اقوام متحدہ کشمیری عوام کے حق خوارادیت کا احترام کرتے ہوئے مسلم آبادی کے تناسب کو بگاڑنےکی بھارتی سازشوں کا نوٹس لے،علامہ ظفرشمسی

06 فروری 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ظفرعباس شمسی نے یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہندستان کشمیر کی عوام پر ستر برس سے ظلم ڈہا رہا ہےِ کوئی دن ایسا نہیں جس دن کوئی کشمیری قتل نا ہوتا ہو کسی نا کسی بہانے سے ہندستان کشمیریوں کا قتل عام کرتا رہتا ہے ،کشمیر میں آبادی کے تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے حکومت ہندستان ملک کی دوسری ریاستوں سے ہندؤں کو لا کر کشمیر میں آباد کررہی ہے تاکہ کشمیرکی اصل آبادی( جو کہ مسلمانوں کی آبادی ہے ) کوکم کیا جا سکے اور دنیا کو بتایا جا سکے کہ کشمیر میں اکثریت ہندو کی ہے نا کہ مسلمانوں کی اور یہ کہ کشمیری اپنا حق خود ارادیت سے محروم ہو جائیں اور ہندستان آبادی کا تناسب اس لیے بھی تبدیل کر رہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے گی ،کشمیریوں سے پوچھا جائے گا کہ تم کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہو یا ہندستان کے ساتھ  اور یاد رہے کہ  یہ قرارداد ہندستان نے اقوام متحدہ میں خود پیش کی تھی مگر اب وہ اس اپنی پیش کردہ قرارداد سے انکار کرتے ہوئے کشمیر میں رائے شماری نہیں کرنے دیتا ،اقوام متحدہ بھی رائے شماری کرانے سے گریزاں ہے جس پر کشمیری احتجاج کر رہے ہیں توہندستان کشمیریوں پر ظلم و ستم کرتے ہوئے ان کا قتل عام کر رہا ہے ۔

انہوں نے اقوام متحدہ  سے اپیل کی کہ وہ ہندستان کو روکے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مگر پاکستان کے حکمران ہندستان سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیریوں کی جو امداد کرنی چاہیے تھی وہ نہیں کرتے بلکہ ہندستان کے وزیر اعظم سے دوستی چاہتے ہیں مگر کشمیریوں سے نہیں ،یہی وجہ ہے کہ 70 سال گزر چکے ہیں اب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا ،پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے الجھانے میں برطانیہ نے بھی کردار ادا کیا ہے اس لیے کہ برطانیہ نے یہ قانون تجویز کیا تھا کہ جس ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہو گی وہ ریاست پاکستان میں شامل کی جائے گی مگر جب کشمیر کی باری ائی تو ہندستان نے کشمیرپر فوج کشی کی تب برطانیہ نے چپ سادھ لی کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا نہیں کہا باوجود اس کے کہ کشمیری کہتے رہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے برطانیہ نے یہ سب اس لیے کیا کہ پاکستان . ہندوستان سے الجھا رہے اور ملک ترقی نا کر سکے ،انشااللہ ایک دن ائے گا کشمیر بنے گا پاکستان ،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے ان کی سیاسی اور اخلاقی امداد کرتی رہے گی اور میں حکومت پاکستان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ منافقت چھوڑ کر کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی مدد کرے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree