وحدت نیوز (لاہور) امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام انسانی فکر سے بالا تر ہیں۔ وہ بہترین قاضی، سپہ سالار، جنگجو اور فلسفی تھے۔ اگرچہ ان سے محبت اور دشمنی کرنے والے دونوں انتہاوں تک چلے گئے ہیں، مگر انہیں کسی مذہب یا فرقے تک محدود نہیں کیا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں المصطفٰی لائرز فورم کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ڈاکٹر محمد انور گوندل، سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن احمد قیوم ملک، فنانس سیکرٹری اختر شیرازی، سعید احمد قادری، چودھری مرتض علی اولکھ، ملک اعجاز حسین گورچھا، سجاد حیدر نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ احمد قیوم ملک نے وکلا میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ علامہ امین شہیدی نے مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے طرز حکمرانی اور عدل و انصاف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غیر مسلم مصنفین نے بھی وصی رسول کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد داعش کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری پہنچ چکی ہے۔ اسے روکنے کے لئے محب وطن قوتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر یمن کے تنازع میں سعودی عرب عمل کر رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ یمن کی سیاسی جنگ کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔ حوثی مجاہدین اہل سنت کے زیادہ قریب ہیں۔ شافعی مسلک کے پیروکار بھی ان کے ساتھ ہیں جبکہ انصار اللہ اتحاد ملک کے 80 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ڈاکٹر محمد انور گوندل نے عالمی امن کے لئے مذاہب کے درمیان مکالمے اور بین المسالک ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کو فریقین کو مرضی کے مطابق حل کر لیا جائے تو دنیا سے 70 فیصد بدامنی ختم ہوجائے گی۔

وحدت نیوز (گلگت) جنگ بندی کا اعلان یمن کے مظلوم عوام کی فتح ہے ، 27 دنوں تک مظلوم یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے سعودی حکمرانوں کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہوگیا۔سعودی حکمران جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے صیہونی ریاست کے ادھورے خواب کی تکمیل چاہتے ہیں اور مسلم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مشرق وسطی کو فتنے کی آگ میں دھکیلنا چا ہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری سیاسیات خواہر شکیلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 27 روزہ جنگ میں سعودی اور اس کے اتحادیوں کو رسوائیوں اور بد نامیوں کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کے فیصلے سے سعودی شہنشاہوں کی تمام امیدوں پر پانی پھرگیا اور وہ مظلوم یمنی عوام کی استقامت نے ان کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام مسلمان ہیں اور وہ حرمین شریفین کی بیحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے اور اگر حرمین شریفین کو کوئی خطرہ لاحق ہے تو وہ خود سعودی حکمرانوں اور ان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے جو عراق اور شام میں بیگناہ انسانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں پر واجب ہے لیکن میر سوال یہ ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت احترام کے جھوٹے دعویدار اس وقت کہاں تھے جب رسول اسلام کی آل پاک کے مقدس روضوں کی بیحرمتی کرکے انہیں مسمار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت میں یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں ریلی نکالنے پر مجلس وحدت کے رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آر بد نیتی پر مبنی ہے اور طارق قنبری کی گرفتاری بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کررہی ہے اور تمام مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جو پوری دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے چاہے وہ فلطین و لبنان ہو یا کشمیر و افغانستان یا شام ،عراق و یمن۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خاتون جنت دختر خاتم الانبیاء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی، ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں خواتین شریک تھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حوثی حضرت فاطمہ کی اولاد ہیں، یمن کے باسی پچاس لاکھ حوثیوں کے بارے میں پاکستان میں غلط پروپیگینڈہ کیا جا رہا ہے اور پاکستانی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، حوثیوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، نہ ہی وہ حرمین کو نقصان پہنچانے کا سوچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی اپنے ملک میں ظلم کے نظام سے نبرد آزما ہیں، لیکن ظالم اکٹھے ہو کر ان پر حملہ آور ہوگئے ہیں، حوثیوں کے گھروں، مسجدوں اور بازاروں پر حملے کئے جا رہے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں کو مارا جا رہا ہے لیکن حریت پسندوں کو اس طرح جھکایا نہیں جاسکتا، پاکستانی عوام کو سلام ہے کہ جو جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آیٔے اور انہوں نے ظالموں کا ساتھ نہیں دیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ظالموں کو شکست ہوگی، امریکہ اور اس کے حواری حوثیوں کو نہیں جھکا سکیں گے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ حضرت فاطمہ کی تعلیمات کو اگر خواتین اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور ان کی طرح زندگی گزاریں تو گھر جنت میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ یمن کے مسئلے پر غیر جانبدار رہنے کے ہمارے موقف پر بھی ہمیں دھمکیاں دی گئی ہیں، نوجوانوں سے کہتا ہوں وہ لیڈر بنیں اور پارٹی میں آگے آئیں، تحریک انصاف نے عوام میں بیداری پیدا کردی ہے۔یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نئی سوچ لیکر سامنے آئی ہے، سٹیٹس کو کی جماعتیں ہماری مخالف ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گاہمارے حکمران قرضے لیکر قوم کو غریب بنا دیتے ہیں اور قرضے کے پیسے خود پر خرچ کردیتے ہیں۔عمران نے کہا کہ یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیاکہ کن لوگوں ، دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کی طرف سے اور کس لیے دھمکیاں دی گئیں۔

وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین شگر کے رہنماؤں شیخ ضامن علی مقدسی و دیگر رہنماؤں نے شگر وحدت آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سعودی بربریت اورجارحیت اقوام متحدہ کی چارٹر کے خلاف ہے،حکمران ذاتی احسانات کے بدلے بیس کروڑ عوام کو قربانی کا بکرابنا نا چاہتے ہیں، نواز شریف اپنے دس سالہ سعودی مہمان نوازی کے عوض پاکستان کے افواج کو کرایے کی فوج کی استعمال کرنا چاہتا ہے۔خانہ کعبہ اور مقامات مقدسہ کویمن کے حوثی یا کسی مسلمان سے نہیں بلکہ یہود و نصاری اور داعش سے خطرہ ہے جو اس وقت سعودی فوج کے ساتھ یمن میں بربریت میں شامل ہے۔سعودی حکومت خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی خطرے کا بہانہ بناکر اپنے ظالم حکومت کے خلاف عوامی انقلاب سے خوفزدہ ہے انہوں نے اپنے ظالمانہ حکومت کی خاتمے کی خوف میں مقامات مقدسہ کے نام پر خطرے کا جعلی اور جھوٹی پروپگینڈہ کرنے میں مصروف ہے۔دراصل خود سعودی ظالم حکمران یمن کے مظلوم عوام کے خون بہانے میں مصروف عمل ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے۔آل سعود شام ،عراق اورسعودی عرب میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی اور ان کو شہید کرانے میں مصروف عمل اور ساتھی رہ چکا ہے۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یمن پر سعودی ناجائز بربریت اور جارحیت کی وجہ سے پورے عالم اسلام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج دنیا کی سب سے باعزت فوج ہے۔وہ کسی کرایے کی فوج نہیں ۔پاکستان خود دہشت گردی اور جارحیت کا شکار ہے اورپاک فوج ضرب عضب میں مصروف ہے۔ نواز شریف اور ان کی خاندان سعودی مہمان نوازی کی قرض چکانے کیلئے پاک فوج کو کرایہ کی فوج کی طرح استعمال کرنا چاہتا ہے ۔اور اسے کسی پراکسی وار میں مظلوموں کی خون بہانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔جسے پاکستان کی محب عوام فوج اور اس کے سپاہ سالار جناب راحیل شریف اسے ہرگز قبول نہ کریں۔جس سے پاک فوج کی بدنامی ہو۔حکومت آل سعود کی جانب سے پاک فوج کو یمن میں جارحیت کیلئے بلانا پاک فوج کی توجہ ضرب عضب سے ہٹا کر طالبان کو دوبارہ پاکستان کی قبائلی علاقوں میں بسانے کی سازش بھی ہوسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے،چاہئے فلسطین ہو یا شام،صومالیہ ہو یا یمن جہاں کہی بھی کسی مسلمان پر ظلم ہورہا ہو ہم ان کی حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔اور ظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ کا دہرا معیار قانون سمجھ سے بالاتر ہے جہاں وہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب گلگت میں مظلوم یمنی عوام کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ لگا کر دبانا چاہتا ہے تو دوسری جانب کل عدم سپاہ صحابہ جو آل سعود کی حق میں ریلی نکالنے والوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ہم ان کی شدید لفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہے کہ فوری طور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں پر لگائی گئی ایکٹ ختم کرکے ان کی رہنماؤں کو رہا کریں۔ان رہنماؤں نے عالم اسلام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آل سعود کی جانب سے یمنی عوام پر کی جارہی جارحیت کو بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

وحدت نیوز (خیرپور) شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل منور جعفری اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات فقیر خیر محمد خوشدل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کمنب میں شہید ارشاد حسین گوپانگ کے چہلم کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کنمب کے ہاتھوں دیندار نوجوان ارشاد حسین کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے متعصب اور نااہل ایس ایچ او کنمب کو ہٹایا جائے اور اس ناحق قتل میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایماندار افسران سے اس قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیق کرائی جائے۔ انہوں نے عدالت کی جانب سے ایس ایچ او کی برطرفی اور اس کے خلاف مقدمہ قتل کے اندراج کے حکم کو قابل تحسین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آل سعود نے امت مسلمہ پر جو مظالم ڈھائے ہیں، یمن اس کی تازہ مثال ہے۔ زائرین خانہ خدا پر گولیاں چلا کر چار سو حاجیوں کو قتل کرنے والے سعودی حکمرانوں کو خادم حرمین شریفین کی بجائے خائن حرمین کہنا چاہئے۔ دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی، مصر میں منتخب حکومت کو برطرف کرکے فوجی آمر کی حمایت، امریکہ اور اسرائیل کی غلامی آل سعود کے سیاہ کارنامے ہیں۔ یمن پر جارحیت نے آل سعود کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree