وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام  پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بہت نازک دور سے گزر رہی ہے جہاں حسنیت قائم ہے وہاں یزیدیت بھی اپنے عروج پر ہے۔ دور عصر کے یزیدوں کو شکست دینا ضروری ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں حکومت نے یزیدیت کا مظاہرہ کیا یزیدی ٹولے میں اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کے خلاف ہم نے مل کر آواز بلند رکھنی ہے۔ رہنما عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے یزیدوں اور فرعونوں کو شکست دینا ضروری ہے، سرحدوں پر دہشتگردی کرنے والوں سے ہمیں ہوشیار رہنا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نے جو قتل و غارت گری ماڈل ٹاون میں کی وہ آج کی یزیدیت ہے، وہ وقت آن پہنچا ہے کہ آج کے فرعوں اور یزیدوں کو بےنقاب کیا جائے، عاصمہ جہانگیر اور حامد میر نے اپنے والد کی بنگلہ دیش کی خدمات کے میڈل وصول کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری آپ کے شانہ بشابہ ہیں، ہمیں اس ملک کو نئے سرے سے قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔

 وحدت نیوز(اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کو زندہ رکھنے پر مجلس وحدت مسلمین تحسین کی مستحق ہے۔ علامہ عارف حسینی وحدت کے حوالے سے ایک معتبر نام تھے جن کا مشن آج بھی جاری ہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا بانی کو ملک کی عدالت نے تو نااہل قرار دیا لیکن خدا کی عدالت میں بھی ابھی بہت سارے فیصلے ہونے باقی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے ان خیالات کا اظہار شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینا، پارا چنار کے مظلوم افراد کا قتل عام اور ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو گولیاں مارنے کے جرم کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔ حامد رضا نے کہا کہ نواز شریف ملک میں داعشی فکر کو پروان چڑھانا چاہتا تھا۔ داعش آج پاکستان کی سرحد پر کھڑی ہے۔ میں تمام کالعدم جماعتوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ پاک فوج سے پہلے اس ملک کے دشمنوں کو ہم سے ٹھکرانا ہو گا جو انجام یزید کا ہوا وہی انجام ان دہشت گرد قوتوں کا ہوگا۔ حامد رضا نے کالعدم جماعت اہل سنت والجماعت (سپاہ صحابہ)، لشکر جھنگوی سمیت دیگر جماعتوں کا نام لیکر مذمت کی۔ 

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کے سلسلے میں 6 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی عظیم الشان مہدی برحق کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی، تکفیریت، فرقہ واریت پھیلانے کی سازش اور کرپٹ مافیا کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی، کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری قائد شہید علامہ عارف حسینی کی الٰہی جدوجہد کی روشنی میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، کانفرنس میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے ہزاروں افراد قافلوں کی صورت میں روانہ ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی پاکستان سمیت جہان اسلام میں صیہونی و نصرانی آلہ کاروں سے آگاہ تھے، وہ دشمن کی شناخت رکھتے تھے، وہ وطن کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے، وہ تفرقہ کے مقابلہ میں وحدت کا پرچار کرتے تھے، عارف حسینی کو شہید کرنے والے اس فکر کے دشمن تھے، جو قومی سلامتی و استحکام کی ضمانت تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں سب سے پہلے نعرہ بلند کیا اور امریکی و اسرائیلی ایجنڈے سے مسلمانان پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو آگاہ کیا۔

علامہ صادق جعفری کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق شہید قائد کی دلی آرزو تھی، وہ عالم کفر و استعمار کی سازشوں کو اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ناکام بنانے کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی نے مسلمانان پاکستان کو امریکی پٹھو و ڈکٹیٹر ضیاء کے خلاف متحد و منظم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کیں اور امریکہ و ضیاء مخالف تحریک کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، اسی کی پاداش میں استعمار نے انہیں پاکستان میں اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے شہید تو کر دیا، لیکن شہید قائد کو راستے سے ہٹانے کے باوجود بدبخت دشمن ناکام ہوگئے، آج شہید قائد علامہ عارف حسینی کی فکر، ان کا کردار اور ان کا مشن جاری و ساری ہے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم شہید عارف حسینی کے مشن و جدوجہد کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے گی اور وطن عزیز پاکستان کو تکفیریت اور فرقہ واریت کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی میں امریکی، اسرائیلی، بھارتی سازشوں کو ماضی کی طرح ناکام بناتے رہے گی۔

وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مہدی برحق ؑ کانفرنس اور برسی قائد شہید ؒ کے سلسلے میں ضلع جامشورو اور ضلع ٹنڈو اللہ یار کا دورہ کیا، تنظیمی اجلاس میں شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی انتیسویں برسی کے موقع پر مہدی برحق عج کانفرنس، وطن عزیز پاکستان میں امن و اخوت اسلامی کا پیغام ہوگی، کیونکہ قائد شہیدؒ پاکستان میں سامراج دشمنی اور استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے تھے، ہمیں حب الوطنی کا درس قائد شہید نے دیا تھا۔ جس نے ضیائی آمریت کے مقابل قیام کیا، آپ ؒ ولی خدا تھے جس کی حیات طیبہ جہاد اکبر اور جہاد اصغر سے عبارت تھی۔ آپ نے بہ یک وقت امریکہ ،اسرائیل، آل سعود اور ضیائی سازشوں کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کے کروڑوں شیعہ سوال کرتے ہیں کہ آج تک ہمارے عظیم قائد کے قتل میں ملوث مجرموں کو ملکی نظام عدل کیوں سزا نہ دے سکا، جی ہاں وہ سب مجرم انتقام الٰہی کا ضرور نشانہ بن گئے۔ کیوں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیائے کفر، نظام ولایت کے مقابلے میں صف بستہ ہوچکی ہے، آل سعود کے نادان شہزادے کی تربیت صیہونیت نے کی ہے وہ بقیۃ اللہ ؑ کا راستہ نہیں روک سکتا۔ دنیا بھر کے عاشقان امام بیدار اور میدان عمل میں ہیں۔مہدی برحق کانفرنس، سرزمین پاکستان پر ، عاشقان ظہور اور پیروان نظام ولایت کا عظیم اجتماع ہوگا۔ جو وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت، امریکی و سعودی غلامی کے خاتمے اور دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف موثر آواز ثابت ہوگا۔ ملک بھر سے عاشقان اہل بیتؑ مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے وطن عزیز پاکستان میں امن ، اخوت اور سربلندی کا پیغام دیں۔

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے 6 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع خوشاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل نورپور تھل کے علاقہ جمالی بلوچاں میں علامہ سید اظھر حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس کی شرکت کی دعوت دی۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ 6 اگست ملت تشیع پاکستان کی عظیم الشان وحدت کی علامت ثابت ہوگا، اس تاریخی کانفرنس میں قوم کو موجودہ حالات کے تناظر میں قومی لائحہ عمل دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں علامہ مختار امامی نے جوہرآباد کے علاقہ میں علامہ محمد تقی عمران شاہ امام جمعہ مسجد و امام بارگاہ جوہرآباد سے ملاقات کی، انہوں نے علامہ تقی عمران شاہ کو مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوسرے روز ملتان پہنچے، جہاں انہوں نے مسجد الحسین میں مومنین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ مختار امامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 اگست کو برسی شہید قائد کے مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس ملت تشیع کی سربلندی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس کانفرنس میں ملک کے طول و عرض سے شیعان حیدر کرار شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع اب تک شہید کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماعات میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پاکستان میں ملت تشیع کیخلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ملت میں اختلافات پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت قیادت نے دشمن کی سازشوں کو بھانپ لیا ہے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree