ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام تہران میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی برسی پر سیمینار کا انعقاد

08 مارچ 2018

وحدت نیوز(تہران) ہر سال کی طرح امسال بھی  مجلس وحدت مسلمین پاکستان امور خارجہ شعبہ تہران  اور تہران میں مقیم پاکستانی طلاب جامعات کی انجمن کے تعاون سے تہران میں "طلاب جامعات اور شہید محمد علی نقوی رح" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار سے پہلے شہید  بزرگوار کے ایصال ثواب کے لیے زیارت عاشورا اور مجلس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسوول حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور نہاد مقام معظم رہبری در جامعات کے سیاسی انچارج حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفی رستمی نے خطاب کیا اور شہید و شہادت کی اہمیت اور ڈاکٹر نقوی شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

 اس موقع پر نہاد مقام معظم رہبری در جامعات کے بین الاقوامی امور کے انچارج حجت الاسلام محسن رحمانی اور تہرانی جامعات کے پاکستانی طلاب کی انجمن و مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تہران کے مسوول ڈاکٹر سید ابن حسن بھی موجود رہے،سیمینار کے آخر پر حاضرین نے مقررین سے سوال و جواب کیے،ایران کے دارالخلافہ تہران میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں تہرانی جامعات کے طلاب اور تہران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree