وحدت نیوز (کراچی) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مستحقین میں ماہانہ تقسیم راشن پروجیکٹ کی مد میں راشن پیکج تقسیم کیئے گئے، خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر بلدیہ ٹاون، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے مستحق سادات گھرانوں میں ماہانہ راشن بیگز تقسیم کیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کارخیر مخیر مومنین کے تعاون سے انجام پاتا ہے لہذٰا مخیر مومنین زیادہ سے زیادہ اس کار خیر میں حصہ لیکر دکھی انسانیت کی خدمت میں خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کا ساتھ دیں ۔