وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں میں جاری مسلسل دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات ’’ مثالی پولیس‘‘ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ڈی آئی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے وہاں کوئی محفوظ نہیں ہمارہ مطالبہ ہے کہ ڈی آئی خان کو فوج کے حوالے کیاجائے اور چیف جسٹس آف پاکستان ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمرکزی رہنما علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری ودیگر بھی موجودتھے۔


جب تک دہشت گردوں کے فکری رہنماؤں اور سہولت کاروں کو قانون کے شنکجے میں نہیں کسا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد کرنا ممکن نہیں۔محکمہ پولیس کی غفلت اورفرض نا شناسی کے باعث ڈی آئی خان مکتب تشیع کی قتل گاہ بنا ہوا ہے اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے دفاتر کھل چکے ہیں اب وہاں پر عام آدمی کو قتل کیا جا رہا ہے رکشہ ڈرئیور،مزدور اور دوکاندار جیسے افراد ان کے نشانہ پر ہیں،شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں ہے ۔گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہم نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہے بلکہ پولیس کے نارواسلوک سے بھی اذیت میں بھی مبتلا ہے۔دہشت گرد ہماری لاشیں گرا رہے ہیں اور سیکورٹی ادارے اورپولیس الٹا ہمارے ہی لوگوں کو ہراساں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ سے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی سے وضاحت طلب کی جائے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے پاس اتنا وقت بھی نہیں وہ عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے اقدامات کریں اور شہدا کے گھروں میں جا کر اہل خانہ کی داد رسی کر سکیں۔ ڈی آئی خان کی ہر شاہراہ پر پولیس کے ناکے اور مسلسل گشت کے باوجود اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا ہمارے لیے شکوک و شبہات کا باعث ہے۔حکومت ہمارے کے خون کو سستا سمجھ رہی ہے۔ حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی طے کرے۔ہمیں ضرب عضب اور ردالفساد ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت اور حب الوطنی کی سزا نہ دی جائے ۔ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہا پسندوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے موثر نتائج اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے جب تک کالعدم مذہبی جماعتوں سے دوستانہ تعلقات کا کھلم کھلا دعوی کرنے والے عناصر کو ملک دشمن قرار دے کر ان کے خلاف بھرپور کاروائی نہیں کی جاتی۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیے کہ وہ صوبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور وہاں کے مظلوم عوام کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں سے تحفظ فراہم کریں۔

انہوں نے دہشت گردی کی حالیہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعات کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ طرز حکومت ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی سرکوبی اور پاکستان کے تحفظ کے لیے حکومت کو اپنا آئینی کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہو گا۔دہشت گردی کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ان دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے جہاں ناپختہ ذہنوں کی ایسے خطوط پر فکری رہنمائی کی جا رہی جس پر چل کر وہ ملک و قوم کے خلاف کاروائیوں کو عین عبادت تصور کرتے ہیں۔ شہید وں کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان)  ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں 30 دن کیلئے اسلحہ کی نمائش کرنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے پابندی کا اطلاق کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تیس سالہ افتخار حسین کی نماز جنازہ کڑے پہرے میں شاہ سید منور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پہ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ غضنفرعباس نقوی نے اپنی تقریر میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور خیبر پختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ظلم کی انتہا ہے  ملت جعفریہ پردہشت گردوں نے ڈیرہ کی زمین تنگ کی ہوئی ہے تو دوسری طرف سی ٹی ڈی نے انہی شہدا ءکے گھر چھاپے مار کر خوف و حراس پیدا کیا ہوا ہے اور پولیس ناکوں پے بیٹھ کر صرف ٹائم پاس کر رہی ہے۔تحریک انصاف کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایک دورہ بھی نہیں کیا کہ ڈی آئی خان جو صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے کیا یہاں کوئی انسان بستا بھی ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیرہ انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے اورڈیرہ کو آرمی کے حوالے کیا جائے۔ کل بروز جمعہ بنوں روڈ پر دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ کی منظم نسل کشی پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعان علیؑ کی نسل کشی کی اصل ذمہ دار خیبر پختون خواہ کی حکومت اور قانون فافذ کرنیوالے ادارےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعان علی ؑ کے بہیمانہ قتل عام پر حکومت اورقانون فافذ کرنیوالے اداروں نے آنکھ پر پٹیاں باندھی ہوئی ہیں ، گزشتہ بیس روز میں۳ شیعان علیؑ کو دن ڈھاڑے قتل کر دیاگیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ خیبر پختون خواہ میں مثالی امن کےدعویدار کہاں ہیں ۔ عمران خان کیو ں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے اس قتل عام کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں، ان کی یہ خاموشی اشارہ کر رہی ہے کہ وہ اس میں شریک جرم ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس وحدت ہاوس انچولی میں مولانا صادق جعفری کی قیادت میں منعقد ہو اجس میں ملک بھر سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ شیعہ نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو عمران خان پولیس کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب یہ ہی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے ،عمران خان ڈیرہ کے لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کیا یہ ہے آپ کا نیا پاکستان جہاں ملت  جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا خون بہایا جائے، اجلاس میں علامہ مبشر حسن ،مولانا نشان حیدر ،میر تقی ظفر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا  کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کی خلاف کل بروز جمعہ شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرےکیے جائیں گے جس سےعلما ئے کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی کاملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے ، جبکہ حکمران جماعت سینٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے چھانگا مانگا کی سیاست پر یقین رکھتی ہے لیکن 2018 کے سینٹ الیکشن سمیت جنرل الیکشن میں بھی ن لیگ کی ناکامی یقینی ہے۔ ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے ریکاڈز بنائے اور ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم رکھا۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف قوم کو اداروں کے خلاف اکسانے کی بجائےحقائق بتائیں کہ انہوں نےسپریم کورٹ میں قطری خط کے علاوہ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے جس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر متوقع ہے ، اسی لیئے نواز شریف خوفزدہ ہو کر قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہال کے بعد اب طلال ، دانیال سمیت میاں برادران بھی اڈیالہ جانےکے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ شریف برادران کا سیاسی مستقبل انتہائی تاریک ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ نیازی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع جنرل الیکشن کی بھرپور تیاری کے لئے تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں،ہم نے الیکشن میں ظالموں قاتلوں اور ملک لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا ہے،ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ن لیگ اور ان کے حواریوں سے انتقام ہم ووٹ کی طاقت سے لیں گے،اضلاع یونین کونسلوں کی سطح پر اپنی یونٹ سازی کو مکمل کر کے جلد ضلعی شوری کے اجلاس طلب کریں،تاکہ پنجاب میں جنرل الیکشن کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لے سکیں۔

انہوں نے کہاہے کہ یونٹ سطح پر ہفت روزہ اور ماہانہ دروس اور دعائیہ تقریبات کے اہتمام کو لازمی قرار دیں تاکہ تبلیغ دین مبین کیساتھ ساتھ باہمی روابط کو بھی مضبوط کیا جا سکے،یونٹس کے ہفتہ وار میٹنگز اور ضلعی کابینہ کی فعالیت سے صوبائی سیکرٹریٹ کو پندرہ روزہ یا ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹس جمع کروائیں تاکہ ان رپورٹس کی بنیاد پر صوبائی کابینہ سیاسی و دیگر ایشو پر ان اضلاع کے بارے میں فیصلہ کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree