وحدت نیوز(کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضانے کہا ہے کہ دہشتگردی کے آگے حکومتی بے بسی قومی المیہ ہے بے گناہ انسانوں کے قاتل دہشتگرد آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں ملک بھر میں اب بھی دہشتگردوں کے تربیتی مراکز اور محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن نا گزیر ہے آپریشن کے باوجود انسانوں کا بہتا لہو ریاستی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دہشتگرد چاہے کسی مدرسے میں ہو یا کسی سیاسی و مذہبی جماعت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے وطن عزیز پاکستان کی بد قسمتی اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ پاکستان کے عوام آئے روز دہشتگردی کے بھینٹ چڑھ رہے ہیں اس حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا حماقت ہے کیونکہ یہ دہشتگرد خود انکے پالے ہوئے ہیں حکومتی جماعت اس وقت دہشتگردوں اور کالعدم جماعتوں کی پشت پناہ بن چکی ہے حکومت نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے ایک طرف فوج کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری جانب دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے سانحہ کراچی و سانحہ کوئٹہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہیں تخریب کار انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں تو کہیں کرپٹ عناصر مالی دہشتگردی سے قوم کے ارمانوں کا خون کر رہے ہیں انتظامی افراتفری و بد نظمی سے آئین و قانون کا قتل عام ہو رہا ہے اس لئے دہشتگردی سے نجات ملک کیلئے نا گزیر ہے جنگ جیتنا ہے تو اچھے اور برے کی تمیز ختم و جانبداری سے اجتناب کر کے ہر قسم کے دہشتگردی کا سر سختی سے کچلنا ہوگا مگر بد قسمتی سے ہمارے حکمران آج بھی دہشتگردی کے اقسام میں الجھے ہوئے ہیں اور انکے لئے اب بھی ڈھکی چھپی ہمدردی پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ دہشتگردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ، حکومت دہشتگردی کو روکنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا ،مر کزی رہنماء سید ہاشم موسوی ،سیکریٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن عبا س علی ، کونسلر ز کربلائی رجب علی ، سید محمد مہدی ،عبا س علی نے جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ نواب زا دہ طلال اکبر بگٹی کے وفات پر دلی دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی اہل خا نہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی اُن کے در جا ت بلند فر مائیں۔بیان کے آخر میں سیٹلائٹ ٹا ون میں ہز ارہ مومنین کے ٹا رگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گر دوں کے خلاف بھر پور کا روائی کا مطا لبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی اور صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ہمسایہ اور مخلص دوست ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ ہم چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چین کے صدر کا دورہ پاکستان علاقائی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ چینی صدر کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہیں۔ کیونکہ پاک چین اکنامک کا ریڈور کا منصوبہ چین کے پسماندہ صوبوں کے ساتھ پاکستان کے پسماندہ صوبوں کی پسماندگی دورہونے کی امید تھی لیکن وفاقی حکومت بد نیتی کی بنیاد پر پاک چائنا اقتصادی روٹ کو تبدیل کر رہی ہے جو ایک ناروا عمل ہے۔ پاکستان اور چین کے 45ارب ڈالر کے معاہدوں میں چھوٹے صوبوں ، فاٹا اور گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان نہیں بلکہ لاہور اور چین کے درمیان ہوئے ہیں۔مرکز اور پنجاب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بجائے پنجاب سے گزرے گا۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ زیادتیاں کی ہیں۔ اس طرح کے غلط اقدامات سے مسائل پیدا ہونگے۔ معاہدہ کرنے سے پہلے پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ اس لیے کسی بھی منصوبہ بندی میں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔بلوچستان کے عوام کی نظریں اس طرف مرکوز ہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ معاہدات اور دوسرے تعاون میں بلوچستان کا حصہ کتنا ہوگا۔ کیونکہ پر امن ، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا سب کے مفاد میں ہے۔

 

درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ کینٹ سے وارڈ نمبر 4 کے نامزد امیدوار منظور علی نظری نے ہزارہ ہاوسنگ سوسائٹی ، گلستان ٹاون،بینک کالونی ، طوغی ہاوسنگ اسکیم اور ڈیری فارم کالونی کوئٹہ کینٹ میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ منتخب ہوکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صو با ئی دفتر میں ممبر صو با ئی اسمبلی آغا رضا کے فنڈ سے غریب طلبا ء و طا لبات میں درسی کتا بوں اور کا پیوں کی مفت فراہمی کے مو قع پر ایم ڈبلیو ایم کے مر کزی رہنما سید ہاشم مو سوی نے کہا کہ نئی نس کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم کے شعبے کو اولین تر جیح دینی چا ےئے بلوچستان کی پسماند گی ،غر بت اور افلاس کی بڑی وجہ غیر معیا ری تعلیم ہی ہے معا شرہ تب ہی تر قی کر تا ہے جب معا شرے میں نا خو اندگی نہ ہو کیونکہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جس سے معاشرے کی مکمل تکمیل ہوتی ہے طلبا ء کو تعلیم کی طر ف را غب کرنا ہمارا مقصد ہونا چا ےئے طلبا ء کو ہمیشہ اس با ت کی تلقین کرنی چاےئے کہ اُن کی پہلی ذمے داری تعلیم ہونی چاہےئے اس کے بعد طلبا ء اپنی توجہ غیر نصا بی سر گر میوں کی طر ف ر اغب کر سکتے ہیں ۔آج دنیا گلو بل ویلیج بن گئی ہے جس میں بغیر تعلیم کے انسان اندھے اور گونگے کی ما نند ہے اور ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو تعلیم کی طر ف ر اغب کریں مفت اور معیا ری تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیا دی حق اور معا شرے کی بنیا دی ضر ورت ہے۔ حکومت تعلیم کے شعبے میں مختص فنڈ میں غیر معمو لی اضا فہ کرنے کے سا تھ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط بہتر بنانے تعلیمی ما حو ل کے ساتھ تد ریس کے عمل کو با معنی اور مثبت بنانے کیلئے ٹھو س اقدا مات کرے ۔محکمہ تعلیم اسکولوں کی حا لت زار کی بہتری اور تعلیمی معیار کو مو ثر بنانے کیلئے ہنگا می بنیا دوں پر کام کرے۔تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عبا س علی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولا یت حسین جعفر ی ، کونسلر کربلائی رجب علی ، کونسلر عبا س علی، کونسلر سید محمد مہدی ، لیڈی کونسلر معصومہ نے بھی شر کت کی اور بچوں میں کاپیاں تقسیم کیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وزیراعظم میاں نواز شریف کے حالیہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر اراکین بلوچستان اسمبلی کے ساتھ ان کی خصوصی میٹنگ ہوئی ، اس میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا آغا بھی شریک ہوئے، اس موقع پرآغا رضا نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیر اعظم شیعہ ہزارہ قوم کیا پاکستان کی شہری نہیں ؟ کیا شیعہ ہزارہ قوم کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہے؟پاکستان میں افغانیوں اور بلوچ ایرانیوں کو توفوری  شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیا جاتالیکن شیعہ ہزارہ قوم سے اس کی سات پشتوں کا شجرہ نسب طلب کیا جاتا ہے،ایک منتخب ایم پی اے ہونے کے ناطے جب کسی کی تصدیق کی جاتی ہے تو متعلقہ ادارہ اسی مسترد قرار دے دیتا ہے، اس پرسابق گورنربلوچستان اور  وفاقی وزیر برائے آئی ڈی پیزجنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے جب مداخلت کی کوشش کی توآغا رضا نے انہیں یہ کہ کر روک دیا کہ جنرل صاحب میری بات مکمل ہونے دیں آپ ان تمام حالات وواقعات سے بخوبی آگاہ ہیں، آغا رضا نے کہا کہ   کیاپاکستان کے استحکام کیلئے شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے پیش کی جانے والی ہزاروں قربانیوں کا صلہ یہی ریاستی استحصال ہے؟اس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ  آپ کے اعتراضات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا ، ہزارہ قوم کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گااورشناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن سے جاری بیان رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے۔ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے۔ کشمیریوں سے متعلق عالمی برادری فرض پورا نہیں کر سکی۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرا رہی۔ کشمیریوں میں حق خوداردیت کی خواہش اور پاکستان کو اپنے موقف سے ہٹانا، دونوں بھارت کے بس کی بات نہیں۔ اس کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ اپنی عسکری دھاک سے ہی کشمیر کو غضب کیے رکھے لیکن پاکستان نے اسی دھاک میں بھی توازن پیدا کر دیا ہے تو پھر کشمیر جیسا مسئلہ سلگتا ہوا مسئلہ ہی نہیں ہے لیکن بھارت کی اپنی ہٹ دھرمی سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی پرامن لیکن منظم تحریک کو مستقلاً کچلنے کی ناکام کو شش کر رہا ہے۔ اب یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ بھارت صرف اور صرف 7 لاکھ تعینات فوج کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو غضب کیے ہوئے ہے۔ کشمیر، فلسطین کی طرح دنیا کے گھمبیر ترین حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ بھارت پورے کشمیر میں شماری کرانے کی آج بھی پابند ہے۔ بھارت کے پاس اس سے انحراف کی کوئی راہ نہیں۔ اس کے بغیر برصغیر میں ہرگز پائیدار امن نہیں ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree