وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا وفد کے ہمراہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ کے شیعہ مکینوں کی جانوں کو خودکش حملہ آور کی تباہی سے بچاتے ہوئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید طالب حسین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے جامع مسجد مصطفیٰ بروری پہنچ گئے اور شہید کے بیٹے سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے شہید کی درجات بلندی کے لیے دعا کی اور حقیر سی رقم شہید کے بیٹے کو دینے کا وعدہ کیا.

آغا رضا نے شہید کے بیٹے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید طالب حسین حقیقی معنوں میں مجاہد تھے جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر بے گناہ انسانوں کی جان بچا کر نئی تاریخ اپنے نام رقم کی. پس ہمیں سوچ لینا چاہیے کہ ہمارا دشمن ایک ہے جو شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہا ہے اور وطن عزیز پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کرنے میں لگا ہوا ہے . انشاءاللہ ہم دشمن کو ان کے تکفیری مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور شیعہ سنی یکجہتی  سے ان کا مقابلہ کریں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں ہوا اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کی اجلاس میں عمائدین لاہور اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ بد ترین سیلاب اور اس سے متاثرہ عوام کی امداد ہمارا عین شرعی فرض ہے اور یہ امر قابل تحسین ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن بطریق احس اس کار خیر میں بھر حصہ لے رہی ہے اور متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ،خوراک،پوشاک بر وقت پہنچانے میں ہمارے کارکنان مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لئے امدادی کیمپوں کا آغازجلد ہو جائیگا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شماریات کا شعبہ متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے عمل کو کچھ ہی عرصے میں مکمل کریگا اور جلد اُن کے نقصانات عوامی تعاون کیساتھ گذشتہ برسوں کی طرح مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے،پنجاب حکومت سیلاب ذدگان کی امداد کا فقط ڈرامہ رچا رہی ہے، بعض علاقوں میں وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ کے دوروں کے باوجود امدادی سرگرمیوں کا  سرے سے آغاز ہی نہیں کیا گیا، بوکس کیمپ فقط دکھاوے کے لئے لگتے ہیں جو اعلیٰ حکام کے جاتے ہی غائب ہو جاتے ہیں، سید ناصر شیرازی نے اسلام آباد میں بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری اور اُن پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے عمل کو حکومت کی بددیانتی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ریاستی اداروں کیخلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کو عام معافی کا مظالبہ کیا جاتا ہے جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو ریاستی ظلم بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے اورحکمران سن لیں ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے راستے سے ہٹنے والے نہیں ،اجلاس میں راناماجد علی سید حسین زیدی،شیخ عمران علی، افسر حسین خاں،نقی مہدی،سید دانش نقوی، زاہد حسین سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Page 6 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree