وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے نارتھ کراچی سرجانی امام بارگاہ میں شہید عرفان حیدر کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ملت جعفریہ اس قوم کی امانت ہے جس کی خون کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان بنے سے اب تک اس پاک سر زمین کے لئے سب سے ذیادہ قربانی مکتب تشیع کے جوانوں نے دی ہے، پاکستان کے دشمنوں کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ ملک عزیز میں فرقہ واریت کو فروغ ملے مگر مکتب تشیع نے آئے روزاپنے بے گناہ محب وطن جوانوں کے جنازے اٹھائے ہیں لیکن کبھی فرقہ واریت کو فروغ نہیں دیا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان ، داعش اور ان جیسے دیگر دہشت گرد تنظیمں زمانے کے خوارج ہے جن کا مقصد صرف اور صرف اسلام کے روشن چہرہ کو مسخ کرنا اور مسلمانوں میں تفرقہ بازی کرنا ہے۔اسلام امن کا گہوارہ ہے ان سفاک دہشت گردوں کا سلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہیں یہ دہشت عالمی طاقتوں کا پیدا کردہ ہیں جو پیٹرول ڈالر سے پلتے ہیں اور مسلمانوں میں فتنہ و فساد پھیلاتے ہیں اور بے گناہوں کا قتل عام کرتے ہیں ان دہشت گردوں کی اور ان کی سر پرستی کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تما م عالم اسلام کو بے دار اور متحد رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کے خلاف اس منظم سازش کو ناکام بنایا جاسکے ہمیں چاہیے کہ ہم امن و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ہمارے صفوں میں موجود کالی بیڑوں کے چہروں کو بے نقاب کریں۔ جب تک ہم پاکستان میں متحد نہیں ہونگے اور پاکستان کی کامیابی اور ترقی کے لئے مل کر کام نہیں کرنگے تب تک ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن نے مملکت خداداد پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، جس کی وجہ سے آج پاکستان عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے۔ مملکت خداداد پاکستا ن کی سا لمیت ،بقاء او ر ترقی کیلئے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف بھی آپریشن ضرب ناگزیر ہوچکی ہے ۔حکومت اور بااختیار اداروں کیلئے لازم ہے کہ اب کرپشن کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کاروائیوں میں ان حکومتی وسیاسی عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے جنہوں نے دہشت گردوں کی سرپرستی کی اور عوام کوان ناپاک وحشی دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہواتھا ۔انہوں نے کہا کہ رئیسانی حکومت میں دہشتگردوں نے جس طرح بے گناہ ملت تشیع ہزارہ قوم کے خون سے حولی کھیلی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، جس کا بین ثبوت اسلم رئیسانی کے پی اے کے گھر پر چھاپہ سے کئی کلو سونا اور غیرملکی کرنسی کے صندوق برآمد ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے اپنے کرپشن کو جلا بخشنے کیلئے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی ۔ دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کی کاروائیاں جراٗت مندانہ ہے ضرورت اس بات کی ہے اس میں مزید تیزی لاکر پور ے پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریش ضرب عضب کا دائرکار بڑھایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ بد زمانہ دہشت گردحافظ محمد عثمان سمیت چار دیگر دہشت گردوں کی فوجی عدالتوں سے سزائیں موت قابل تحسین ہے جس سے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مظلوم دہشت گردی کے شکار عوام سکھ کا سانس لینگے ۔ امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور پاک آرمی عوام کے دیرینہ مطالبہ دہشت گردی کے خاتمے کو عملی جامہ پہنائینگے۔ انشاء اللہ

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے سیاسی قوتوں کو افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پاکستان کی سلامتی و بقا دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوملک میں امن امان کے حقیقی قیام کے لیے یکساں کوششوں کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن قومی ضرورت اور عوام کی امنگوں کا عکاس ہے۔اس سلسلے میں پاک فوج کے اقدامات کی حمایت نہ کرنا حب الوطنی کے منافی ہے۔ دہشت گرد اور کرپٹ عناصر کے خلاف افواج پاک کی بلاتخصیص کاروائی قانون و انصاف کی بالادستی کا عملی اظہار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں بیلنس کی پالیسی اختیار کر کے بے گناہ افراد کو ہراساں کر رہی ہے جو نیشنل ایکشن پلان کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔ پنجاب حکومت اپنی صفوں سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے اور تفرقہ پھیلانے والے عناصر کو باہر نکالیں۔ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی جماعتوں کے مابین نزاعی صورتحال دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کو ششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے افواج پاک داخلی و خارجی محاذوں پر پوری جرات سے برسرپیکار ہے۔یہ وقت باہمی جھگڑوں سے نکل کر ملک دشمن قوتوں کے خلاف باہم ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے ڈو مور کا مطالبہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ پاک فوج کو کسی غیر ملکی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں اور وہ دہشت گردی کے مراکز کے خاتمے میں بہترین نتائج حاصل کر رہی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدمت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ علی انورجعفری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر جاری بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا نوٹس لے ۔ملت جعفریہ ملکی بقا ء کی خاطر ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی ملکی سر حدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی جارحیت کے خلاف یوم عزم دفاع کے حوالے کرا چی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے مرکزی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد بعد نماز جمعہ منعقد کیا گیا جس سے علامہ علی انور جعفری،علامہ صادق جعفری،رضا نقوی ،ناصر الحسینی ،روح اللہ مجلسی ،زین رضوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، علامہ علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کی جانب سے قلیل المدتی جنگ کی دھمکی نے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے بھارت کو احساس نہیں ہے کہ اس نے کس قوم کوللکارا ہے انہوں نے مزید کہا کہ و طن کے د فاع کیلئے ملت جعفریہ کابچہ بچہ کٹ مرے گا بھارتی جارحیت نے خطہ میں اپنے ناپاک عزائم کو واضح کر دیا ہے بھارت عالمی قوانین اور تمام اخلاقی و سفارتی تقاضوں کو ڈھٹائی سے پامال کرنے میں مصروف ہے ،مودی سرکار کسی بھول میں نہ رہے اس بار اسیے 65کی جنگ سے بھی زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے گا ،بھارت یاد رکھے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔مظاہرے سے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی ایک غیر مدبر اور نا اہل حکمران ہے جو اپنے ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری اس کے جنگی عزائم کو واضح کر رہی ہے۔بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل نا قابل قبول ہے۔ افواج پاک داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپے دفاع میں بھی پوری طرح چوکس ہے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا مسلسل سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو طلب کیا جائے اگر بھارت اس ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو اس سے فورا سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جانا چاہیے وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف ہم آواز ہے مظاہرین نے مردہ باد بھارت کے نعرے لگائے ۔اورایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کرائی گئی ۔دریں اثنا ء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف صوبہ بھر میںیوم عزم دفاع کے حوالے سے ملکی سر حدوں پر حالیہ بھارتی دہشتگردی سے شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور شہریوں کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مختلف کراچی سمیت صوبائی وضلعی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری کو جنگی عزائم قرادیا اور اس کی شدید مذمت کی ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیر آباد کا دورہ کیا ،اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی ، مولانا مشتاق حسین عمرانی، الٰہی بخش کھیازئی و دیگر ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی اور ممتاز ہاؤس ڈیرہ مراد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاستدانوں کی ترجیح عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی مفادات کا حصول اور کرپشن ہے اسی لئے عوامی مسائل اور مشکلات پر خاموش رہنے والے سیاسی رہنماؤں کے ذاتی مفادات پر کڑا وقت آتا ہے تو وہ چیخ اٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف اقدامات کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ کرپشن کے بڑہتے ہوئے رجحان اور اداروں کی تباہی کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک سے دھشت گردی، فرقہ وارانہ منافرت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ مگر یہ اقدامات انصاف کے اصولوں کے مطابق ہونے چاہیءں جس پر جانبداری کا شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ علامہ امین شہیدی ملک میں امن و اتحاد کے علمبردار ہیں ان کے خلاف اقدام حکومت کی ظالمانہ بیلنس پالیسی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل مشرف دور میں سینکڑوں معصوم اور شریف کارکنوں اور ملت جعفریہ کے رہنماؤں کو بیلنس پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیا گیا تھا۔

انہوں نے وفد کے ہمراہ ڈی پی او نصیر آباد سلیم لہڑی، کمشنرنصیر آباد اور چیئرمین ڈیرہ مراد جمالی، میر غلام نبی عمرانی سے ملاقات کی اور مسائل پر گفتگو کی۔

وحدت نیوز (کراچی) بھارت 65کی جنگ میں عبرت ناک شکست اگربھول چکا ہے تو ایک مرتبہ پر پھر گہرا زخم کھانے کیلئے پاکستا ن پر حملے کی جرائت کرے، لائن آف کنٹرول پرجارحیت بھارت کیلئے تباہی کا باعث بنے گی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن بروز جمعہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستان کے بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کے خلاف یوم احتجاج منائے گی اور بعد نماز جمعہ مختلف علاقوں کی مساجد میں احتجاج کیا جائے گا اور علماء کرام نماز جمعہ کے خطبوں میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بےنقاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹر ی جنرل سید رضانقوی نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے مختلف اضلاع کے عہدیدارا ن سے گفتگو میں کیا۔

سید رضانقوی کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستا ن کے یوم دفاع کی گولڈ ن جوبلی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر ہمارے جشن کے لمحات کو خوشگوار بنانے کیلئے بارڈرپر چھیڑخا نیوں میں مصروف ہے، بھارتی حکومت اور بھاتی آرمی چیف شاید 65کی جنگ میں شکست فراموش کرچکے ہیں،ہماری پاک افواج نیپچاس برس قبل وسائل وامکا نات کی ا نتہائی قلت کے باوجود جس طرح جارح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،اس وقت پاکستا ن کا دفاع سوائے خدا کے کسی بھی طاقت کیلئے ناقابل تسخیر ہے،بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، ایک ایسے وقت میں جب پاک فوج اندرونی و بیرونی سرحدوں پر ملک عزیزکے داخلی وخارجی دشمنوں سے برسرپیکا رہے بھارت کی جا نب سے سرحدوں پر حملے اسکی سازشی سوچ کی عکاسی کررہے ہیں۔ سید رضا نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم مملکت خدادادپاکستا ن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کرے گی اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بہ بشا نہ کھڑی ہوگی۔ فی الوقت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت بھارت کی جا نب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل حملوں، عالمی قوا نین کی پامالی اور پاکستا نی شہریوں کی شہادتوں کے خلاف آج بروز جمعہ یوم احتجاج منائے گی، اس سلسلے میں مختلف مساجد میں بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree