ، محمد ضامن نقوی ، تصدیق ندیم ودیگر موجود تھے۔

جشن میلاد زہرا ؑسے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، ناصر الحسینی ، مولانا علی رحمت ، حافظ عبداللہ جونا گڑھی، قمر  عباس رضوی نے کہا کہ عالم اسلام کی خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت بی بی سیدہ فاطمہ الزہرا ؑکی سیرت سے استفادہ  کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور اولاد کی تربیت صحیح طریقے کریں،جناب سیدہ کی شخصیت میں جناب رسول خدا ؐ کی سیرت و صورت نظر آتی ہے اور آپکی زندگی عالم انسانیت کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے۔
 
مقررین نے مزید کہا کہ یمن میں عرب اتحاد کی بربریت ، جاریت اور انسانیت سوزی پر خاموش اقوام متحدہ کے شام کے شہر غوطہ میں دشت گردوں کے خلاف کارروائی کو جنگی جرم قرار دینا ، یمن میں سعودی عرب کی جنگی جرائم کی داستانیں بکھری پڑی ہیں ، بچوں ، عورتوں  ، مردوں کا قتل عام ، شہری علاقوں پر سعودی عرب کی بہمانہ و مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے لیکن اقوام متحدہ و سیکورٹی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ شام میں داعشی دشت گردوں کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ ، سیکورٹی کونسل و عالمی اور پاکستانی میڈیا ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔

آج اقوام متحدہ ، او آئی  سی کو یمن ، بحرین ،سعودی عرب میں مردوں ، خواتین ، بچوں سمیت مظلوم مسلمانوں کا خونِ عالم انسانیت کو پکار رہا ہے اور عرب اتحاد و مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا اور مومنین میں نیازتقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز(گلگت) حکومت ایک با ر پھر گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس کا بم گرانے کی کوشش کررہی ہے۔خطے کے عوام نے کسی بھی قسم کے ٹیکس کو مسترد کردیا ہے اگر حکومت باز نہ آئی تو ترمیمی ٹیکس ایکٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کی تو عوام کی طاقت سے بھونچال برپا کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں ٹیکس لاگو کرنا چاہتی ہے تو پہلے خطے کے عوام کے ستر سال سے غصب شدہ حقوق کا ازالہ کرے بصورت دیگر ٹیکس لاگو کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔انہوں نے کہا کہ آئینی حیثیت کے تعین کے بغیر FBR سمیت کسی بھی ادارے کا غیر آئینی خطے میں کام کرنے کا کوئی جواز نہیں۔گلگت بلتستان کے عوام نے آئینی حقوق کے بغیر کسی بھی قسم کا ٹیکس ادانہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ،ٹیکس کے خلاف عوامی ریفرنڈم حکومت خودا پنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہے۔حکومت کا ترمیمی ایکٹ صرف علاقے میں ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کروانے کے علاوہ کچھ نہیں اور یہ حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو بھی خطے متنازعہ ہیں ان علاقوں کے عوام پر کسی قسم کے ٹیکس لاگو نہیں اور اگر حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس لاگو کیا تو یہ انٹرنیشنل لاء کے خلاف ہوگا۔لہٰذا حکومت ٹیکس لینے کا خواب چھوڑ دے یا پھر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کرکے علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے۔۷

وحدت نیوز(تہران) ہر سال کی طرح امسال بھی  مجلس وحدت مسلمین پاکستان امور خارجہ شعبہ تہران  اور تہران میں مقیم پاکستانی طلاب جامعات کی انجمن کے تعاون سے تہران میں "طلاب جامعات اور شہید محمد علی نقوی رح" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار سے پہلے شہید  بزرگوار کے ایصال ثواب کے لیے زیارت عاشورا اور مجلس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسوول حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور نہاد مقام معظم رہبری در جامعات کے سیاسی انچارج حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفی رستمی نے خطاب کیا اور شہید و شہادت کی اہمیت اور ڈاکٹر نقوی شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

 اس موقع پر نہاد مقام معظم رہبری در جامعات کے بین الاقوامی امور کے انچارج حجت الاسلام محسن رحمانی اور تہرانی جامعات کے پاکستانی طلاب کی انجمن و مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تہران کے مسوول ڈاکٹر سید ابن حسن بھی موجود رہے،سیمینار کے آخر پر حاضرین نے مقررین سے سوال و جواب کیے،ایران کے دارالخلافہ تہران میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں تہرانی جامعات کے طلاب اور تہران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

Page 95 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree