وحدت نیوز (گلگت) گلگت شہر کے پرامن ماحول کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بیگناہ لوگوں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنا بد ترین دہشت گردی ہے حکومت کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے حکومتی اقدامات شرمناک ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کو کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لینے کی چنداں ضرورت نہیں وقت بتائے گا کہ پاکستان کا وفادار کون ہے اور غدار کون۔ کل تک ایمپاورمنٹ آرڈر کی نفی کرنے والے آج اسی سیاسی پیکیج سے استفادہ کررہے ہیں۔ یمن کے مظلوموں کی حمایت میں نکالی جانیوالی ریلی سے حکمران جماعت کے درپردہ سازشیں بے نقاب ہوگئیں اور نواز لیگ کی سعودی عرب فوج بھیجنے کی خواہش پوری نہ ہوئی جس پر مجلس کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کی ریلی مظلوم کی حمایت اور جارح کی مذمت کیلئے تھی جس میں ریاست کے خلاف نہ تو کوئی تقریر ہوئی ہے اور نہ ہی پاکستان کے خلاف کوئی نعرے بازی ،جبکہ اس ریلی میں افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت اور بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا جس سے متنازعہ گورنر برجیس طاہر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بے بنیاد مقدمات قائم کروانے پر اتر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے مسئلے کو چھیڑنے اور گلگت بلتستان کو اکنامک کوریڈور میں مناسب حصہ دینے کے مطالبے پر مسلم لیگی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اس آواز کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دیئے بغیر یہ منصوبہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا اور اگر گلگت بلتستان کے عوام کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی تو ایم ڈبلیو ایم راستے کا دیوار بن جائیگی اور اس سلسلے میں اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرارداد بھی جمع کروائی جائیگی۔

وحدت نیوز(گلگت) مسلم لیگ نواز نے گلگت بلتستان میں حکومت سنبھالنے کے پہلے ہی روز دہشت گردی کا مظاہر کرتے ہوئے جدید آتشیں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرکے گلگت شہر کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل خاموش نظر آئے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسمبلی میں اپوزیشن کا بھرپور رول ادا کریگی، متحدہ اپوزیشن کے ذریعے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کے لئے باقاعدہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ ہوا تھا اور دیگر جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تاہم مجلس وحدت نے اپنے ممبران اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر ہوائی فائرنگ کرکے ثابت کردیا کہ ان کے پاس قانون کا کوئی احترام نہیں۔ ہم اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ورنہ آئندہ کیلئے یہ ایک قانون بن جائیگا اور جیتنے والے قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے شہریوں کو ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوفزدہ کرتے رہیں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا کوئی جواز نہیں رہ جائیگا۔

وحدت نیوز (گلگت) حکمران جماعت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی الیکشن مہم کے دوران جھوٹے دعووں میں مصروف ہے، حکومت کی طرف سے کھرمنگ اور ہنزہ کو ضلع بنانے اور تعلیمی میگا پراجیکسٹس لانے کے بلند و بانگ دعویٰ پری پول ریگنگ کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل کی جانے والی اس دھاندلی کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین حلقہ جی بی ایل اے ون کے امیدوار محمد الیاس صدیقی نے بارگو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الیاس صدیقی کا کہنا تھا کہ برسراقتدار حکومت جھوٹے دعووں کے ذریعہ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا کر حکومت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ نگران سیٹ مکمل طور پر حکومتی الیکشن مہم چلانے میں پیش پیش ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)برمس پائین کے عوام نے گزشتہ روز عوامی ریفرنڈم کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار محمد الیاس صدیقی کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ علاقہ برمس پائین کے عوام کا اقدام لائق تحسین ہے ،مجلس وحدت مسلمین پر بھرپور اعتماد کرنے پر تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں ۔جوانوں اور بزرگوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ منتخب ہوکر علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان و نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے 1 گلگت 1 محمد الیاس صدیقی نے برمس پائین میں عوامی ر یفرنڈم کے کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بن گئی ہے جس نے نہایت ہی کم عرصے میں عوام دوست پالیسیوں اور عملی جدوجہد کے نتیجے میں انتہائی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ کرپٹ اور دھوکے باز سیاست کاروں سے ہوگا جنہوں نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی اندرونی خلفشار کا شکارہوکر کرپٹ اور نادھندگان کو ٹکٹ جاری کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔باریاں لینے والی ان جماعتوں کے نامزد امیدوار عوامی حمایت سے محروم ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز جھوٹے وعدوں اور سرکاری مشینری کے استعمال سے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) کراچی کا امن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے ،سند ھ میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے شہر میں دہشت گردوں کا راج ہے کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان و امیدوار حلقہ 1 گلگت محمد الیاس صدیقی نے اتحاد چوک گلگت میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسماعیلی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شمعیں روشن کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بعد صرف ایک مذمتی بیان پر اکتفا کیا جاتاہے عملی طورپر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی اپنائی نہیں جاتی۔ حکومت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاکر دہشت گرد انتہائی منظم انداز میں سرگرم عمل ہیں اور غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں نے شہروں میں کالعدم تنظیموں اور جماعتوں کے چھتری میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں نظر آرہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو صرف اپنے اقتدار سے غرض ہے اور ماضی میں انہی جماعتوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے پورے ملک میں پھیلانے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے نامزاد امید وار حلقہ نمبر ۱ محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت قائم کرکے اکنامک کوریڈور کو ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں وفاقی حکومت نے سوائے گلگت بلتستان کے احتصال کے سوا کچھ نہیں کیا ، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سنسڈی ختم کرنے کے علاوہ ٹیکس کا نفاز کیا ہمارامقصد گلگت بلتستان کو پانچوایں صوبہ دیکھنا چاہتی ہے، فرقہ پرستی کے شورمچانے والے خود اس کے حامی ہے،علاقے کے اندر خوشحالی اور رشوت ستانی کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے اور علاقے کے اندر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہماری کوشش جاری رہے گی ، ہم اگر منتخب ہوئے تو کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کرینگے ، گورنر اس وقت مسلم لیگ ن کے الیکشن کمپین چلا رہا ہے جو کہ دھاندلی کرنے کے عزائم کھل کر سامنے آرہے ہیں گورنر اپنی سرگرمیاں محدود کریں، وفاق ہمیشہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کرتی ہے آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ کو حقیقت کا پتا چل جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree