شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، علامہ مقصودڈومکی

29 جنوری 2018

وحدت نیوز(لکھی غلام شاہ ) شہدائے شکارپور کی تیسری برسی کے سلسلے میں وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل لکھی غلام شاہ کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا گیا۔ چک ، عبدو، کھاہی، وزیر آباد اور ماکا میں مومنین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق سے تجدید عہد کرتے ہوئے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس کے تاریخی اجتماع کا یہ پیغام ہوگا کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو فراموش ہونے نہیں دیں گے۔ اس عظیم اجتماع کے موقع پرسندہ کے حکمرانوں سے قوم اور وارثان شہداء یہ سوال کریں گے کہ تین سال گذر گئے مگر آج تک سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے کیوں؟

انہوں نے کہا کہ برسی شہداء کے موقع پر 29 جنوری کو پیدل قافلے نکلیں گے جو شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ برسی کی مرکزی تقریب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، استاد العلماء علامہ حیدر علی جوادی، علامہ محمد امین شہیدی، معروف نوحہ خوان علی صفدر، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree