وحدت نیوز (جیکب آباد) انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیائے کفر و طاغوت کی تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی اور فکر خمینی ؒ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے، جس سے مستکبرین کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑہ رہی ہے جو اقوام عالم کے لئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کے لئے خیر و سعادت ہوں گے۔ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے۔
               
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور ولایت کی تجلی بن کر چمکا جس نے دنیا کے اندھیروں کو روشنی سے بدل دیا۔امام زمانہ ؑ کے عالمی انقلاب کے لئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کے لئے زمینہ سازی کرے۔  نائیجریا سے لے کر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے تحت صوبائی سیکرٹریٹ سو لجر بازار میں شہدائے ملت جعفریہ ڈیرہ اسماعیل خان ،گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی کی مادرگرامی، صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا کی ہمشیرہ اور مرکزی سکریٹری اطلاعات بردار علی احمر کی والدہ کے ایصال ثواب و درجات بلندی کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی رہنما ناصر حسینی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری ، ضلع جنوبی کے حسن رضا ، نظیر علی ، محمد عیسیٰ ، علی عباس،   محمد سعید ،عقیل احمد ایڈوکیٹ   اور کارکنان نے شرکت کی ۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ یہ مجلس شہدائے جعفریہ اور مرحومین کیلئے رکھی ہے اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے آج کیونکہ انقلاب اسلامی کی انتالیسوں سالگرہ ہے یہ انقلاب اسلامی ملت تشیع کے  لئے معجزہ ھے اس انقلاب کیلئے تمام علماءکرام ، مجتہدین ،دانشوروں اور عوام نے بھرپور حصّہ لیا امام خمینی رضوان اللہ نے اللہ تعالی پر بھروسہ کیا اور انقلاب برپا ہو ا،اس انقلاب اسلامی سے مغرب خوف ذدہ ہے ،آج دشمنان اسلام اور عرب دنيا نے استعمار  طا قتوں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،انقلاب اسلامی کے صحیح رہبر یت نے تمام تر سازشوں کو بے نقاب کر کے عالم اسلام کے مسلمانوں کی تحفظ کیا ،آخر میں شہداء و مرحومین کے لئے فاتحہ کی گئی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پنجاب کے فرعون ہیں جس نے پنجاب پولیس جیسے ادارے کو تباہ کر دیا ، شہباز شریف نے پنجاب پولیس میں کئی عابد باکسر پال رکھے ہیں جو ماورائے عدالت لوگوں کا قتل کرتے ہیں ۔ پنجاب پولیس کا گرفتار انسپکٹر عابد باکسر خود اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ وہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کا قتل کرتا تھا ۔ اسی طرح پنجاب پولیس نے ایک سال میں 137 ماورائے عدالت قتل کیے جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن علیحدہ ہے، شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے۔

علامہ مبارک موسوی کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران نے پاکستان میں اداروں کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیئے استعمال کر کے تباہ کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے ایک بھائی سے پاکستانی عوام کو نجات دلائی اب اگلی باری چھوٹے بھائی کی ہے اور بہت جلد عوام کو شہباز شریف سے بھی چھٹکارا حاصل ہو گا۔ علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عوام دانشمندانہ فیصلہ کریں گے اور پنجاب کے فرعون کو پاکستان پر کبھی بھی مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آئین وقانون کے مطابق انصاف کی فوری فراہمی میں ناکامی پر معاشرہ مایوسی کا شکار ہو رہاہے۔قانون کو کاغذوں سے نکال کر عملی صورت میں اس کا نفاذ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہو چکا ہے عوام ہر معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب دیکھتے ہیں لوگوں کا مقامی و صوبائی عدالتوں کے نظام پر سے جیسے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔دہشتگردی کا شکار ہونے والے ہزاروں متاثرین خاندان انصاف کے لئے ترس رہے ہیں۔ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھائی جائیں اور تمام بڑے دہشتگردی کے سانحات کے کیسیز ملٹری کورٹس میں بھیجے جائیں۔ اس وقت ملک بھر کی عدالتوں میں لاکھوں کیسیز زیر التوا ہیں۔اس پر مذید عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کی چپقلش معاملات کو مذید گھمبیر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عدلیہ کے فیصلوں کو سٹرکوں پر چیلنج کرنے کی روایت انتہائی خطرناک ہے۔ قانون کی بالادستی کے لئے عدلیہ اور پارلیمنٹ کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔بحیثیت پاکستانی ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اخلاص کے ساتھ کام کریں۔ اداروں کو اپنے اختیارت سے تجاوز کرنے اور دوسرے ادارواں کے معاملات میں مداخلت سے گزیز کرنے کی پالیسی اپنانا ہو گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سینٹ الیکشن سے قبل سیٹوں کی خرید و فروخت میرٹ کاقتل اور مقدس ایوان بالا کی توہین ہے، ایوان بالا مملکت پاکستان کا مقدس ادارہ ہے جس کے تقدس اور بالادستی کو قائم رکھنا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ پاکستان کے آئین اور قانون بنانے کے عمل کا اہم ترین حصہ ہے اگر سینٹ جسے حساس اور اثررکھنے والے ادارے میں ذمہ داریاں ادا کرنیوالے اراکین میرٹ اور قابلیت کی بجائے کسی معاہدے یا سرمائے کے بل بوتے پر آئیں گے تو پاکستا ن کے لئے صرف مشکلات میں اضافے کا باعث بنےگا۔ ایوان بالا کو ربڑ سٹمپ بنانے والوں کیخلاف اعلی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیئے ۔ہمیں ان قانون ساز اداروں میں خواہ وہ صوبائی ہوں یا مرکزی ان میں ہارس ٹریڈنگ اور دولت کے بل بوتے آنے والوں کا راستہ روکنا ہوگااور اس کے لئے ضروری ہے کہ مناسب قانون سازی کی جائے جس سے جماعتیں ایسے افراد کو سامنے لائیں جو کہ اہلیت رکھتے ہوں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اراکین صوبائی اسمبلیز کو بھی ووٹ کرتے ہوئے آئین پاکستان پر اللہ کے حضور لئے گئے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے وطن عزیز کے مفاداور آئین پاکستان کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی امانت کو صالح ایماندار اور محب وطن افراد کو دینا ہوگا،پاکستان کی سلامتی و بقا کا تقاضہ ہے کہ ہمیں اشرافیہ اور پاکستان پر مسلط کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا،بصورت دیگر یہ مافیا ملکی سلامتی اور قومی وقار کو داو پر لگانے سے گریز نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف کوٹلی امام حسینؑ کے سامنے ڈیرہ بنوں روڈ پر دھرنا دے دیا،ڈیرہ بنوں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں،تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کوٹلی امام حسین ؑ کے سامنے ڈیرہ بنوں شاہراہ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، اس موقع پر خواتین و حضرات سینکڑوں کی تعداد میں شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں،شرکاء  کی خیبرپختونخواحکومت اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔

ایم ڈبلیوایم ضلع ڈی آئی خان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی ، علامہ اظہر ندیم، مدوجان گوہر وزیر اور دیگر مقررین نے احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت بالخصوص ڈیرہ پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،چیف جسٹس ڈیرہ میں گرتی لاشوں پر سوموٹو ایکشن لیں،ڈیرہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت 2008-9 والے حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے، چند عناصر حالات خراب کر رہے ہیں،شہر میں لاشیں گر رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت شہر میں جشن اور رقص کی محفلیں سجا رہی ہے،آرمی چیف فی الفور دشت گردوں کے خلاف شہر میں بلاتفرق آپریشن کرکے دشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree