وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں فیکلٹی آف میرین سائنسز کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ISSCMDP کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما،صوبائی وزیرقانون، جنگلات و لائیواسٹاک سید آغا رضا  نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی ، گورنمنٹ آف بلوچستان کی جانب سے آغا رضا نے شنتو یونیورسٹی چائناکے ساتھ اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے ،لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کا سیمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں کو روایتی اجرکیں پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات ولائیو اسٹاک آغا محمد رضا نے کہاکہ پاکستان کے ساحل سمندر کی ترقی اور آبی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا،پاکستان قیمتی اور نایاب آبی حیات سے مالامال ملک ہے جن کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،  جبکہ وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق جاوید مینگل اور چائنا کے مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضا بھٹی ،پاکستان کوسٹ گارڈز کے میجر عدنان کیانی،آواران ملیشیاء کے میجر ضیاء ، محکمہ جنگلات گرین پاکستان پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عبدالجبار ،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین ،پرووائس چانسلر لومز ڈاکٹر غلام جیلانی ،رجسٹرار احمد نواز کھوسہ ،ڈاکٹر محمد شفیع ، ڈاکٹر شاہد امجد ،ڈاکٹر آصف انعام ،ہنگول نیشنل پارک کے آفیسر راجہ محمد آصف ،PRO لومز وحید بلوچ ،ڈاکٹر موسیٰ جاموٹ ، لومز سیکیورٹی انچارج سعید بلوچ ،فقیر محمد بلوچ  سمیت  مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ، پروفیسرز ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وفد کے ہمراہ حوزه علمیہ قم المقدسہ کی آفیشل  نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس  کا دورہ  کیا،حوزه خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ساتھ قم المقدسہ میں حوزه  نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور اس ادارے کی فعالیتوں کو قریب سے مشاہدہ کیا،اس دوران حوزہ نیوز ایجنسی کی چیف ایڈیٹر جناب حسن صدرایی عارف نے حوزه کی آفیشل میڈیا کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیرالحسن نقوی دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے حوزه نیوز ایجنسی کی کاردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دینی میڈیا دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل  علامہ راجہ ناصرعباس  نے اس دوره میں پاکستان کی موجوده صورتحال اور مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے بارے میں حوزه نیوز ایجنسی سے تفصیلی گفتگو کی،واضح رہے کہ حوزه نیوز ایجنسی حوزه علمیہ قم المقدسہ کے آفیشل اور نہایت معتبر خبررساں اداروں میں سے ایک ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ کی توسیع کے دوسرے مرحلےمیں چار نئے اراکین کی شمولیت کا اعلان کردیا ہے،مولانا نشان حیدرساجدی  سیکریٹری تبلیغات،  برادر عارف رضا زیدی سیکریٹری نشرواشاعت، برادر عون محمد سیکریٹری روابط اور برادر رضوان پنجوانی سیکریٹری سوشل میڈیا ٹیم نامزد، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلے میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے چارنئے عہدیداران کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیاہے، ڈویژنل سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سابق ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی کو نئی کابینہ میں سیکریٹری امور تبلیغات،ضلع ملیر کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کو سیکریٹری نشرواشاعت ، ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کے سابق سیکریٹری جنرل رضوان پنجوانی کو سیکریٹری سوشل میڈیا ٹیم اور ضلع جنوبی کے رہنما عون محمد کو سیکریٹری روابط کی ذمہ دارایاں تفویض کی گئی ہیں۔

ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے نامزد اراکین ڈویژنل کابینہ کی شمولیت پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے عہدیداران اپنے سابقہ تجربات اور تنظیمی فعالیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو بھی باحسن وخوبی انجام دیں گے، شہر قائد میں مجلس وحدت مسلمین کے مضبوط تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے تمام اراکین ڈویژنل کابینہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود رہیں گے، خدا تمام نامزد اراکین ڈویژنل کابینہ کی توفیقات شرعی میں اضافہ فرمائے اور انہیں دین مبین کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین اور بین المومنین کے قیام میں ثابت قدم رکھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا کہ ڈیری فارمرزکی جانب سے دودھ کی قیمت میں20سے 30روپے کے اضافہ کی مذمت کرتے ہیں کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کاجن بے قابو ہے اور اوپر سے دودھ کے ہوشربا اضافے سے غریب، متوسط طبقہ سمیت مستقبل کے معماروں کی زندگی داؤ پر لگ جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پولیٹیکل کونسل کے رکن میر تقی ظفر ،حسن عباس ،کاظم عباس و دیگر موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی کے سبب غریب،مزدور اور نچلی طبقہ کی زندگی شدید متاثر ہوئے ہے اور ملک میں بیروزگاری میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے سبب مہنگائی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ دودھ کے نرخوں میں ہوشربااضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ڈیری فارمز کے مسائل ترجیح بنیادی پر حل کئے جائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سمن آباد ٹاون ( تحصیل) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ  حسن ہمدانی اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری عقیل نقوی کی شرکت، کوآرڈینیٹر برادر آصف چشتی نے یونٹ سازی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ رواں ماہ کے اختتام تک 19یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی اور بعد ازاں منتخب سیکرٹری جنرلز 1ماہ میں وارڈ کی سطح پر موثر کارکردگی پیش کرنے کے قابل ہونگے اور پنجاب کی طرف سے دیئےگے ہفت روزہ برنامہ کو من وعن عمل درآمد کر کے آنے والے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور امام زمانہ عج کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے میں اپنی اجتماعی ذمہ داری نبھانے کی سعی کریں گے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین، انجمن تھلہ متوالیان اور تحریک تحفظ کوٹلی امام حسینؑ کی جانب سے  حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور شہدا ءکے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف  احتجاجی ریلی نکالی گئی اور علامتی دھرنادیا گیا،جس میں خواتین و حضرات اور خانوادہ شہداء نے سینکڑو ں کی تعدادمیں شرکت کی ،  دھرنےکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی نے کہا کہ عمران خان کی بے حس حکومت ڈیرہ وال سرائیکیوں کے قتل عام پر خاموش ہے جو سراسر زیادتی ہے چیف جسٹس پاکستان کومخاطب ہوتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سٹرکوں پے لگے بینر زکا تو نوٹس لیا جاتا ہے لیکن ڈیرہ میں ہونے والی دہشت گردی محترم چیف جسٹس صاحب کو نظر کیوں نہیں آتی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree