وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم کینسر کے موقع پر مختلف شہروں میں آگہی سیمینار ، ورکشاپس اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے عوام کو کینسرسے متعلق معلومات فراہم کیں اور کینسر سے بچاوکیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا، اس حوالے سے ضلع شکارپور ، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری اور ٹنڈوالہیارمیں تقریب منعقد کی گئیں ،خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ   ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے عالمی کینسر ڈے  منایا گیااس  سلسلے میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں آگہی ورکشاپس  کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ سیکریٹری فلاح و بہبود سجاد علی ڈومکی،فیاض علی،ڈاکٹر اشوک کمار،ڈاکٹر مصطفی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں کینسر جیسے موذی مرض سے تو واقف ہیں لیکن کینسر جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے واقف نہیں اسوقت کینسر بڑی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جسکی وجہ خصوصاً تمباکو نوشی اور نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا ہے جس سے منہ کا کینسر پیٹ،گلے اور ہونٹوں کا کینسر عام پایا جاتا ہے جس میں شامل خون کا کینسر اور چھاتی کا کینسر اگر آپ معاشرے کو اس موذی مرض سے پاک صاف دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جوکہ کینسر کا باعث بنتی ہیں۔


خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ   ضلع شکارپور کی جانب سے  لکھی غلام شاھ میں عالمی کینسر ڈے کے موقع پر آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا  جس میں ضلع شکارپور کے ماہر ڈاکٹرز اور لکھی کے معززین نے خطاب کیا اور شرکاءکوآگاہی دی جس میں ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب ڈاکٹر محمد حنیف عباسی ڈاکٹر آفتاب احمد میمن لالا کاظم علی خان صیف اللہ میمن نذیر احمد میمن اور دوسرے معززین نےلوگوں کو کینسر کے موذی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی  تدابیر بتائی اس سیمینارمیں شہر کے معززین نےکہا ایسے فلاحی کام جاری رہنے چاہئیں   اورعوام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئے، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوش لائق تحسین ہے۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ  ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے عالمی کینسر ڈے  کے موقع پر  عوام الناس میں آگاہی حفاظتی تدابیر اور بچاو کے حوالے سے سول ہسپتال ٹنڈوالہیار میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس تعلقہ ہسپتال ڈاکٹر غلام معین الدین ،پیرا میڈیکل اسٹاف ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین زوار غلام رسول لاشاری اور تعلقہ سیکرٹری جنرل لیاقت علی کمبوہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع مٹیاری کے زیر اہتمام ہالا سٹی میں ورلڈ کینسرڈے کے موقع پر آگہی نشست کا انعقاد  کیاگیاجس میں  ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(شکارپور) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح بھبود مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے  لکھی غلام شاھ میں عالمی کینسر ڈے کے موقع پر آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا  جس میں ضلع شکارپور کے ماہر ڈاکٹرز اور لکھی کے معززین نے خطاب کیا اور شرکاءکوآگاہی دی جس میں ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب ڈاکٹر محمد حنیف عباسی ڈاکٹر آفتاب احمد میمن لالا کاظم علی خان صیف اللہ میمن نذیر احمد میمن اور دوسرے معززین نےلوگوں کو کینسر کے موذی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی  تدابیر بتائی اس سیمینارمیں شہر کے معززین نےکہا ایسے فلاحی کام جاری رہنے چاہئیں   اورعوام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئے، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوش لائق تحسین ہے۔

وحدت نیوز(ٹنڈوالہیار) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح بہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے عالمی کینسر ڈے کے موقع پرعوام الناس میں آگاہی حفاظتی تدابیر اور بچاو کے حوالے سے سول ہسپتال ٹنڈوالہیار میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس تعلقہ ہسپتال ڈاکٹر غلام معین الدین ،پیرا میڈیکل اسٹاف ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین زوار غلام رسول لاشاری اور تعلقہ سیکرٹری جنرل لیاقت علی کمبوہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (سرگودھا) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مسئولین کی مرکزی تربیتی ورکشاپ سےسرگودھا میں خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہاہے کہ مکتب اہلبیت وطن عزیز پاکستان کا فطری دفاع ہے، اس کا مظبوط اور موثر سیاسی کردار پاکستان کی پالیسی سازی کو درست راستے پر گامزن رکھنے کا ضامن ہے ،اس مکتب کے پیروکاروں کا قتل اور ان کے استحصال کی کوشش دراصل پاکستان کو کمزور کرنے کے سازش ہے ،ملک بھر میں خون دیا ہے لیکن کبھی وطن،اس کے اداروں اور اس کے اثاثوں کی تکریم پر حرف نہیں آنے دیا،یہ ظرف صرف مکتب اہلیت سے مخصوص ہے ،شیعہ سنی وحدت کے لیے آخری حد تک جائیں گے لیکن تکفیری گروہوں کو ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی اور مرکزی کابینہ کے افراد بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے، ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے، امام خمینیؒ اور رہبر معظم جیسی شخصیت امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نعمت ہیں، ان کے افکار و کردار کو اپنا کر بنی نوع انسان کی سعادت کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقدہ ولایت فقیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے دانشور استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ، مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور سردار ظفر سانگھی نے بھی خطاب کیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، جو اقوام عالم کیلئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کیلئے خیر و سعادت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فکر خمینی ؒ اور انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کر اقوام عالم میں ظلمتوں اور انھیروں کو روشنی میں بدل رہا ہے، امام زمانہ ؑ کے عالمی انقلاب کیلئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کیلئے زمینہ سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا سے لیکر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں، جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبا ل رضوی نے سوات آرمی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز کے افسر اور نوجوانوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کا جرات مندانہ کردارلائق تحسین ہے۔اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاک فوج اور قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔پاک فوج نا قابل تسخیر اور وطن عزیز کا مضبوط دفاع ہے جس پر پوری قوم کو اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردعناصر نہ صرف زمینی محاذ پر سرگرم عمل ہیں بلکہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے فکری محاذ پر بھی اتنی ہی تیزی سے متحرک ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس وقت فیصلہ کن اور کامیابی کے مراحل میں داخل سمجھا جائے گا جب دہشت گردوں سے ہمدردی اور فکری مطابقت رکھنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ملک میں بسنے والے وہ بیرونی آلہ کار بھی قابل گرفت ہیں جو ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔انہوں نے سوات واقعہ کے شہدا کی بلندی درجات ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree