وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری خصوصا پنچاب حکومت جس طرح بے گناہ شیعہ افراد  کے خلاف کاروائی کر رہی ہے اور انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔یہ پنچاب حکومت کی ایکشن پالیسی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی سپورٹ ہے۔کیونکہ اس طرح پورے ملک میں بے چینی پھیلانا چاہتے ہیں جس سےصرف دہشت گردوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔

علامہ عقیل حسین خان نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ  پنچاب حکومت اور اس کے کچھ  وزیر تکفیری دہشت گردوں کےحمایتی ہیں اور ان لوگوں کی وجہ سے ہی ان ملک دشمن عناصر کو ڈھیل ملی ہوئی تھی اور انہی  کی وجہ سے آپریشن شروع کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی تھیں اور اب جب فوج نے یہ آپریشن شروع کیا ہے اور اسکے خاطر خواہ نتائیج حاصل ہو رہے ہیں تو  دہشت گردوں کی حامی یہ پنچاب حکومت اب اہل تشیع کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر  آئی ہے کیونکہ مجلس وحدت مسلمین نے سب سے پہلے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت اور انکے خلاف آپریشن کی بات کی تھی جس کی حمایت تمام محب وطن جماعتوں نے کی ،سیکریٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس نے کہا کہ پنچاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور  ہمارےبے گناہ  کارکنان اورشخصیات کے خلاف کاروائی کو فوری بند کرے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو جیل بھرو تحریک چلائیں گے ۔ہم پرامن لوگ ہیں ۔بزرگ عالم دین علامہ ساجد نقوی کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے ہم جلوس اور عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امام بارگاہ گلستان زہرامیں علامہ حافظ کفایت حسین مرحوم کی زوجہ کے عسم قل کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ۔صوبائی حکومتیں خصوصا وفاقی اورپنجاب حکومت ضرب عضب آپریشن کو صحیح سمت میں سپورٹ نہیں کررہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر جس طر ح عملدرآمد ہونا چاہیے تھا اس طر ح نہیں ہورہا ۔سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ہماری نسل کشی ہوئی اس کے باوجود ہم پر ہی ظلم ہورہا ہے ۔کسی جرم کے بغیر ہی ہمارے لوگوں کو 90روز کے لئے بند کیا جارہا ہے ۔بلوچستان ،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں ظلم نہیں ہورہا صرف جہاں ن لیگ کی حکومت ہے وہا ں ہی ہم پر ظلم ہورہا ہے ۔حکمران ان قوتوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جو قو ت ضرب عضب آپریشن میں مصروف ہے ۔ہمارے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہید ی پر قتل کا  جھوٹا مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے۔بے گناہ افراد کی پکڑ کر بند کیا جارہا ہے۔ حکومت نے خود کو نہ بدلا تو ہم تحریک کا آغاز کریں گے،انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس وطن کے شجاع اور شیر دل بیٹے اس بزدل دشمن کو نشان عبرت بنانے کے لئے تیار ہیں،انڈیا اپنے پالتو دہشت گرد طالبان،لشکر جھنگوی اور تکفیر عناصر کی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،پاکستان انشااللہ دشمن قوتوں کی تمام تر سازش کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہ ہے اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکین عالم کربلائی ،آصف صفوی ،مولا نا نشان حیدر ساجدی،علامہ عبدللہ مطہری،امتیاز شاہ بخاری،ناصر حسینی،حیدر زیدی ،شفقت لانگا بھی موجود تھے۔

 علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں، جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا، لیکن تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی اس ملک پر جنگ مسلط کی گئی تو اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کر اپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے، جو پاکستان کی سلامتی کا کھلے عام دشمن ہے۔ علامہ مختار امامی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کے اندراج کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بشہتی نے کہا ہے کہ عزادری سید شہدا کے ساتھ ہمارا رشتہ مچھلی اور پانی کا رشتہ ہے،محرم الحرام سے قبل علامہ محمد امین شہید ی اور سینکڑوں عزاداروں کی اچانک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے گرفتاریوں کا سلسلہ حقیقت میں آل سعود کو خوش کرنے اور غم حسین (ع) کو کم رنگ کرنےکی کی ناکام کوشش ہے،ہم کسی بھی صورت میں امین وحدت کو گرفتار ہونے نہیں دیں گے اور ہر قانونی راستےکو دستک دیں گے.تمام عزاداروں سے اپیل ہے وہ مکمل عزاداری کی تیاری کریں ، علماء، زاکرین اور ماتمی سنگت اپنے پوری طاقت سے میدان میں آمادہ اور علامہ راجہ ناصر کے ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے تیار رہے۔

وحدت نیوز (نیویارک) بلوچستان اسمبلی کے صوبائی اراکین و افسران کا ایک وفد امریکہ میں ہونے والے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچا۔ صوبائی اراکین میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی   سید محمد رضا، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، انجینئرزمرک خان اچکزئی، حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، نصراللہ خان زیرے، محمد طاہر خان، عبیداللہ بابت، حاصل بزنجو سمیت دیگر صوبائی اراکین و صوبائی سول انتظامیہ کے افسران شریک ہیں،جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی سید محمد رضا نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ آغا رضا نے  پاکستانی کمیونٹی کو کوئٹہ کے دورے اور اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا ازخود جائزہ لینے کی بھی دعوت دی،دوسری جانب آزادی مارچ کے دوران تمام اراکین نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی پرچم کے ساتھ ملی نغمے بھی گائے، اسکے علاوہ اراکین اسمبلی نے نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے بھی خصوصی ملاقات کی۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے جنرل سیکرٹری حجة الاسلام و المسلمین علامہ الشیخ ناصر عباس النجفی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجة الاسلام و المسلمین الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی نے نمائندہ ولی فقہی عراق حضرت آ یت الله العظمی سماحة السید مجتبیٰ الحسینی مدظلہ العالی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورمرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین  الشیخ ناصر عباس جعفری صاحب کی طرف سے سماحة السید کی خدمت میں سلام پیش کیا،اس ملاقات میں نمائندگان مجلس وحدت مسلمین نے نمائندہ مقام معظم رہبری کو ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کیااور مؤسسہ شھید سید عارف حسین الحسینی اور مجلس وحدت مسلمین کی فعالیات اور نشاطات کے بارے میں آگاہ کیا،جس پر سماحة السید مجتبی الحسینی صاحب نے مؤسسہ کی خدمات اور فعالیات کو سراہااور ان کو مزید مؤثرانداز میں انجام دینے اور منظم کرنے کی نصیحت کی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملکی سیاست میں کردار پر مفصل تبادلہ خیال کیا،علما اور مومنین کی کٹھن دور میں استقامت کی وجہ ملت تشیع پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے.

حضرت آیت الله مجتبیٰ الحسینی صاحب نے مؤسسہ شھید عارف حسین الحسینی اور دفتر مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،اس ملاقات میں سماحةالسید کو مؤسسہ کے پروگراموں میں شرکت اور طلبہ کو درس اخلاق دینے کی دعوت دی گئی،جس پر انھوں نے نہ صرف یہاں کی دعوت قبول کی بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پروگرامز کی شرکت کی خواہش کا اظہارکیا،اس کے علاوہ طلبہ حوزہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی.سماحةالسید نے طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree