وحدت نیوز(ملتان) جمعتہ الوداع پر فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی اور قبل اول کی آزادی کے لئے عالمی یوم القدس ملک بھر میں منظم اور بھر پور انداز میں منایا جا ئے گا،ہم مظلوم فلسطینوں کے ساتھ ہیں اور قبلہ اول کی آزادی تک اس جدوجہد کو جار ی رکھیں گے ،یہ ہمارا دینی اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہیں،ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ23رمضان المبارک کوفلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرئیل کے خلاف عالمی یوم القدس منایاجائے گا، ملک بھر کے تمام اہم اضلاع اور شہروں سے القدس کی ریلی نکالی جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی آج بھی ظالم صہیونیوں کے ٹینکوں کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔ آج مسلم امہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے، کشمیر و فلسطین میں آج بھی نہتے عوام اپنے حق کے لئے پتھر ہاتھ میں اٹھا کر میدان عمل میں ہیں،قرآنی حکم ہے کہ یہود و نصاری ہمارے دوست نہیں ہو سکتے،ظلم ان کا شیوہ ہے، ان کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہے،ہمیں یہود و نصاری پر اعتماد نہیں کرناچاہیے، چند مسلمان ریاستوں نے غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے، شام ، یمن ، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے جس کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کارفرما ہے۔ آج حالات مختلف ہیں نیل و فرات کی باتیں کرنے والا اسرائیل آج دیواریں کھڑی کرکے دفاع پر مجبور ہے، غاصب صہیونی ریاست کی ہیبت قصہ پارینہ بن چکی ہے،یہ ہمت اور حوصلہ امام خمینی نے امت مسلمہ کودیا،امام خمینی نے قبل اول کی آزادی کے لئے پوری امت کو یہ حکم دیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کوعالمی یوم القدس کے نام پر منائے اور دنیا بھر میں ظالم فاشسٹ صہیونی غاصب ریاست کے مظالم سے پردہ اٹھا سکے، پاکستان بھر میں جمعہ الوداع کو شہر شہر،گلی گلی،قریہ قریہ مسلمانان پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازیخان،بھکر،رحیم یارخان،مظفرگڑھ،علی پور، اوچشریف،جلال پور پیروالا،لیہ،میانوالی ، خانیوال اور کبیروالا میں نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی ، ریلی میں دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنما شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیراز ی نےوفدکے ہمراہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سرائیکستان عوامی اتحاد کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور مشترکہ کریس کانفرنس سے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم تخت لاہور کے ظلم وجبر کے شکار جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے، اس سلسلے میں 10 ستمبر لانگ مارچ کی اصولی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ناصر شیرازی نے مزید کہا کہ سیاسی اشرافیہ بالخصوص شریف برادران کی جانب سے جنوبی پنجاب کے محروم اور مظلوم عوا م کے خلاف متعصبانہ اقدامات کے خلاف ایم ڈبلیوایم بلک بھر میں آواز بلند کرے گی۔

 بعد ازاں ناصر شیرازی نے   وفد کے ہمراہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ویمن ونگ کی صدر سید عابدہ بخاری کی ساس اور سُسر،ایس ڈی پی کے چیف کوآرڈینیٹر سید مطلوب حسین بخاری کی والدہ اور والد کی وفات پر اُن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی  کی، اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، انجینئر سخاوت علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا اجلاس جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جنوبی پنجاب مہر سخاوت علی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا علی انور جعفری، سابق مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بھکر سے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی، اُمیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان، ظہیر عباس، مظفرگڑھ سے علی رضا طوری، سید نعیم عباس کاظمی، علی پور سے سید اعجاز حسین زیدی، سید مجتہد حسین رضوی، بہاولپور سے سید اظہر عباس نقوی، رحیم یارخان سے سید علی رضا زیدی سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور اپنے اپنے علاقے میں سیاسی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، مختلف جماعتیں ہمارے ساتھ الائنس بنانے کی خواہشمند ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، آئندہ الیکشن میں اپنی شناخت کے ساتھ یا الائنس کے ساتھ حصہ لینے کے حوالے سے شوری عالی فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کو اپنے اپنے اضلاع میں فعالیت کے حوالے سے ٹاسک بھی دیے۔

وحدت نیوز (لودھراں) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نے وفد کے ہمراہ ضلع لودھراں کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان سید ندیم عباس کاظمی شامل تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے لودھراں میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی آرگنائزر منظور حسین مگسی، سید نیئر عباس، سید باقر حسین اور دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد شاہد نیاز سے ملاقات کی اور ضلع میں درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران درج مقدمے کو دونوں فریقوں کی رضامندی کے بعد خارج کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام علمائے کرام کے نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے، عزاداروں کو گرفتار،ناجائز مقدمات اور خانیوال انتظامیہ کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ جنوبی پنجاب کے دس اضلاع میں یوم احتجاج منایا گیا، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور علمائے کرام، مومنین کے خلاف ناجائز مقدمات ختم کرنے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ غلام جعفر انصاری،سید اسد عباس بخاری، سید ندیم عباس کاظمی، محمد عباس صدیقی، اور ثقلین نقوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور جھنڈے اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے حکومت کی جانب سے علمائے کرام کے نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 چوک کمہاراں والا پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں سے اجتناب کرے، ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں، دہشت گردوں کی بجائے پُرامن علمائے کرام کے خلاف کاروائیاں حکومتی انتقامی کاروائیاں ہیں، علامہ شیخ محسن نجفی، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ مقصودعلی ڈومکی، علامہ نیر عباس سمیت دیگر علماء کے خلاف کاروائیاں قابل مذمت ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں خانیوال اور سیالکوٹ میں بے گناہ افراد پر درج مقدمات واپس لیے جائیں اور گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو لانگ مارچ کریں گے۔ خانیوال میں بعض ٹائوٹ افراد کی مرضی پر بے گناہ مومنین پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ہم ان ٹائوٹ افراد کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس بخاری نے کہا کہ حکومت ملک دشمن عناصر کی سرپرستی کرتی ہے اور ان کا قانون محب وطن اور شرفاء کے لیے ہے ، ہم حکومت کے اس دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتے ہیں اور میں اعلان کرتا ہوں اگر علامہ اقتدار حسین نقوی نے ہمیں ملتان بند کرنے کا حکم دیا تو ہم ملتان بند کرکے دکھائیں گے، پنجاب پولیس ہوش کے ناخن لے ریاست کی نمک خواری کی بجائے نواز شریف کی نمک خواری کرنا چھوڑ دے۔ بہاولپور میں فرید گیٹ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سید اظہر عباس نقوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے خانیوال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی اور مطالبات کے حق میں قرارداد منظور کی۔

 لیہ میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور حکومت کے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔ ڈیرہ غازیخان میں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہر کیا گیا، علی پور میں نماز جمعہ کے امام بارگاہ مہاجرین کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ رحیم یار خان میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر تقی اور دیگر نے کی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردوں اور کالعدم جماعتوں کے رہنماحکومت کی سرپرستی میں دندناتے پھر رہے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ کی طالبان کے سرپرستوں اور کالعدم جماعت کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقات دہشت گردی کی سہولت کاری کے مترادف ہے، کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث کالعدم جماعت کو حکومتی آشیر باد حاصل ہے، کوئٹہ میں کالعدم جماعت اور رہنمائوں کو کھلی چھوٹ دینا حکومتی دعووں پر زور دار طمانچہ ہے، ایک طرف پاک آرمی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان جاری ہے تو دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ کی کالعدم جماعت کے رہنمائوں اور طالبان کے باپ سے ملاقات نیشنل ایکشن پلان کی روح کے ساتھ مذاق ہے، حکومتی ادارے عزاداری اور عزاداروں کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ کالعدم جماعت کے رہنمائوں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حکومت اور پنجاب پولیس پُرامن شہریوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور کاروائی بجائے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے جو ملک عزیز کی وطن کو کھوکھلا کر رہے ہیں، اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے تو کئی سیاستدان دہشتگردوں کے سہولت کار نکلیں گے۔ اُنہون نے مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب بھر میں جمعتہ المبارک کو خانیوال انتظامیہ اور ڈی پی او کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، ڈی پی او خانیوال علاقے میں بدامنی اور مسائل پیدا کر رہے ہیں، ڈی پی او خانیوال کو رانا ثناء اللہ کی آشیرباد حاصل ہے اور آر پی او ملتان کے احکامات کا بھی پس پشت ڈالے ہوئے ہے، خانیوال میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی اور چادر و چاردیواری کا ازالہ نہ کیا گیا تو اگلے مرحلے میں ملک بھر کی خواتین سڑکوں پر ہوں گی ۔خانیوال انتظامیہ دہشتگردوں کی بجائے پُرامن شہریوں کو مسلسل ہراساں کرر ہی ہے۔

Page 3 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree