وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان میں آنے والے تاریخ کے ہولناک زلزلے اور اسکے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ پروردگار عالم نے اس زلزلے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر ملت پاکستان کا امتحان لیا ہے، خدا کے شکرہے کہ اس نے زیادہ اپنا خصوصی کرم کیااور جانی ومالی نقصانات زیادہ نہ ہوئے ، اس صورت حال میں ہماری باحیثیت قوم یہ ذمہ داری ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور ان کی دوبارہ بحالی میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں خیر العمل فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے باقائدہ ریلیف مہم کا آغاز کریں ،خود بھی دل کھول کر عطیات دیں اورعوام کو بھی اس کار خیر کی جانب رغبت دلائیں ،انشاءاللہ خیرالعمل فائونڈیشن ماضی کے زلزلہ کے بعد کی جانے والی اعلیٰ  خدمات  کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امتحان میں بھی سرخرو ہو گی اور اپنے ہم وطن زلزلے سے متاثرہ بھائی بہنوں کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشترک سےضلع سجاول کے ولیج بیگ پالاری، مرید ملاح، کارو ملاح کے چالیس سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو ، مولانازاہد علی زاہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے دور دراز علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مصور عباس کے مطابق دریائے سندھ کے پار ان علاقوں میں جہاں ابھی تک نہ تو کوئی سیاسی جماعت جاسکی ہے اور نہ کوئی فلاحی فاونڈیشن پہنچی، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل خان اپنی ٹیم اور ڈاکٹرز کے ہمراہ وہاں پہنچے اور فری میڈیکل لگایا، جس میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری ادویات تقسیم کیں۔

وحدت نیوز (حیدرآباد/جامشورو/قاضی احمد/سجاول/نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح بہبودخیرالعمل فاونڈیشن سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی وامداد کے لیئےدن رات کوشاں ہے، اس سلسلے میں خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے سندھ کے مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری روابط شفقت لانگا نے قاضی احمد اور دولت پورکے سیلاب متاثرہ 100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ،جبکہ نوابشاہ کے 50سیلاب متاثرین کو بھی راشن تقسیم کیا گیا، ایم ڈبلیوایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ ندیم جعفری نے حیدر آباد تعلقہ لطیف آباد نمبر 10نئیچانٹی گوٹھ میں خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے تعاون سے 100سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جس میں 200گیلن پینے کا صاف پانی بھی شامل تھا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، شکیل حیدر، وقارزیدی،عابد جعفری اور غلام علی ابڑوبھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تعاون سے خیر العمل فائونڈیشن سندھ نے کوٹری کے تعلقہ خانپورکے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا، جبکے ضلع جامشورو کی تحصیل بیگوخان میرجت میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ندیم جعفری نے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی تقسیم کیا، کیٹی بندر کے مقام پر ایم ڈبلیوایم ضلع سجاول  کی جانب سے ضلعی رہنما مختار دایو نے  سیلاب سے متاثرہ 100خاندانوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیئے،ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری فلاح وبہبود عالم کربلائی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور امدادایم ڈبلیوایم فرض اولین ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ متاثرین کو اس مشکل وقت میں سہارا فراہم کیا جا سکے۔

وحدت نیوز(کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے رہنماء ڈاکٹر کاظم سلیم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی فوٹو سیشن سے نہیں بلکہ عملی اقدام سے ممکن ہوگا، پورا کھرمنگ اس وقت شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے ابتک سینکڑون ایکڑ زمینیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں لیکن حکمران طبقہ فوٹو سیشن کے علاوہ متاثرین کی بحالی میں ابتک عملی طور پر ناکام ہیں۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ڈاکٹر کاظم سلیم نے طولتی میں سیلاب سے متائثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہون نے مزید کہا حکمرانون نے سیلابی نقصانات کے حوالے سے بحالی کی کوششوں کو صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود کر کے اپنا کردار مشکوک بنا لیا ہے کیونکہ وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلٰی سمیت تمام سرکاری شخصیات نے صرف مخصوص علاقون کا دورہ کر کے ان شکوک و شبہاب کو تقویت دی ہے کہ نون لیگ صرف ایک خاص طبقہ فکر کی جماعت ہے اور شاید اسی وجہ سے کھرمنگ کا علاقہ حکومت کی ترجیحات میں بھی شامل نہیں ہے۔ ڈاکٹر کاظم سلیم نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ سیلاب کے متائثرین تک ریلیف کی تقسیم کیلئے مقامی عمائدین پر مشتمل قابل عمل میکانیزم ترتیب دیں کیونکہ ماضی میں ایسے تمام امدادی ریلیف مسحقین کی بجائے سیاسی کارندے ھڑپ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مشکلات کی اس گھڑی میں قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ہم اپنی تابندہ روایات کے مطابق مشکل وقتون میں قوم کو کبھی تنھا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، چیئرمین محمدحسن پروانہ، پی ٹی آئی کھرمنگ کے رہنما راجہ علیشاہ اور چیرمین محمد رضا بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ہونے والی تباہ کاریوں کا جلد نوٹس لے اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ گنگچھے اور اسکردو میں مختلف مقامات پر غریبوں اور محروموں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچے ہیں اور مزید یہ سلسلہ جاری ہے وفاقی حکومت ان مسائل کو سنجیدہ لیں اور فوری طور انکی بحالی کے لیے فنڈز مختص کرے اور انکی معاونت شروع کرے، صرف اخبارات میں بیانات دینے، تسلی دینے اور تصویریں لگوانے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ عوام کو اس وقت سر چھپانے کی جگہ، پینے کا صاف پانی، کھانے کے لیے خوراک اور ادویات کے علاوہ ریسکیو کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاک فوج کی خدمات لائق تحسین جبکہ انتظامیہ کا رویہ افسوسناک ہے۔ انتظامیہ کے پاس ہر مسئلے کا حل دفعہ 144 نافذ کرنا ہے۔ حکومتی ادارے جہادی بنیادوں پر میدان عمل میں رہیں۔ اگر گھروں سے محروم عوام کی بحالی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اور صوبائی حکومت کو سکون سے رہنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی عوام ذاتی طور پر اور اجتماعی طور پر ان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

Page 5 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree