سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کو جرات و بہادری اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے پرسلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر علی گوہر

29 جولائی 2017

وحدت نیوز(گلگت) قانون نے اپنا راستہ خود ہی بنالیا، سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کی جرات و بہادری اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے پرسلام پیش کرتے ہیں۔جے آئی ٹی کے ممبران کی انتھک محنت،پاک فوج کا کردار اور مظلوم پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور پاکستان قوم نے پہلی مرتبہ کسی طاقتور کا احتساب ہوتے ہوئے مشاہدہ کیا۔

مجلس و حدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب عوام کے دل کی آواز ہے اور آج سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نے ظالم اور کرپٹ حکومت کے دبا ئو کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے حقائق کی روشنی میں جو فیصلہ دیا ہے اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ سیکنڈل بد مست اور کرپٹ حکمرانوں کیلئے اللہ کی پکڑ ثابت ہوا ۔نواز شریف اور ان کا خاندان خود کو عوامی نمائندے سمجھنے کی بجائے بادشاہ تصور کرتے تھے او ر ان کا تکبر، بدعنوانی اور انتظامی نااہلی ان کی رسوائی کا باعث بن گئی ۔ جس بے رحمی سے انہوں نے قومی خزانے کو لوٹا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے راستے کے تمام رکاوٹوں کو دور کرکے قوم سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے  اور انصاف اور عدل کا تقاضا ہے کہ کرپٹ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کاحساب ابھی باقی ہے جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لاکر سانحے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سز ا دلوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری روایات کے امین ہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے کی جانیوالی جدوجہد میں آج کا یہ فیصلہ منزل کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree