The Latest
وحدت نیوز(لاہور) امریکی وسعودی ایماء پر نائجیرین حکومت کی جانب سے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی ظالمانہ قید کے خلاف وحدت یوتھ لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شیخ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ درج تھا، اس موقع پر وحدت یوتھ لاہور کے سیکریٹری جنرل سجاد نقوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائجیرین حکومت امریکی اور سعودی ایماء پر معروف مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی پر مظالم کے پھاڑ توڑ رہی ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے پہلے وہ اسلام کی راہ میں اپنے پانچ فرزندوں کی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی حالت دوران اسیری انتہائی خراب ہے ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی ، عالمی عدالت انصاف شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کرے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے شعبہ خواتین کراچی کےتین اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع غربی ،ضلع وسطی اور ضلع شرقی کی ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرانقوی اور مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا، محترمہ زہرانقوی نے مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امتِ اسلامی کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہےاور تمام اسلامی ممالک پہ فلسطین اور مسجدِ اقصٰی کے لئے آوازِ حق بلند کرنا ایک فرض کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دوشمن کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ دشمن خود ساختہ دعٰوی کرنے لگا ہے جو سراسر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔انشاء اللہ ہم بحیثیتِ مکتبِ تشیع پاکستان ہر فورم پر قبلہ اول کی مکمل آزادی تک استعمار کے خلاف آوازِ حق بلند کرتے رہیں گے۔
سید مہدی عابدی نے ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں ملتِ تشیع پاکستان کے کرادار کے حوالے سےتفصیلی گفتگو کی، انہوں نے انتہائی مفصل انداز میں ملکی اور بین الاقوامی حالات وواقعات،مسجدِ اقصٰی بیت المقدس کی تحریک سے لے کر شام اور عراق سے داعش کی شکست اور پھر انخلا اور دنیائے تشیع کے کردارپر روشنی ڈالی اور ملکی سیاسی صورتحال ، واقعات و حالات کے پس منظر میں حاضرین کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے بھی تفصیلی جوابات دئیے۔
اجلاس کے اختتام پر شعبہ خواتین کراچی کے حوالے سے آنے والی تینوں اضلاع کی مسؤلین سے تنظیمی و فلاحی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور مستقبل قریب کے مختلف پروگرامز ترتیب دئے، بلخصوص شعبہ خواتین ضلع وسطی کے زیرِ انتظام بیتِ زہرہ ع کی نمائندہ مسؤلین سےخصوصی ملاقات کی اور بیت زہرہ ع کی کارگردگی کےحوالے سے تین ماہ کی رپورٹ طلب کی ، اسکے علاوہ بیتِ زہرہ ع میں آئندہ آنے والے دنوں میں آغاز کئے جانے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز کے حوالے سے گفتگو کی ، بعد ازاں ضلع غربی میں شعبہ خواتین کی جانب سے سردیوں کے پیشِ نظر گرم کپڑے اور سردیوں کا دیگر ضروری سامان ضلع غربی کی ذمہ داران کے حوالے کیا گیاتاکہ خواتین کو بروقت سامانِ ضرورت مہیا کیا جاسکے۔
وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلع میانوالی کے 237 یتیم بچوں میں وظائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماء علی رضا طوری, عدیل عباس زیدی, ضلعی رہنماء علمدار حسین ایڈووکیٹ, کیپٹن ریٹائرڈ رفیع اللہ خان اور سید مظفر نقوی موجود تھے۔ علی رضا طوری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کو ایک مضبوط ملت کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ ہماری ملت و قوم کا ایک ایک بچہ علم کے زیور سے آراستہ ہو اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کرے، ضلع میانوالی کے 237 بچوں میں وظائف کی تقسیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ بچے خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ معاشرہ میں خود اعتمادی کیساتھ جیتے ہوئے اپنا مستقبل بہتر بنائیں۔.
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام ولادت باسعادت رسول اکرم (ص)اور امام صادق( ع) کے سلسلے میں جشن صادقین ؑ کا انعقادبیت زہراسلام اللہ علیہا میں کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی تھیں، محفل میں حیدرآباد کے مختلف مدارس ،تنظیموں اور مقامی خواتین نے بھرپور شرکت کی ، پروگرام میں نظامت کے فرائض خواہر شگفتہ علی نے با احسن و خوبی انجام دیئے،پروگرام کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالیٰ اور حدیث کسا ء سےہوا،بعد ازا مختلف خواتین نےبارگاہ محمد (ص) و آل محمد (ع) میں نعت رسول مقبول اور ہدیہ منقبت پیش کیں۔ محترمہ سیدہ عظمیٰ تقوی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ اور یونٹس کی ممبران میں حسن کارکردگی کے اعتراف میں خانم زہرہ نقوی مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین اور محترمہ عابدہ حسینی (فا ضلہ قم ) کے ہاتھوں اعزازی اسناد (شیلڈ )تقسیم کی گئیں، محترمہ کنول بتول نے رسول اللہ (ص)کی شان میں اپنا کلام پیش کیا ،محترمہ سیدہ زہرانقوی نے بعنوان سیرت رسول خدا (ص ) اور ہفتہ وحدت پر مختصر خطاب کیا، اس کے علاوہ محترمہ عابدہ حسینی نے سیرت امام صادق پر مختصر درس دیا ،پروگرام کا اختتام دعا ء سلامتی امام زمانہ (عج)سے ہوا بعد اختتا م پروگرام مومنات کے لیے نیاز کا انتظام بھی تھا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے کہا ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی امام خمینی ؒ کے فرمان پر جشن ولادت رسول اکرم ﷺ کے موقع پر ہفتہ وحدت منائیں گے اور کراچی کے مختلف اضلاع میں شرکائے جلوس میلادالنبی ﷺ کی تواضع کیلئے تیس سے زائد مقامات پر سبیلوں کو اہتمام کیا جائے گا ۔ر بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اوراس پر مسرت موقع پربرادران اہل سنت کیلئے سبیلیں لگائیں گے اور دس سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔
وحدت نیوز ( سکردو) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر ناصر عباس شیرازی کی ماورائے قانون گرفتاری کے خلاف جوانان وحدت کیساتھ علمائے کرام اور تنظیمی رہنماؤں کی نشست ہوئی. اس موقع پر برادران سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری نے کہا کہ ملک عزیز کے لئے ہماری قربانیوں کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ ہمارے نڈر اور بے باک نوجوان قیادت کی آزادی کو سلب کرکے دن دیہاڑے اٹھایا گیا اور ریاست خاموش لاچارگی کی تصویر بنی ہوئی ہے. اس موقع پر صوبائی و ضلعی رہنماؤں شیخ علی محمد کریمی،برادرمیثم کاظم، مولانا فدا حسین عابدی و دیگر نے بھی گفتگو کی،قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر بروقت لبیک کہنے کیلئے جوانوں کی ذہن سازی اور ان کو آمادہ رکھنے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے آفس سکردو میں درجنوں جوانوں کے ساتھ نشست میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم وطن کی سربلندی کیلئے ہر صف اول میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے, لیکن ریاستی اداروں کو بھی اپنی پیشہ ورانہ امور کو درست سمت میں انجام دیتے ہوئے کرپٹ اور متعصب سیاسی لوگوں کی غلامی سے اجتناب کرنا ہوگا، پنجاب کے متعصب وزیر اعلیٰ جس کے تعلقات ہمیشہ سگے کالعدم دہشت گرد جماعتوں سے رہی کی شیعہ دشمنی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کو لگام دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے حکم پر ناصر شیرازی کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ ر بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اوراس پر مسرت موقع پربرادران اہل سنت کیلئے سبیلیں لگائیں گے اور دس سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) نوجوانوں کے ذریعے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں۔سازش کے تحت نوجوانوں کو قتل و غارت کی سیاست میں دھکیلا گیا۔پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ سیاست دانوں نے نوجوانوں کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا،ایم ڈبلیو ایم نوجوانوں کی صلاحیتوں کا تعمیری کاموں میں استعمال کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل محمد کاظم نے شہید حسینی ہال ملیر جعفرطیار میں وحدت یوتھ کی جانب سے منعقدہ ’’نوجوان امید پاکستان ‘‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی ،فرحان رضوی ،سجاد چنگیزی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرمختار منگی،رضا رضوی،حامد حسین و دیگر موجود تھے۔
محمد کاظم نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 50فیصد سے زیادہ ہے۔نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد اور قوت ملکوں میں انقلاب برپا کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ پر عزم،بہادر اور جرات مند نوجوانوں کا قافلہ ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوانان ملت جعفریہ اپنے اورقوم کے حقوق کے لیے متحدہوجائیں،اور ظالم قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے زیر تعمیر سرد خانہ برائے میت کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما اور ٹرسٹ کے عہدیداران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، واضح رہے کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد چند ماہ قبل علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے دست مبارک سے رکھا تھا ،بن قاسم ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت اطراف کی آبادیوں میں اس پروجیکٹ کی انتہائی سخت ضرورت پائی جاتی تھی عوام کو اپنے پیاروں کی میتیں محفوظ رکھنے کیلئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) امیدوار پی پی 76 اورسیشن جج ذوالفقار ناصر کے فرزند مہر حسن ناصر نول کا خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کے زیرانتظام واڑہ سادات میں قائم الہادی اسپتال کا دورہ ، مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین، اس موقع پر مہر حسن ناصر نے اسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پرآشوب دور میں اس دور افتادہ علاقے میں انسانی خدمت کے بے مثال ادارے کا قیام ایم ڈبلیوایم کی انسان دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، الہادی اسپتال میں محدود وسائل میں اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی قابل فخر ہیں ، انہوں نے ادارے کی کامیابی کے لیئے دعا کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔