پنجاب بھر کے اضلاع جنرل الیکشن کی تیاری کے لئے تنظیم سازی کے عمل کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچائیں،علامہ نیازی بخاری

07 فروری 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ نیازی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع جنرل الیکشن کی بھرپور تیاری کے لئے تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں،ہم نے الیکشن میں ظالموں قاتلوں اور ملک لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا ہے،ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ن لیگ اور ان کے حواریوں سے انتقام ہم ووٹ کی طاقت سے لیں گے،اضلاع یونین کونسلوں کی سطح پر اپنی یونٹ سازی کو مکمل کر کے جلد ضلعی شوری کے اجلاس طلب کریں،تاکہ پنجاب میں جنرل الیکشن کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لے سکیں۔

انہوں نے کہاہے کہ یونٹ سطح پر ہفت روزہ اور ماہانہ دروس اور دعائیہ تقریبات کے اہتمام کو لازمی قرار دیں تاکہ تبلیغ دین مبین کیساتھ ساتھ باہمی روابط کو بھی مضبوط کیا جا سکے،یونٹس کے ہفتہ وار میٹنگز اور ضلعی کابینہ کی فعالیت سے صوبائی سیکرٹریٹ کو پندرہ روزہ یا ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹس جمع کروائیں تاکہ ان رپورٹس کی بنیاد پر صوبائی کابینہ سیاسی و دیگر ایشو پر ان اضلاع کے بارے میں فیصلہ کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree