وحدت نیوز( قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کے زیر اہتمام سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی تئیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی،برسی کا پروگرام مدرسہ مبارکہ حجتیہ کی مسجد میں ہوا، پروگرام میں ڈاکٹر شہید کے عقیدتمندوں اور چاہنے والوں نے ہمیشہ کی طرح بھرپور شرکت کی،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔تلاوت قرآن مجید کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین سید نعیم الحسن نقوی اور شہید کے ہمرزم ڈاکٹر منصور حقیقت پور نے شہید نقوی کے مختلف خصوصیات اور عملی زندگی پر جامع اور مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔اس موقع پر شہید نقوی کی یاد میں ایک تصویری نمائش بھی لگائی گئی تھی۔