The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع غربی  کی جانب سے اعتکاف کے آخری روز وفات ام المومنین بی بی خدیجتہ الکبرا(س) کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا گیا، بعد از سوز و سلام ضلع وسطی کی خواہر ثناء نے ہدیہ مرثیہ بی بی کی بارگاہ میں پیش کیا۔جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی مسؤل شعبہ تعلیم و تربیت خواہر ندیم زہرہ نے خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نےکہا کہ  ام المومنین بی بی خدیجتہ الکبریٰ (س) نے تمام نامناسب اور تکالیف سے پُر حالات کے باوجود کس قدر جانفشانی سے رسالت کی پیروی بھی کی اور دین اسلام کی امداد بھی کی۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدمی کیساتھ رسول الکریم(ص) کی نصرت و مددگاری میں شانہ بشانہ موجود رہیں اور ہر طرح سے تبلیغِ دین کے آغاز سے ہی دینِ خدا کی سربلندی  پر اپنا سب کچھ اسطرح قربان کردیا کہ تاقیامت دینِ اسلام احسان مند رہےگا،سیرت ام المومنین  حضرت خدیجتہ ؑ تقاضہ کرتی ہے کہ عصرحاضر کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ دین کی نصرت کیلئےمیدان میں نکلیں ، بحیثیت ایک عورت ہمیں ایسی ہی سوچ اور اقدامات کی ضرورت ہے۔جو دینِ اسلام کی سربلندی اور استحکام کا باعث ہوں اور ایسی اولاد کی تربیت کریں جو آنے والی خدا کی آخری حجت(عج) کی ناصر و مددگار ہو۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع غربی کی جانب سے مومنات کیلئے تین روزہ  اعتکاف کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں خصوصی طور پہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ  زہرہ نقوی اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی  نے شرکت اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے آغاز میں محترمہ  زہرہ نقوی نے ضلع اورنگی کے خواہرانِ وحدت اور تمام اعتکاف میں شرکت کرنے والی خواہران کو مبارکباد پیش کی اور انکی حوصلہ افزائی کی ۔اسکے بعد آپ نے خصوصیت کیساتھ عصرِ حاضر کے تقاضے اور خواتین کے عاشورائی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ کہ عصرِ حاضر کی خواتین اس زمانے کے تمام تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  کربلا کی عاشورائی خواتین کو اپنے لئے نمونہ عمل بنا سکتی ہیں اور انکے کردار میں ڈھل کر زینبی(س) کردار ادا کرسکتی ہیں۔جسکی کئ زندہ مثالیں آج کے زمانے بھی مقاومتی خواتین کی صورت میں نظر آتی ہیں، اپنے خطاب کے اختتام پر محترمہ زہرہ نقوی نے ملک و ملتِ تشیع کی کامیابی و سلامتی کے لئے اور  تمام شریک خواتین کی توفیقات میں آضافہ کے لئے دعا کرائی اور بارگاہِ رب العزت میں امام زمانہ(عج) کے تعجیلِ ظہور کی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(مری) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بھمروٹ سیداں میں یوم وفات  حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہااور برسی امام امت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ  علیہ کے موقع پر مجلس ترحیم  سے مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری اور سیدہ ارم جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرخواتین اسوہ خدیجہ سلام اللہ علیہ کو اپنا لیں تو ہر گھر اور معاشرہ جنت کا منظر پیش کرنے لگیں گے ملیکہ العرب کے حسن و سلوک اور قربانی نے شجراسلام کو تناور درخت بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری فرزند خدیجہ و زہرہ سلام اللہ علیہ  امام خمینی نے انقلاب اسلامی برپا کرکے سلف صالحین کی یاد تازہ کردی اور اسلام ناب محمدی اور طاغوتی اسلام کی پہچان واضع کر دی اور نام نہاد شرقی وغربی طاغوطی نظاموں کو شکست فاش دی امام خمینی کی مصطفوی اور حیدری للکار سے عالمی کفر یہود و ہنود اور سفیانی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے  ۔

وحدت نیوز(لاہور) امام بارگاہ الحسین حیدر روڈ اسلام پورہ میں وحدت یوتھ کے زیر اہتمام معارف اسلامی سلسلے کا چوتھا پندرہ روزہ تربیتی پروگرام منعقد کرایا گیا. معارف اسلامی کے منعقدہ پروگرام میں وحدت یوتھ کے ٹاؤن سیکرٹریز سمیت کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کی. تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری علامہ سید حسن رضا ہمدانی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس اور مسجد صاحب الزماں کے خطیب علامہ عباس الحسینی نے نوجوانوں سے خطاب کیا. خطاب کے دوران علامہ حسن رضا ہمدانی نے جوانوں کو حالات حاضرہ  سے متعلق آگاہی دی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن مسلسل اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور دشمن کو شکست دینے کا واحد ذریعہ بیداری اور حالات حاضرہ سے آگاہی ہے. انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جوانوں کو علما کے زیر سایہ ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے. علامہ ہمدانی نے تقریب کے اختتام پر جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور دعا امام زمانہ سے تقریب کا اختتام کیا. تقریب کے بعد نماز مغربین اور شرکا کے لیے وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے افطاری کا بھی انتظام کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 31 مئی تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عوام کی آگاہی کے لیئے سیمینار،لیکچرز واک و مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد،ٹیکسلا،ملتان ،دادو ،نوابشاہ،تھر و دیگر اضلاع میں سیمینارز،وآگہی واک ،ڈاکٹرز کے لیکچرز منعقد کرائے گئے جن میں عوام کو سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اس کی وجہ سے پھیلنے والی موذی بیماریوں کے بارے میں بتایا گیا۔

سیمینارز اور لیکچرز میں مقررین نے کہا کہ سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ شوگر کا باعث بھی بنتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے مواقع کم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی 69 قسم کے مختلف کینسر کا باعث بنتی ہے۔پھیپھڑ وں کے سرطان میں مبتلا 75 فیصد مریض سگریٹ نوش ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک دنیا میں ہر سال 60 لاکھ افراد کی اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔سگریٹ نوشی کی وجہ سے خون میں آکسیجن لے کر جانے کی قوت کم ہو جاتی ہے، رگیں سخت ہو جاتی ہیں اور ضرورت کے وقت پھیلتیں نہیں ، جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔ پاکستان میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہر روزسینکڑوں کے قریب افراد کی اموات ہو رہی ہیں اس لئے سموکنگ کے نقصانات بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے ۔صحت کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے مختلف موذی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی  نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے میں سگریٹ نوشی کے خلاف آگاہی مہیا کرنی ہے کیونکہ سگریٹ نوشی صرف سگریٹ پینے والے کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ گھر اور دفتر میں موجود باقی سب لوگ اور خاص طور پر بچوں کو اس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سگریٹ نوشی کے خلاف بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہور کے زیراہتمام اینٹی سموکنگ ڈے کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا انعقاد وحدت یوتھ ونگ کی جانب سے شادمان چوک میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری، سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور سجاد نقوی، ممبر مرکزی یوتھ کونسل ذیشان حیدر، سید علی نوید ایڈووکیٹ، اسد نقوی، مجاہد حسین، زین نقوی، محمد محبوب اور زین دمشقی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی زہر کی مانند ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

 انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بالخصوص سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، حکومت نے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد تو کر رکھی ہے مگر اس پر عملدرآمد کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے موجود قانون کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ان ماہ مبارک رمضان میں شہر قائد کے ایک ہزار مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرے گی اور تین ہزار شہریوں کو روزہ افطار کروائے گی ، ان خیالات کا اظہار خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سید زین رضا رضوی نے ’’وحدت نیوز‘‘کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا، ان کاکہنا تھا کہ خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ انسانی خدمت کی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئےاس ماہ مبارک رمضان میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی، ضرورت مند گھرانوں میں راشن کی تقسیم ویسے بھی سارا سال جاری رہتی ہےلیکن رمضان المبارک میں اس کام میں کئی گناہ اٖضافہ ہو جا تا ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ کراچی کے تمام چھ اضلاع میں یہ رمضان راشن بیگ تقسیم کیئے جائیں گے،جبکہ مختلف مساجد میں تین ہزار سے زائد روزےدار نمازیوں کو افطار کروایا جائے گا، اس کار خیر میں تعاون کیلئے مخیر حضرات ایم ڈبلیوایم کے دفاتر سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے  "جشن ولادت امام مہدی عج" کا انعقاد کیا گیا جس میں چنیوٹ کی تحصیل لالیاں اور تحصیل بھوانہ سمیت ضلع بھر سے خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن کی نظامت کی ذمہ داری  محترمہ  لبانہ کاظمی اور محترمہ ردا شفقت  نے ادا کی جبکہ بطور مہمان خصوصی محترمہ  فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود شعبہ خواتین اور آئی ایس او فیصل آباد کی سابقہ صدر محترمہ  سمیرا نقوی نے شرکت کی ۔

جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ خدا ص سے ہوا اور مومنات اور بچیوں نے امام زمانہ عج کی خدمت میں بطور ہدیہ  منقبت دورود و سلام  پیش کیے جشن میں محترمہ معصومہ مہدی،محترمہ رباب رسول اور محترمہ سمیرا نقوی نے شرکاءسے خطاب کیا اور فضائلِ اھلبیت ع بیان کیے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے بچیوں کے لیے "دورِ غیبت مہدی" کے عنوان سے کوئز رکھا۔کوئز کے سوالات خواہر ردا نے بچیوں سے کیےاور صحیح  جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم  کیے گئے۔جشن کے درمیان میں آغا شبیر بخاری کی اقتدا میں نمازِ ظہرین ادا کی گئی اور آغا نے درس میں دورِ حاضر میں خواتین کی زماداریوں کو اجاگر کیا۔جشن میں وحدتِ مسلمین  کی کارکنان  نے ٹیبلو پیش کیا اور شہداء کی یاد لوگوں کے دلوں میں تازہ رکھنے کیلئے خاکہ پیش کیا گیا جس سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔

جشن کے آخر میں  محترمہ فرحانہ گلزیب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یقینا ماہ شعبان کی اہمیت اور فضیلت بہت ذیادہ ہے مگر  ہم سب جانتے  ہیں جیسا کہ یہ ماہ خود سازی کا ہے اسکے ساتھ یہ ماہ معاشرہ سازی کا بھی ہے کیوں کہ اس ماہ میں اس عظیم ہستی کی ولادت ہے جو دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم کرئے فرمائے گے انشاءاللہ  ،ظالموں جابروں  اور فاسق حکمرانوں  سے انتقام لیں گے لہذا جو بھی انکا حقیقی منتظر ہوگا وہ آپکے جلد ظہور کے لیے مسلسل تیاری کر رہا ہوگا ۔دشمن کو خبر ہے کہ جب مہدی عج کا ظہور ہوگا تو اسکو کہی پناہ نہیں  ملے گی لہذا وہ بھی ظہور امام کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے جیسا کہ سعودیہ میں ٹرمپ کے بیان نے زاہر کر دیا۔
آخر میں ضلع چنیوٹ کی سیکریٹری جنرل محترمہ  ڈاکٹر ردا شفقت نے تمام مہمانوں کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا،پروگرام کا اختتام  دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

 

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن  شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کو استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور انتھک محنت  پر مدنیتہ العلم امام بارگاہ میں عشائیہ دیا گیاجسمیں مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ  زہرا نقوی نے خواتین کارکنان  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انشااللہ اگر آپ تمام کنیزان زہرا ؑ یوں ہی عظم زینبی ؑ کے ساتھ میدان عمل میں رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ قدم با قدم چلی تو یقیناًایک دن ہم سرزمین پاکستان سے ظلم و بربریت نا انصافی کرپشن کا خاتمہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے منزل ابھی دور ہے مگر ہمیں اہمت استقامت اور صبر کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور سرزمین پاکستان کو بھی امام زمانہ عج کے ظہور کے لیے آمادہ کرنا ہے جس میں آپ خواتین کا کردار نہایت اہم ہے ۔ اسکے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ زہرا نقوی نے ماہ رمضان کے حوالے سے پروگرامز کا ایجنڈا دیا اور تاکید کی اس ماہ مبارک میں ان علاقوں میں راشن کی تقسیم اور بچوں کے لیے جشن عبادت منعقد کرے جہاں والدین مہنگائی کی وجہ سے بچوں کے لیے کوئی اہتمام نہیں کرپاتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ایک مبارک اور باعظمت مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلسل رحمت پروردگار نازل ہوتی رہتی ہے اس مہینہ میں پروردگار نے اپنے بندوں کو یہ وعدہ دیا ہے کہ وہ ان کی دعا کو قبول کرے گا یہی وہ مہینہ ہے جس میں انسان دنیا و آخرت کی نیکیاں حاصل کرتے ہوئے کمال کی منزل تک پہنچ سکتا هے.اور پچاس سال کا معنوی سفر ایک دن یا ایک گھنٹہ میں طے کر سکتا هے. اپنی اصلاح اور نفس امارہ پر کنٹرول کی ایک فرصت ہے جو خدا وند متعال نے انسان کو دی ہے . خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں ایک بار پھر ماہ مبارک رمضان نصیب هوا اور یہ خود ایک طرح سے توفیق الھی هے تا کہ انسان خدا کی بارگاہ میں آکراپنے گناہوں کی بخشش کا سامان کر سکے ، ورنہ کتنے ایسے لوگ ہیں جو  پچھلے سال ہمارے اور آپ کے ساتھ تھے لیکن آج وہ اس دار فنا سے دار بقاء کی طرف منتقل ہو چکے ہیں .

انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  اس مہینہ اور اس کی  ان پر برکت گھڑیوں کی  قدر جانیں اور ان سے خوب فائدہ اٹھائیں اس لئے کہ نہیں معلوم کہ اگلے سال یہ موقع اور یہ بابرکت مہینہ ہمیں نصیب ہو یا نہ ہو ،آئیں مل کر دعاکریں کہ اے پالنے والے تجھے اس مقدس مہینہ کی عظمت کا واسطہ ہم سب کو اس ما ہ میں اپنے اپنے نفس کی تہذیب واصلاح اور اسے اس طرح گناہوں سے پاک کرنے کی توفیق عطا فرماجس طرح تو چاہتا ہے اس لئے کہ تیری مدد کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ ام البنین کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین نامزد کردیا ہے، دونوں خواتین کی بحیثیت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نامزدگی پرملک بھرسے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی عہدیداران اور کارکنان نے تہنیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ نامزد مرکزی رہنما اپنی تمام تر صلاحیتیں امام زمان عج کے ظہور کی زمینہ سازی میں بروئے کار لائیں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree