وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ و دعا کمیٹی سولجر بازار کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ ھفتہ وار دعائے توسل و مجلس ایام فاطمیہ بسلسلہ شھادت خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہما میں ماتمی انجمنوں کے نمائندوں اور مومنین و خواتین نے شرکت کی ،دعا کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے رقت آمیز مصائب بی بی فاطمہ ؑ پڑھے ،بعد ختم دعا ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ سجاد شبیر رضوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہما کی زندگی بہترین نمونہ عمل ہے، بی بی کی یوم شھادت یعنی ایام فاطمیہ کو عاشوراء کی طرح پورے پاکستان میں مجلس عزا و جلوس عزا برپا کرنا چا ئیے،دختررسول ﷺکی مظلومیت کوآشکارکرنےکیلئےایام فاطمیہ کوعاشوراکی طرح منانے کی ضرورت ہے، ختم مجلس مشہورِ نوحہ خواں طاہر رضا زیدی نے نوحہ خوانی و ماتم داری بھی کی گئی ،اس موقع پر صوبائی رہنما ناصر حسینی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن ، محمد سیعد ، عقیل احمد ، ودیگر شخصیات بھی موجود تھی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی کی والدہ ، بلوچستان کے صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا کی ہمشیرہ اور سید اسرار گیلانی کے والد کی قضاء الہی سے رحلت پر انکے عزیز و خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اور شیعہ  مسنگ پرسنز و سماجی رہنما ممتاز رضوی کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد/آن لائن) حساس اداروں نے آئی ایٹ امام بارگاہ پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے دوران تفتیش قتل بچیوں کے اغوا ، ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے اور اسلام آباد کی ایک ٹیم آئندہ دو روز میں ملزمان سے تفتیش کیلئے لاہور جائے گی ۔ ملزمان کا پنجاب اور اسلام آباد میں ایک وسیع نیٹ ورک ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وسیع نیٹ ورک کی کڑیاں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات سے ملتی جلتی ہے ملزمان کو انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) سی آئی ڈی اسلام آباد اور سابق آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ الیاس کہ آئی ٹی کے حوالے سے مہارت بھی رکھتے ہیں پر مشتمل ٹیم نے حساس اداروں کے تعاون سے گرفتار کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اس منظم نیٹ ورک کے پیچھے سیاسی شخصیات کے ساتھ پڑوسی ممالک کی انٹیلی جنس کابھی ہاتھ ہے جس کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت پر فسادات برپا کرنا تھا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک میں ملوث ملزمان کے ابتدائی تفتیش میں اسلام آباد سے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا کی بچی کو اغواء کرنے کے واقعہ سے اسلام آباد میں قتل ڈکیتی اور دوران ڈکٹی ریپ کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کامزید کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک میں موجود کچھ جرائم پیشہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے بھی ہے اور ملزمان وفاقی دارالحکومت میں واردات کے بعد پنجاب میں واردات کرتے اور پھر سندھ اور دیگر صوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے پی کے کے سرحدی علاقوں سے افغانستان بھاگ جاتے تھے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک میں کچھ ایسے افغان باشندے بھی ملوث ہیں جن کو تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کے عقب میں واقع کچی بستی کو مسمار کئے جانے کے بعد اس نیٹ ورک کی جانب سے باغی بنانے کیلئے ان کو افغانستان بھیجا گیا اور وہ وہاں سے ٹریننگ کے بعد واپس آئے اور گرفتار کرلئے گئے واضح رہے کہ ستائیس نومبر دو ہزار سترہ کی شام اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے پولیس کے ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی ایٹ امام بارگاہ واقع کے بعد ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملہ آوروں کا تعلق کسی اہل سنت جماعت سے نہیں ہے شیعہ سنی فسادات پھیلانے کیلئے امریکہ سے آئے ہوئے وکیل  ( سابق لیگل ایڈوائزرایم ڈبلیوایم سید ین زیدی ایڈووکیٹ ) کو نشانہ بنا کر راولپنڈی راجہ بازار واقعہ کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی۔

 پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کی جانب سے حملے میں استعمال کئے گئے ہتھیاروں کے استعمال نے تفتیش کار رخ تبدیل کیا کیونکہ ماضی میں شیعہ سنی فسادات پھیلانے والوں کی جانب سے ایسے ہتھیار کبھی استعمال نہیں کئے گئے پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایٹ واقعہ میں انٹیلی جنس بیورو آئی بی کا اہلکار بھی جان کی بازی ہار گیا لیکن ا س میں پلاننگ کے تحت امریکہ سے اپنی بیٹی کے گھر آنے والے وکیل ( سابق لیگل ایڈوائزرایم ڈبلیوایم سید ین زیدی ایڈووکیٹ ) کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ اہم کیس کی پیروی کررہے تھے اسلام آباد میں آئی ایٹ واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی کے حوالے سے حال ہی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس سلطان اعظم تیموری کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔

 بعد ازاں سی آئی اے ہوم سائیڈ یونٹ کے انچارج انسپکٹر ملک عبدالرحمان جو کہ آئی ایٹ واقعہ کے مقدمہ نمبر 391 کی تفتیش کررہے ہیں اور ان کو انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کئے جانے کی وجہ سے سی آئی ڈی کی معاونت بھی حاصل تھی نے آن لائن کے استفسار پر موقف اختیار کیا کہ ایسی اطلاعات ان کے پاس نہیں ہیں کیا آپ ئندہ دو روز میں لاہور آئی ایٹ مقدمے کی تفتیش کے حوالے سے جاری ہیں میں لاہور جارہا ہوں لیکن کسی اور مقدمے کی تفتیش کیلئے جاری ہوں میرے پاس قتل کے چار مقدمات زیر تفتیش ہیں واقعہ کے بعد سے اب تک ہر دو دن بعد اس حوالے سے سپیشل برانچ میں میٹنگ ہوئی تھی اب کیوں نہیں ہورہی کے سوال پر پولیس افسر نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

وحدت نیوز(لکھی غلام شاہ ) شہدائے شکارپور کی تیسری برسی کے سلسلے میں وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل لکھی غلام شاہ کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا گیا۔ چک ، عبدو، کھاہی، وزیر آباد اور ماکا میں مومنین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق سے تجدید عہد کرتے ہوئے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس کے تاریخی اجتماع کا یہ پیغام ہوگا کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو فراموش ہونے نہیں دیں گے۔ اس عظیم اجتماع کے موقع پرسندہ کے حکمرانوں سے قوم اور وارثان شہداء یہ سوال کریں گے کہ تین سال گذر گئے مگر آج تک سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے کیوں؟

انہوں نے کہا کہ برسی شہداء کے موقع پر 29 جنوری کو پیدل قافلے نکلیں گے جو شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ برسی کی مرکزی تقریب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، استاد العلماء علامہ حیدر علی جوادی، علامہ محمد امین شہیدی، معروف نوحہ خوان علی صفدر، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکرٹریٹ اسلام آباد میں، مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر محمد یونس حیدری کی زیر صدارت راولپنڈی ،اسلام آباد کے سیکرٹری تربیت اور سیکرٹری جنرلز کے ساتھ ،پروگرامات اور فعالیت کے حوالے سےاہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری تربیت مولانا حافظ مختار حسین اورضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا غلام محمد عابدی اور اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد حسین شیرازی اور شعبہ تربیت کے مسئول اجرائی برادر ظہیر کربلائی نے شرکت کی اس میٹنگ میں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے ممبران اور عمومی تربیتی ورکشاپس کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور فیصلے کئے گئے۔ اس میٹنگ میں تاکید کی گئی کہ ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہفتہ وار تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے ۔ شعبہ تربیت کے پاس تین سطح (یونٹس ، ضلع اور صوبہ ) کا درسی نصاب موجود ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ یونٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہفتہ وار نشستوں کا آغاز کریں ۔مرکز اس سلسلے میں ان کی اخلاقی معاونت کریگا ۔ معلمین اور مبلغین کے علاوہ درسی مواد کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا ۔

ڈاکٹر محمد یونس مرکزی سیکرٹری تربیت نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اب صرف باتوں اور رپورٹوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس کے لئے کچھ کر کے دیکھانا ہو گا ، الحمد اللہ ہمارے لیئے فخرکی بات ہے کہ ہماری جماعت مکمل تنظیمی درجہ بند درسی نصاب رکھتی ہے، انشاءاللہ  ایم ڈبلیوایم میں جلدہرسطح پر  ذمہ داریوں کی تقسیم  تنظیمی درجہ بنددرسی نصاب کی تکمیل کے نتیجے میں ہوگی،ناامیدی کے بھنور سے باہر نکلنا ہو گا اور عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی دوستوں کے پاس جاکر انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں مجلس وحدت مسلمین کے تمام یونٹس ممبران سے امید کرتا ہوں کہ اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار تربیتی نشستوں کا آغاز کریں اور مرکزی شعبہ تربیت سے رابطے میں رہیں ۔ ہفتہ وار تربیتی نشستیں مناسبتوں کے لحاظ سے عزاداری ،ماتم داری ، دعائے کمیل ،دعائے توسل ،حدیث کساءکی صورت میں شب جمعہ ،شب ہفتہ یا شب اتوارمیں سے کسی ایک شب منعقد کی جاسکتی ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں تمام دوست اس کار خیر میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں گے ۔ میری کوشش ہو گی کہ جہاں تک ممکن ہو میں خود یا علاقے میں موجود علماء کرام اور تنظیمی دوستوں کو اس اس کار نیک میں شامل کر کے یونٹس کا دورہ کروں تاکہ یونٹس کی کارکردگی اور برادران کی زحمات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔اس کام کے آغازاور تسلسل میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے دوستوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں گے ۔ ان شاءاللہ ہم بھی اپنے وعدے میں پیچھے نہیں رہیں گے ۔ زمینی حقائق سے آگاہی اور یونٹس کی مشکلات کے کے لئے دوستوں کے پاس جانا نہایت ضروری ہے ۔مجھے امید ہے تمام احباب اس سلسلے میں اپنی قیمتی آراء کے ساتھ ساتھ میدان عمل میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔

ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری تربیت نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ مرکزی آفس میں شعبہ تربیت کی میٹنگ میں مدعو ہواہوں اور یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے سیکرٹری تربیت اپنے کام میں اتنے سنجیدہ ہیں اور یہ جان کر اور بھی خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس تین سطح کا درسی نصاب پہلے سے موجود ہے ۔صرف اجرائی مرحلے کی ضرورت ہے ۔جس کے لئے ہم یقین دلاتے ہیں اس سلیبس کواجراء کرنے میں ہم بھرپور تعاون کریں گے ۔ اسی طرح اسلام آباد کے سیکرٹری تربیت نے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور بالخصوص 18 سالہ نوجوان شہید سید حسن علی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ غضنفر عباس نقوی، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ رمضان توقیر ،  سرائیکی ا سٹوڈنٹس موومنٹ، سرائیکی یوتھ پارلیمنٹ و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایک پر امن شہر ہوا کرتا تھا، لیکن اب دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں، جب اور جسے چاہیں موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں ان کو روکنے والا کوئی نہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، ہم آرمی چیف اور بالخصوص آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی آئی خان میں مکمل آپریشن کیا جائے اور شہید سید حسن علی کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین نے توپانوالہ چوک پر شہید کی یاد میں شمعیں روشن کیں جس میں کافی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے، یہ ہماری جماعت کا بنیادی منشور ہے، ہم نے پہلے دن سے چاہے، وہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہو یا سانحہ آرمی پبلک اسکول یا ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ، ہم نے بلاتفریق مظلوموں کی حمایت کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر، سیکرٹری یوتھ کاظم عباس، سیکرٹری تنظیم سازی ذیشان حیدر سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ مولانا صادق جعفری نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور وقت کے طاغوت کے خلاف عملی اقدام کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے، لہذا ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں جو معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم ڈھایا گیا اور حکومت کی جانب سے جس طرح بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا، اس وجہ سے قوم میں اس ظالم حکومت سے نفرت میں شدید اضافہ ہوا۔

مولانا صادق جعفری نے کہا کہ اس ظالم حکومت کی وجہ سے عوام کو آج انصاف کی فراہمی ناممکن ہو چکی ہے، یہ حکومت صرف اپنے مفادات اور اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے قومی اداروں کا استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے اس ناجائر استعمال پر پنجاب حکومت کو جوابدہ ہونا ہوگا، اب وہ وقت آپہنچا ہے، ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کے انکشافات کے بعد پنجاب کابینہ کے بیشتر وزراء کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، نواز شریف بھارت کیلئے درد دل رکھتے ہیں، جبکہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزراء ملک کے امن و سلامتی کے خلاف مصروف کالعدم دہشتگرد جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں، جو ملک دشمنی کی واضح دلیل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree