The Latest
وحدت نیوز (ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روبط خواہر لبانہ کاظمی اور مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود خواہرفرحانہ گلزیب کی سربراھی میں خوہران کے ایک وفد نے شہید ڈاکٹر قاسم کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور شہید کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا ہے ۔ شہید کے اہلخانہ نے مجلس کی خواہران کا شکریہ ادا کیا اور کہا دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح سے ہمارے حوصلے پست ہو جائیں گے ۔ یہ دشمن کی بھول ہے ۔شہید کا خون رائیگان نہیں جاتا ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہونگے ۔ قربانی تو اخلاص کا نام ہم سب کی دعا ہے اللہ اپنی بارگاہ میں ہمارے شہید کی قربانی قبول فرمائے ۔ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور کامیاب ہونگے ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ہم حق پر ہیں ورنہ ہم کبھی ان تکفیری دشمنوں کا نشانہ نہ بنتے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی امان زمانہ عجج کے صدقے میں مجلس کے تمام لوگو ں کی حفاظت فرمائے اور انہیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سیدہ زہراء نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی صاحبزادی کے انتقال پر لاہور میں ان کے گھر جاکر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تعزیت پیش کی ہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ،مرحوم مفتی جعفر حسین کی بیٹی پروفیسر نرجس خاتون کا 19 فروری کو انتقال ہوا تھا اور 21 کو مرحومہ کا قل تھا ۔ مرحومہ کی فیملی نے خانم سیدہ زہراء نقوی کا شکریہ ادا کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے کردار کی تعریف کی اور اسے ملت پاکستان کےلئے ایک امید کی کرن قرار دیا،مرحومہ کےخاوند نے علا مہ راجہ ناصر عباس جعفری کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے جس طرح وہ شیعہ اور سنی وحدت پر دن رات کام کررہے ہیں در حقیقت مفتی جعفر حسین کا بھی یہی خواب تھا ۔ ہم سب کی دعائیں علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ ہیں ،اللہ انہیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔
وحدت نیوز (گلگت) مظفر آباد میں علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملہ ، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور سیہون شریف میں بیگناہ عوام کی شہادتوں سے ایسا محسوس ہورہا کہ حکومت دہشت گردوںکے آگے بے بس ہوچکی ہے ۔جب بھی کوئی بڑا واقعہ رونما ہوتا ہے تبھی حکومت حرکت میں آتی ہے اور پکڑ دھکڑ شروع کردیتی ہے اور عام حالات میں سب اچھا کا رٹ لگاتی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے لاہور ،کوئٹہ ،پشاور اور سیہون شریف میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحیح سمت میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرتی تو شاید آج یہ دن دیکھنے نہیں پڑتے اور سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری عناصر اور کالعدم جماعتوں کے ساتھ حکمرانوں کے روابط واضح ہیں اور تکفیری سوچ رکھنی والی سیاسی و مذہبی جماعتیں حکمرانوں کے اتحادی ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے جبکہ دہشت گرد محفوظ ہیں اور وہ جہاں چاہیں آزادانہ نقل و حمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف حکومت کسی ایکشن سے خوفزدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد امید کی کرن ہے جس سے امیدیں وابستہ ہیں ،پورے ملک میں بلاتفریق فوجی آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک تکفیری سوچ کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا ممکن نہیں،اس کے لئے لازم ہے کہ اس سوچ کو پروان چڑھانے والے مدارس اور دینی مراکز کے خلاف کاروائی کی جائے۔دہشت گردی کی جڑوں کو باقی رکھ کر صرف شاخیں کاٹنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے مظفر آباد میں علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سز ا دی۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) مظفرآباد قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ کی عیادت کے لیے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت سیدہ نرگس سجاد جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کی خواتین رہنماؤں کا ایک وفد مظفرآباد پہنچ گیا ۔ ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی سیکرٹری جنرل سیدہ قندیل زہراکاظمی اورخیبر پختونخواہ کی روبینہ واجد بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔سید ہ نرگس نے کہا ہے کہ یزیدیت کے اوچھے ہتکھنڈوں سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔حق و باطل کی یہ جنگ چودہ سو سالوں سے جاری ہے۔ہم حسینی ہیں اور یزیدیت کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ تصور جوادی اوران کی اہلیہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات دینے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
سیدہ قندیل زہرا نے کہا ہے کہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردوں کے خلاف حکومت کا دوہرا معیار ہے۔اچھے اور بُرے طالبان کے نام پر حکمرانوں نے من پسند انتہا پسندوں گروہوں کو تحفظ فراہم کیا جس کے نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے۔دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کرتے ہوئے کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ ڈالنے ہوں گے۔دہشت گردی کا خاتمہ محض بلند و بانگ دعووں سے نہیں ہو گا اس کے لیے سیاسی ضرورتوں سے بالاتر ہو کر فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خیبر پختونخواہ کی سیکرٹری جنرل روبینہ واجد نے کہا کہ پارہ چنار بم دھماکہ ، سانحہ لاہور اور اب مظفرآباد میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ سیکورٹی ملک میں امن و امان کی بدحالی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔اس طرح کے واقعات عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دے رہے ہیں۔عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والی حکومت اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا مظفرآباد جسیے حساس شہر میں دہشت گردوں کی موجودگی تشویشناک ہے۔ایم ڈبلیو ایم خواتین کے وفد نے علامہ تصور جوادی کی اہلیہ کی عیادت کی اور دہشت گردی کے خلاف ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ آج دشمن نےایک بار پھر بزدلانہ وار کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ کربلا میں اسی یزیدی لشکر نے خواتین اور بچوں پر ظلم کیے ہیں،دہشت گردوں نے ایک نہتے عالم دین اور ان کی اہلیہ پر بزدلانہ وار کر کے اپنے اجداد کی تاریخ کو دہرایا ہے، یہ تکفیری سوچ کے حامل انسان نہیں بلکہ درندے ہیں اور جو بھی ان درندوں کے لئے نرم گوشہ رکھے وہ بھی ان کے ساتھ ہے ،میں پاکستان کی تمام خواتین کی جانب سے دشمن کے اس بزدلانہ اقدام کی بھر پور مذمت کرتی ہوں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ کو جلد صحتیاب کرے آمین ،حکومت جلد ازجلد غدار دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ،تمام خواہران سے گزارش ہے کہ وہ برادران کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں بھر پور احتجاج میں شرکت فرمائیں پوری قوم ملکر ان غدار دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین علامہ سید باقر عباس زیدی کی صدارت میں مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ سید باقر زیدی ص (چیئرمین ) وڈیو لنک پر،سید مسرت کاظمی ایڈمن انچارج، سید حسن کاظمی سیکرٹری فلاح و بہبود سینٹرل پنجاب، تہور عباس سیکرٹری فلاح و بہبود کے۔پی۔کے، الفت عالم سیکرٹری فلاح و بہبود سندھ، نور حسن سیکرٹری فلاح و بہبود بلوچستان، علی حیدر سیکرٹری فلاح و بہبود گلگت بلتستان، سید عاطف ہمدانی سیکرٹری فلاح و بہبود آزاد کشمیر نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز چیئرمین خیرالعمل ٹرسٹ علامہ سیدباقر عباس زیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کی،علامہ باقر زیدی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام سیکرٹری فلاح و بہبود کو اپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور خیرالعمل ایگزیکٹو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے شرکاء کو خیرالعمل ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، شعبہ جات اور ان کی فعالیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ خیرالعمل نے تین سال کی قلیل مدت میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیرالعمل انشاءاللہ مسقبل میں بھی خدمت انسانی کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے فلاحی کاموں کو زور و شور سے جاری رکھیں گے. اب ہمارا زیادہ فوکس یتیموں کی کفالت، تعلیم اور صحت پر ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سماجی بہبود کے اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اس مقصد کے لیے بہت جلد سمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ خیرالعمل کی طرف سے تعمیر شدہ فلاحی مراکز کو اور زیادہ منظم اور فعال بنایا جائے گا،ڈونرز سے رابطہ اور زیادہ مستحکم بنایا جائے گا اور نئے ڈونرز بھی بنانے جائیں گے، موثر اور فوری رابطے کے لیے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کے لیے Whatsup Group بنا دیا گیا ہے، ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ماہانہ کی بنیاد پر Video link کے ذریعے اور ہر تین ماہ بعد مرکزی آفس میں منعقد ہوگا، تمام صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اپنے اپنے صوبے کے فلاحی پروگرامات و سفارشات 25 فروری تک مرکز کو ارسال کر دیں گے، خیرالعمل کا مرکزی آفس تمام صوبوں کو تعمیر شدہ اور زیر تعمیر پراجیکٹس کی تفصیلات وغیرہ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود کو ای میل کرے گا، عوام الناس تک خیرالعمل کی کارکردگی کو پہنچانے کے لیے خیرالعمل ٹرسٹ کی ویب سائٹ کو جلد از جلد لانچ کیا جائے گا اور فیس بک پیج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود جلد از جلد اپنے صوبوں میں ریجنل باڈی کا قیام عمل میں لائیں گے. ( ریجنل باڈی اس صوبے کے تمام ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود پر مشتمل ہوتی ہے)،میٹنگ کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
شہید وفا تقی حیدر کی 22ویں برسی4مارچ کو لاہور میں ہوگی،وفا نقوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ یوتھ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری وفا عباس نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شہید وفا تقی حیدر کی 22ویں برسی 4مارچ کو امامیہ کالونی لاہور میں ان کے مرقد پر منعقد ہوگی جس سے مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی خصوصی خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا 7مارچ 1995کو لاہور کے مقام یتیم خانہ چوک پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ساتھی تقی حیدرٹارگٹ کلنگ واقعہ میں جاں بحق ہوگئے تھے شہید کی اس بے مثال قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ جوانان کے زیر اہتمام شہید کی یادآوری میں تقریب منعقد ہوگی جس میں معروف نوحہ خواں بھی شریک ہونگے ۔ وفا عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم کا وفد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر فاتحہ خوانی بھی کرے گا۔
وحدت نیوز(کوہاٹ) وحدت یوتھ پاکستان شعبہ تربیت کے تعاون سے ضلع کوھاٹ میں جوانوں کے لئے معارف اسلامی دروس کا سلسلہ شروع کرے گی. اس سلسلے کا پہلا پروگرام 9 فروری بروز جمعرات 2017 کو منعقد ہو گا. ساتھ ساتھ جوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے رواں مہینے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا. یہ پروگرام مرکزی وحدت یوتھ سیکریٹری ڈاکٹر یونس حیدری کے دو روزہ دورہ کوھاٹ کے دوران ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سید مرتضی عابدی سے ملاقات میں طے پایا گیا. اس موقع پر صوبائی سیکریٹری تربیت مولانا ذولفقار علی حیدری بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے خیر العمل فاونڈیشن کے تحت پیپٹائٹسس سے بچاو مہم کے عنوان سے امام بارگاہ صاحب العصر(عج) گلشن حدید اسٹیل ٹاون میں فری ویکسینشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جہاں پربلا تفریق 600 افرادکو ہیپاٹائٹس بی و سی سےتحفظ کے لئے فری ٹیکے لگائے گئے اور پیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے فری ٹیسٹ بھی کیئے گئے،اس موقع یوسی ناظم گلشن حدیدغلام رضا جتوئی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا نشان ساجدی سمیت علاقہ کے معززین و علماء کرام نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عوام الناس کی رنگ و نسل و فرقہ کی تفریق کیئے بغیر خدمت کو سراہا، جبکہ یوسی ناظم گلشن حدید غلام رضاجتوئی نے آئندہ ۱۷ فروری کو لگائے جانے والی فری ویکسینیشن کیمپ میں اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی کا معاون سیکرٹری کیساتھ صوبہ سندھ کی مسؤل خواہران کیساتھ ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جسمیں تفصیلی طور پر صوبہ سندھ کے حوالے سے مختلف امور اور پروجیکٹز زیرِ غور آئے۔اسکے علاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان صوبہ سندہ کیلئے 3 ماہ کی ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئ ہے۔جسمیں خواہر شبانہ میرانی کورآڈینیٹر، خواہر رقیہ ڈمکی ڈپٹی کورآڈینیٹر، خواہر کنیز جوادی شعبہ تنظیم سازی،خواہر سیمی نقوی رابطہ سیکرٹری/انچارج شعبہ گرلز گائیڈ،خواہر امبرین رضوی شعبہ شماریات/شعبہ تعلیم و تربیت اور خواہر ثمرین شعبہ تبلیغات کے بطور منتخب ہوئیں ۔