وحدت نیوز(ایران) الحمد اللہ ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پلدختر استان اور لرستان کے سیلاب متاثرہ سینکڑوں مسلمان بھائیوں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے راشن بیگز کی پہلی کھیپ تقسیم کردی ہے،ان راشن بیگز میں کھانے پینے کی اشیاءموجود ہیں ، تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنے والے ایرانی مسلمان بھائیوں نے ملت پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر خلوص دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) موجودہ حکومت کے پاس مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی ٹھوس اور موثر لائحہ عمل نظرنہیں آتا ،حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ھوچکی ہے،موجودہ حکومت غربت کا خاتمہ کرنے کے بجائے غریبوں اور مڈل کلاس کا خاتمہ کرتی نظر آرہی ہے، مہنگائی کے سبب سفید پوش طبقات کا جینا دشوار ھوچکا ہے۔عوام پر گرائے جانے والے پٹرول بم کے اثرات فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں ھوشربا اضافے کی صورت میں سامنے آنے کو ہے،ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ طرز حکمرانی کو تبدیل کیئے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اور مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں، موجودہ مسائل کے حل کے لیئے آئین میں ترامیم کرنا اشد ضروری ہے،نہ عدالت بدلی نہ پولیس نہ لاپتہ اسیر بازیاب کرائے گئے نہ مظلوموں کو انصاف دلایا گیا۔نہ بھاشہ ڈیم نہ مہمند ڈیم نہ 50 لاکھ گھر نہ ایک کروڑ نوکریاں نہ زرمبادلہ کی آمد میں اضافہ نہ لوڈ شیڈنگ سے نجات تمام دعوے صرف دعوں تک ہی اب تک محدود ہیں۔ترقی یا پیش رفت اگر کوئی ھوئی ہے تو صرف قرضوں کے حصول میں اضافے کی صورت میں۔ ماسوائے نیپال بھوٹان، ہندوستان، افغانستان، سری لنکا، مالدیپ، صومالیہ سوڈان نائجر یا نائیجیریا کے تقریبا ہر خوشحال ملک سے قرضے لیئے جاچکے ہیں۔ عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ھوتا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو بعید نہیں کہ عوام کا اعتماد تبدیلی کے نعرے سے جلد اٹھ جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں اندرون وبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت برادر اسلامی ملک ایران کے عوام تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کررہے ہیں ، جس سے لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں ، ایرانی قیادت خصوصاًرہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قوم نے ماضی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے جس طرح کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا تھا اوربروقت امدادی سامان کی بڑی کھیپ پاکستانیوں کی مدد کیلئے فراہم کی تھی بلکل اسی طرح قرآنی حکم احسان کا بدلہ احسان ہے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملت پاکستان اپنے سیلاب سے متاثرہ ایرانی بھائیوں کی بھر پور مدد کیلئے میدان میں آئیںاور خشک اجناس ، ادوایات، خیمے اور نقد عطیات ایم ڈبلیوایم کے دفاتر میں جمع کروائیں یا دیگر ذرائع سے ایران تک پہنچائیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزیدکہاکہ اس تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایران کے31 میں سے 15صوبے مکمل زیر آب ہیں، 5ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 25ہزار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے، ہزاروں ایکڑزرعی اراضی پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، ہزاروں گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ کر تباہ ہوچکی ہیں،اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 67سے زائد شہری جاں بحق سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ساتھ ہی بڑی تعدادمیں مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں اس افسوس ناک صورتحال میں ہماری دینی وشرعی ذمہ داری ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہانہ چھوڑیں، ایم ڈبلیوایم نے پہلے مرحلے میں ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے بین الاقوامی سطح پر امدادی مہم کا آغاز کیا تھا اب پاکستان کے اندر بھی امدادی مہم کا باقائدہ آغاز کیا جارہاہے لہذٰا تمام پاکستانی بالعموم اور مخیر حضرات بالخصوص زیادہ سے زیادہ امدادجمع کرواکر ثواب دارین حاصل کریں ۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے دفاتر کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کردیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دنیا بھر کے مختلف شہروں میں قائم دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فورا اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز کریں جس میں میڈیا پر اشتہارات و کیمپس قائم کرکے عوام الناس سے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی درخواست کی جائے۔

 ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ ایران اس وقت عالم اسلام کے اندر مزاحمت کے استعارے کے طور پر پہچانا جاتا ہے. سامراجی طاقتوں کی منفی تشہیر کیوجہ سے بین الاقوامی برادری بشمول مسلمان ممالک مصیبت کی اس گھڑی میں ایران کی مدد سے کترا رہے اور اس تباہ کن سیلاب پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ایسے میں امت مسلمہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حکومتوں کا انتظار کیے بغیر مصیبت میں گھرے اپنے جیسے انسانوں کی مدد کے لیے قدم بڑھائیں اور یہی ہمارا شرعی و اخلاقی فرض بھی ہے. دفتر شعبہ امور خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں دنیا بھر کے 8 مختلف مقامات پر امدادی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جسے بعدازاں مزید اہم مقامات تک پھیلایا جائے گا. ان مقامات میں برطانیہ, آئرلینڈ, سوئزرلینڈ, نجف اشرف, قم المقدس, مشہد المقدس, اصفہان اور کویت کے چند اہم شہر شامل ہیں. ان مقامات میں مقیم کمیونٹیز مجلس وحدت مسلمین کے مقامی نمایندے سے رابطہ کرکے ڈونیشنز جمع کروانے کا طریقہ دریافت کرسکتے ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) ایم ڈبلیوایم میڈیاٹیم کو معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ مقامی پولیس سیدہ فاطمہ نقوی کیس میں ملزم کے بااثر سفارشیوں کے دباو میں صلح کے لئے کوشش کر رہی ہے،اس اطلاع کے بعد مقامی انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے فوری رابطہ کرتے ہوئے اداروں پر واضح کیا اگر کسی کے دباو میں پولیس نے کیس کو خراب کرنے یا صلح کی کوشش کی تو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین متاثرہ خاتون  کے ہمراہ وزیر اعلی ہاوس کلب روڈ پر حصول انصاف کے لئے دھرنا دیگی۔

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ خاتون اور ایم ڈبلیوایم ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے  خود اس کیس کا نوٹس لیا ہےاور کل وزیراعلی پنجاب متاثرہ خاتون  اور انکی فیملی سے ملاقات کرینگے اور مکمل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ساتھ میں وزیر اعلی ٰپنجاب سیدہ فاطمہ نقوی اور اسکی فیملی کے لئے معقول مالی امداد بھی موقع پر دینگے۔

ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے متاثر خاتون کے والد شاہد نقوی صاحب سے رابطہ کرکے ان تک قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام بھی پہنچایا کہ اس کیس کے حوالے سے جہاں تک جانا پڑے ایم ڈبلیوایم متاثرہ خاندان کا ساتھ دیگی اور مجرم کو سزا دلانے میں ہرممکن مدد کریگی،سید شاہد حسین نقوی نے قائدت وحدت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی پر اس مشکل وقت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے خانثاروں نے بھر پور ساتھ دیا ہم انکے لئے دعا گو ہیں انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم کے روابط کے سبب ہمیں انصاف ملنے لگا ہے  میں  اور میری فیملی علامہ راجہ ناصر  عباس صاحب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے بارے میں ہتک آمیز بیان کیخلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام گڑھی خیرو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پنج گلہ چوک پر منعقدہ احتجاج سے خطاب ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی، سیکریٹری تنظیم حسن رضا غدیری، تحصیل کے رہنما سید جہان علی شاہ و دیگر شریک تھے۔ اپنے خطاب میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ درست نہیں، امریکی صدر کی اسلام دشمنی اور پاکستان دشمنی کا دندان شکن جواب دینا چاہیئے، بیس کروڑ شجاع اور محب وطن انسانوں کا یہ ملک امریکی مداخلت کے بغیر بہترین انداز میں چل سکتا ہے، امریکی ایڈ کو ایڈز سمجھتے ہیں، جس کی ہمیں قطعا کوئی ضرورت نہیں، امریکہ پاکستان میں اپنے کم ہوتے اثر و رسوخ سے پریشان ہے، اس کی پریشانی میں اب اور اضافہ ہوگا، ہم دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالخلافہ سمجھتے ہیں، قبلہ اول پر قبضے کا امریکی و اسرائیلی خواب جلد چکنا چور ہوگا۔

Page 2 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree