پاکستان کے ساحل سمندر کی ترقی اور آبی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا، وزیرلائیواسٹاک بلوچستان آغا رضا

08 فروری 2018

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں فیکلٹی آف میرین سائنسز کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ISSCMDP کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما،صوبائی وزیرقانون، جنگلات و لائیواسٹاک سید آغا رضا  نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی ، گورنمنٹ آف بلوچستان کی جانب سے آغا رضا نے شنتو یونیورسٹی چائناکے ساتھ اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے ،لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کا سیمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں کو روایتی اجرکیں پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات ولائیو اسٹاک آغا محمد رضا نے کہاکہ پاکستان کے ساحل سمندر کی ترقی اور آبی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا،پاکستان قیمتی اور نایاب آبی حیات سے مالامال ملک ہے جن کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،  جبکہ وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق جاوید مینگل اور چائنا کے مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضا بھٹی ،پاکستان کوسٹ گارڈز کے میجر عدنان کیانی،آواران ملیشیاء کے میجر ضیاء ، محکمہ جنگلات گرین پاکستان پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عبدالجبار ،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین ،پرووائس چانسلر لومز ڈاکٹر غلام جیلانی ،رجسٹرار احمد نواز کھوسہ ،ڈاکٹر محمد شفیع ، ڈاکٹر شاہد امجد ،ڈاکٹر آصف انعام ،ہنگول نیشنل پارک کے آفیسر راجہ محمد آصف ،PRO لومز وحید بلوچ ،ڈاکٹر موسیٰ جاموٹ ، لومز سیکیورٹی انچارج سعید بلوچ ،فقیر محمد بلوچ  سمیت  مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ، پروفیسرز ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree