ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ میں توسیع 4نئے اراکین شامل

08 فروری 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ کی توسیع کے دوسرے مرحلےمیں چار نئے اراکین کی شمولیت کا اعلان کردیا ہے،مولانا نشان حیدرساجدی  سیکریٹری تبلیغات،  برادر عارف رضا زیدی سیکریٹری نشرواشاعت، برادر عون محمد سیکریٹری روابط اور برادر رضوان پنجوانی سیکریٹری سوشل میڈیا ٹیم نامزد، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلے میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے چارنئے عہدیداران کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیاہے، ڈویژنل سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سابق ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی کو نئی کابینہ میں سیکریٹری امور تبلیغات،ضلع ملیر کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کو سیکریٹری نشرواشاعت ، ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کے سابق سیکریٹری جنرل رضوان پنجوانی کو سیکریٹری سوشل میڈیا ٹیم اور ضلع جنوبی کے رہنما عون محمد کو سیکریٹری روابط کی ذمہ دارایاں تفویض کی گئی ہیں۔

ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے نامزد اراکین ڈویژنل کابینہ کی شمولیت پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے عہدیداران اپنے سابقہ تجربات اور تنظیمی فعالیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو بھی باحسن وخوبی انجام دیں گے، شہر قائد میں مجلس وحدت مسلمین کے مضبوط تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے تمام اراکین ڈویژنل کابینہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود رہیں گے، خدا تمام نامزد اراکین ڈویژنل کابینہ کی توفیقات شرعی میں اضافہ فرمائے اور انہیں دین مبین کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین اور بین المومنین کے قیام میں ثابت قدم رکھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree