وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس سی او کی جانب سے سکول ٹائم پر کھیلوں کا انعقاد قابل مذمت ہے، اس عمل سے طلباء کی تعلیم متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی ناقص سروس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین ذہنی مریض بن چکے ہیں اور انہیں اس چیز کی کوئی فکر نہیں، انہیں کھیل کود سے کوئی فرصت نہیں کہ وہ اپنی سروس کو بہتر کرے۔ اگر ایس سی او بلتستان میں اپنی سروسز کو بہتر انداز میں فراہم نہیں کر سکتی تو انہیں یہ کام ترک کے کسی ایسے ادارے کو دینا چاہیے جو بہتر سروسز دے سکیں۔ ایس سی او کے اس عمل سے آرمی کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈر ایف سی این اے ایس سی او کی ناقص کاکردگی کا نوٹس لیں اور اس قومی ادارہ کی ساکھ کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ایس سی او کی جانب سے صحت بخش تفریحی پروگرامات کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن اس عمل سے طالب علم کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ ایس سی او کے مسؤلین کو چاہیے کہ وہ ادارہ کی کارکردگی بہتر بنائے اور اس کام سے فراغت کے بعد قوم کو کھیل کی سہولیات فراہم کرے۔ پاک آرمی نے ایس سی او کھیل تماشوں کے انعقاد کا کام نہیں دیا بلکہ کمیونیکشن کی سہولتیں دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل علامہ قاضی نادرعلوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن قریب آ رہے ہیں اور حکومت ہمارے رہنمائوں کو میں پھنسا کر اپنا اُلو سیدھا کرنا چاہ رہی ہے، حکومت ہمارے کارکنوں اور رہنمائوں کا گرفتار کرکے ایک طرح سے ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتی ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں کہ کسی طرح مجلس وحدت مسلمین کو اس الیکشن سے دور رکھا جائے، ابھی مرکز کی سطح پر اس معاملہ پر غور کیا جا رہا ہے لیکن عوام کو تیار رہنا ہوگا اگر ہمارے خلاف یہ جو محاذ کھولا گیا ہے اگر اسے بند نہ کیا گیا تو ہم پُرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، اگر ہمیں احتجاج سے روکا گیا تو جیسے قائد وحدت نے کہا ہے کہ ہم بھی جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے اور جو اس حکومت کی نابودی کا باعث بنے گی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری ہمارے گرفتار رہنمائوں کا رہا کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  وفاق، پنجاب اور گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، دہشت گردی کی اس جنگ میں سب سے بڑی قربانی ملت تشیع نے دی، ہم نے اپنے 20 ہزار سے زائد پیاروں کی لاشوں کو کندھا دیا، لیکن پاکستان کی سلامتی پر آنچ تک نہیں آنے دی، طالبان کیخلاف آپریشن کا مطالبہ روز اول سے ہمارا ہی تھا، ہم نے ان درندہ صفت دہشت گردوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا، جو آج سچ ثابت ہوئے، ملت جعفریہ کیخلاف نون لیگ کی انتقامی کارروائیاں دراصل آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے مرکزی رہنماوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار اور ان کے سیاسی سرپرست تو پنجاب کابینہ میں وزارت کے مزے لوٹ رہے ہیں، ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ دہشت گرد مخالف قوتوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے، انہوں نے کہا کہ علامہ محمد امین شہیدی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں اُن کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے سب سے بڑے مخالف ہیں، پنجاب حکومت میں شامل دہشت گردوں کے ہمدرد وزیر کی ایما پر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس جھوٹی ایف آئی آر کے آڑ میں علامہ امین شہیدی کی گرفتاری ملت تشیع کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

وحدت نیوز (شکارپور) آج وارثان شہداء کمیٹی کی اپیل پرشکارپورسمیت سندہ بھر میں یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا گیا۔ شکارپور میں کربلا معلیٰ امام بارگاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں وارثان شہداء، علماء اور عوام کی بڑی تعداد نے سیاہ پٹیاں باندہ کر شرکت کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شکارپورسندہ کی تاریخ کاایک المناک سانحہ ہے۔ اس سانحے کو سات ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وارثان شہداء سے کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ شہداء کے ورثاء اور ایسے زخمی جو کام کے قابل نہیں رہے، کے لئے ملازمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، مگر ابھی تک کسی کو بھی ملازمت نہیں دی گئی۔ متاثرہ جامع مسجد کی تعمیر کے لیئے جو وعدے کیئے تھے وہ اب تک پورے نہیں کیئے گئے، جس کے باعث متاثرہ مسجد و امام بارگاہ کی سیکورٹی میں دشواری پیش آرہی ہے ۔ سندہ کے مختلف اضلاع خصوصا شکارپور، خیرپور ، قمبر شہداد کوٹ، وغیرہ میں آج بھی دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں، جو کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔ آج بھی سندہ کے طول وعرض میں کالعدم دھشت گرد تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ جس کے باعث ہم قوم کو یہ بتانے پر مجبور ہیں کہ سندہ حکومت عہد شکنی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی سندہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایسے۴۸ مدارس کی نشاندہی کی ہے جہاں دھشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بعض مدارس میں دینی تعلیم کی بجائے دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ۴۸ مدارس کے نام کی فہرست شایع کی جائے۔ اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ دھشت گردی میں ملوث ان مدارس کا تعلق کس جماعت سے ہے اور انہیں کون فنڈنگ کرتا ہے۔ شکارپور ضلع کے وہ مراکز جو دھشت گردی کے ٹریننگ کیمپس میں تبدیل ہوچکے ہیں ان کے خلاف بھی رینجرز اور فوج کی نگرانی میں فی الفور کارروائی کی جائے۔ ہم اس موقع پر بہادر عوام، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دھشت گردی اور مذہبی جنونیت اور نفرتوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔

سانحہ شکارپور کو سات ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ اس موقع پر وارثان شہداء نے متفقہ طورپر فیصلہ کیاہے کہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، ہم پوری قوم اورعوام کی نمائندہ سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف تحریک میں وارثان شہداء کا ساتھ دیں۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں آج سندہ بھر کے عوام نے یوم احتجاج اور یوم سیاہ مناکر وارثان شہداء کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے یوم احتجاج کے سلسلے میں بھر پور تعاون پر مجلس وحدت مسلمین ، اصغریہ۔۔۔ اور آئی ایس او کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلہ بصیرت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ترجمان رسالہ ہے مجلہ کی اشاعت اور ترسیل میں مالی مشکلات کو ممبر سازی مہم سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مدیر مجلہ بصیرت سے ملاقات کے دوران خصوصی طور پر تاکید فرمائی کہ مجلہ بصیرت کی ممبر سازی مہم کو فعال بنانے کےلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنان ، عہدیدران اور مسئولین سے درخواست کی جائےوہ اس کار خیر میں شعبہ تربیت کا بھر پور ساتھ دیں اور مجلہ کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مجلہ کی اشاعت اور ترسیل بروقت ہو سکے ۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ مجلہ مجلس وحدت مسلمین کے ہر کارکن اور وابستہ افراد تک پہنچے اور اسی صورت ممکن ہے کہ آپ سب برادران سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اس ممبر سازی مہم کو آگے بڑھائیں اگر آپ خود یہ کام نہیں کرسکتے تو کسی دوسرے رکن یا ممبر کو اس کی ذمہ داری سونپیں ۔ہمیں امید ہے کہ مجلس کے تمام کارکنان اور مسئولین اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین یونٹG.6/G.7کی جانب سے مرکزی مسجد و امام بارگاہ اثناعشری میں میلاد پرنور حضرت امام رضا ع س کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر حرم امام رضا ع س سے آئے ہوئے خادمین نےحرم مطہر امام رضا ع سے لائے ہوئے پرچم کی خصوصی زیارت کروائی اور مومنین سے خطاب بھی کیا میلاد کے اس پر نور موقع پر علامہ علی حسین مدنی نے خصوصی خطاب کیا.جبکہ معروف شعراءکرام اور منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امام رضا ؑمیں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا، میلاد میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سے مومنین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree