وحدت نیوز(گلگت) آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پرسندھ پولیس کے لاٹھی چارج سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکمران پاکستان سے زیادہ امریکہ کے خیر خواہ ہیں۔امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزامات پر خاموشی اختیار کرکے حکمرانوںنے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو دائو پر لگادیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر سے پیٹ بھرنے والے حکمرانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر پر چپ سادھ لی ہے اور محب وطن عوام کے احتجاج کو سبوتاژ کرکے امریکیوں کو پیغام دے رہے کہ خطے میں امریکی مفادات کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے خلاف خود واشنگٹن میں احتجاج ہورہا ہے اور امریکی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا ہے جبکہ پاکستان میں امریکہ مخالف ریلی اور امریکی قونصلیٹ میں یادداشت جمع کرانے پر پابندی لگاکر سندھ حکومت نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ان کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت کو امریکہ اور امریکی زیر اثر ممالک میں محفوظ کیا ہوا ہے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کی خاطر امریکی پالیسیوں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے خاموش کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدل حکمرانوں کو قطعاً حق حکمرانی حاصل نہیں جنہیں اپنے ملک سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں۔ایک عرصے سے یہ امریکی غلام اقتدار پر براجمان ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان حکمران جماعتوں کے اصل چہرے پر سے نقاب الٹ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ذلیل و رسوا کریں۔ا نہوں نے گرفتار مظاہرین کی فوری رہائی اورطلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


وحدت نیوز(گلگت ) گندم کی ترسیل کا ٹھیکہ لوکل ٹرانسپورٹ کمپنی (نیٹکو ) سے اٹھانا صوبائی حکومت کا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کمپنی علاقے کے ہزاروں لوگوںکو روزگار فراہم کررہی ہے،حکومت کے اس اقدام سے علاقے میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگا۔حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور گندم ترسیل کا ٹھیکہ نیٹکو کے سپرد کرے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے صوبائی حکومت کے گندم ترسیل کا ٹھیکہ نیٹکو سے اٹھانے کے اقدام کو بدنیتی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔مرکز میں نواز لیگ نے اداروں کو تباہ کردیا اورگلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن و نواز شریف کے نقش قدم پرگامزن ہیں۔نیٹکو ایک قومی ادارہ ہے جس نے علاقے میں ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے ،ادارے نے گندم ترسیل کیلئے کروڑوں کی مشینری خریدی ہے گندم ترسیل کا ٹھیکہ نیٹکو سے اٹھانے کی صورت میں مشینری بیکار ہوگی اور کئی افراد کے گھروں کے چولہے بجھ جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث بارڈر ٹریڈ تباہ ہوچکا ہے اور اب بددیانت حکمران نیٹکو کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے  ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے منطور نظر افرادکو نوازنے کیلئے حیلے بہانے تراش رہی ہے اور کسی پرائیویٹ شخص کو ٹھیکہ دیا گیا تو گندم خرد برد ہونے کے قوی امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نیٹکو واحد ادارہ ہے جس سے علاقے کے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے قومی منافع بخش اداروں کی تباہی سے گریزکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی ملک دشمنی عیاں ہوچکی ہے اور ان کے جرائم کا پردہ چاک ہوچکا ہے اور بہت جلد عوام کو ان بددیانت حکمرانوں سے نجات کی نوید مل جائیگی۔

وحدت نیوز(گلگت)  سید مہدی دنیائے صحافت کے ایک درخشاں باب تھے مرحوم نے اپنے قلم کا کبھی سودا نہیں کیا اور حکومتی جبر کے سامنے ہرگز نہیں جھکے۔مرحوم کے گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ سید مہدی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا۔مرحوم مزاحمتی صحافت کے امین تھے جس نے ہردور میں حکمرانوں کے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا اور حکمرانوں کے کرپشن اور ناانصافیوں کے متعلق اصل حقائق کو عیاں کرتے رہے جس کی وجہ سے ہردور میں حکمران مرحوم سے نالاں نظر آتے تھے۔بااثر حلقوں نے ان کی حق گوئی کو دبانے کیلئے ہر حربہ آزمایا لیکن مرحوم کی حق گوئی کے سامنے ان کا بس نہیں چلا۔گلگت بلتستان کا ہرباسی ان کی جرات و ہمت کے معترف نظر آتا ہے اور ان کی رحلت نے باہمت اور حق گو افراد کو رنجیدہ خاطر کیا ہے۔مرحوم کی وفات سے جہاں دنیائے صحافت کو نقصان پہنچا ہے وہاں گلگت بلتستان کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا اور ان کے شاگردوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کے کھینچے ہوئے خطوط پر گامزن رہتے ہوئے حق گوئی اور بے باکی کا دامن تھامے رہینگے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں غم کے اس موقع پر صبر کی تلقین کی ۔خداوند عالم کی درگاہ میں دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔

وحدت نیوز(گلگت) محکمہ ہیلتھ میں میرٹ کو پائمال کرتے ہوئے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔مخصوص سوچ کے حامل آفیسران حکومتی سرپرستی میں میرٹ کا کھلا قتل عام کررہے ہیںاور درون خانہ خفیہ طور پر اپنے من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔چیف سیکرٹری فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کاازالہ کریں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں غیر قانونی طور پر بھرتیوں کے ثبوت فراہم کرنے کے باوجود ادارے کو کرپٹ مافیا کے حوالے کیا گیا ہے جو مسلسل میرٹ کا قتل عام کرنے اور ملازمتوں پر خفیہ بھرتیوں کے ذریعے قانون اور انصاف کا قتل عام کررہے ہیں،واضح ثبوت پیش کرنے کے باوجود ان کیخلاف کوئی کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انسانی زندگیوں کو تحفظ دینے والا ادارہ  کھلے عام کرپشن کرکے عوام کے اعتماد کو کھو رہا ہے ۔قومی احتساب بیورو کا کام حکمرانوں کے کرپشن کو چھپانے کے سوا کچھ نہیںاس ادارے کی کرپٹ مافیا کے آگے بے بسی کسی المیے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای پی آئی میں خالی پوسٹوں کو مشتہر بھی کیا گیا ہے اور ان خالی نشستوں پر من پسند افراد کو نوازنے کیلئے ابھی سے فہرستیں مرتب ہوچکی ہیں۔سرکاری ملازمتوں پر بھرتیاں میرٹ پر نہیں کی گئی تو کسی صورت قابل قبول نہ ہونگے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ای پی آئی میں خالی پوسٹوں کو این ٹی ایسNTS)  (کے ذریعے پرُ کی جائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیاکہ چور دروازوں سے بھرتیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی برداشت نہ کرسکے اور ریاست کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے توہین عدالت کا مرتکب ہوچکا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر حقیقی معنوں میں خوش ہیںجس کا ثبوت یہ ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں سوائے حفیظ الرحمن کے کسی نے بھی اس تاریخ ساز فیصلے کے خلاف کوئی احتجاج نہیں کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن نے اپنے بیان میں خود ہی اعتراف کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ  "اس کی وزارت اعلیٰ نواز شریف کی دین ہے ورنہ حفیظ الرحمن کو ان کے محلے والے بھی نہیں جانتے ہیں"  اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنے ممدوح اعلیٰ کی قدردانی میں ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کے متفقہ فیصلے کی تضحیک کریں یہ کوئی جمہوری وقانون پسند لیڈر کا رویہ نہیں بلکہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اور میں نہ مانوں ذہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں وزیر اعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کا کیس چلایا جائے۔لال مسجد آپریشن ریاست کی سا  لمیت کیلئے پاک فوج نے انجام دیا ہے، مذکورہ آپریشن کے خلاف ان کے بیان سے وزیر اعلیٰ کی تکفیری سوچ عیاں ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن کا یہ کہنا کہ سپریم کورٹ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی پٹیشن پر فیصلہ نہ کرے گا ،یہ ایک بہتان ہے اور اپنی نااہلی اور کمزوری چھپانے کیلئے ایسے بیانات دیئے جارہے ہیں ورنہ سپریم کورٹ نے 1999 میں گلگت بلتستان کو مکمل قانونی، انسانی اور جمہوری حقوق دینے کا فیصلہ دے چکی ہے اگر ان کی حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے میں مخلص ہوتی تو انہیں کس نے روکا تھا لہٰذا حفیٖظ الرحمن اپنی حکومت کی نااہلی اور ناکامیوں کا الزام سپریم کورٹ پر نہ ڈالیں بلکہ وفاقی حکومت اور اپنی نااہلی اور ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہوجائیں۔

وحدت نیوز(گلگت) پاناما کے خوف سے گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی میں بھی حکومتی عہدیدارذہنی مریض بن چکے ہیں۔اسمبلی اجلاس میں وزراء کی بد سلوکی اور ڈپٹی سپیکر کا رکن اسمبلی کیپٹن محمد شفیع پر حملہ قابل مذمت ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ غیر جانبداری کا متقاضی ہوتاہے جبکہ گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر جعفراللہ رکن اسمبلی پر حملہ آور ہوکر اس عہدے پر برقرار رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے اراکین اسمبلی بادشانہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں،نواز لیگ  عوامی مینڈیٹ چراکر اقتدار تک پہنچی ہے ۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ نواز لیگ کی کرپشن سے واقف ہے ،وفاق میں نواز لیگ کا گھیرا تنگ ہونے پر لیگی اراکین حواس باختگی کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حق حاصل ہے کہ وہ کھل کر حکومت پر جائز تنقید کریں اور اپنے موقف کا اظہار کریں اور حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ حقائق عوام کے سامنے رکھیں لیکن گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومتی نشستوں پر پر بیٹھ کر مزے لینے والوں نے جی بی کے عوام کو اپنا ملازم سمجھ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرے اس وقت پاکستان تو کیا دنیا بھر میں ایک پاپولر نعرہ بن چکا ہے اور افریقی گلوکاروں نے تو اس نعرے کیلئے ایک خاص دھن بھی ترتیب دیا ہے۔گو نواز گو کے نعرے پر حکومتی بنچوں پر براجمان اراکین اسمبلی کا آگ بگولا ہونا جمہوری روایات کے منافی ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاہور بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree