ممبر جی بی اسمبلی کیپٹن شفیع پر ہاتھ اٹھا کرڈپٹی سپیکر جعفراللہ اس عہدے پر برقرار رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، الیاس صدیقی

25 جولائی 2017

وحدت نیوز(گلگت) پاناما کے خوف سے گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی میں بھی حکومتی عہدیدارذہنی مریض بن چکے ہیں۔اسمبلی اجلاس میں وزراء کی بد سلوکی اور ڈپٹی سپیکر کا رکن اسمبلی کیپٹن محمد شفیع پر حملہ قابل مذمت ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ غیر جانبداری کا متقاضی ہوتاہے جبکہ گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر جعفراللہ رکن اسمبلی پر حملہ آور ہوکر اس عہدے پر برقرار رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے اراکین اسمبلی بادشانہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں،نواز لیگ  عوامی مینڈیٹ چراکر اقتدار تک پہنچی ہے ۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ نواز لیگ کی کرپشن سے واقف ہے ،وفاق میں نواز لیگ کا گھیرا تنگ ہونے پر لیگی اراکین حواس باختگی کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حق حاصل ہے کہ وہ کھل کر حکومت پر جائز تنقید کریں اور اپنے موقف کا اظہار کریں اور حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ حقائق عوام کے سامنے رکھیں لیکن گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومتی نشستوں پر پر بیٹھ کر مزے لینے والوں نے جی بی کے عوام کو اپنا ملازم سمجھ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرے اس وقت پاکستان تو کیا دنیا بھر میں ایک پاپولر نعرہ بن چکا ہے اور افریقی گلوکاروں نے تو اس نعرے کیلئے ایک خاص دھن بھی ترتیب دیا ہے۔گو نواز گو کے نعرے پر حکومتی بنچوں پر براجمان اراکین اسمبلی کا آگ بگولا ہونا جمہوری روایات کے منافی ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاہور بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree