The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا مرکزی وفد بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچا ۔ اس وفد میں محترمہ نرگس سجاد صاحبہ مرکزی سیکریٹری سیاسیات وتربیت ،محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس ورابطہ سیکریٹری شعبہ خواتین، محترمہ شبانہ میرانی مرکزی سیکریٹری تحفظ عزاداری کونسل شامل ہیں ۔ شعبہ خواتین کے اس مرکزی وفد نے سب سے پہلے ضلع کوئٹہ کی کابینہ کے ساتھ ایک تنظیمی وتربیتی نشست رکھی جس میں ضلع کوئٹہ کی تنظیمی خواتین نے شرکت کی ۔

یہ وفد کوئٹہ کی خواہران کی دعوت پر یہاں پہنچا ہے تاکہ کوئٹہ میں شعبہ خواتین کی فعالیت کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور جو مشکلات اور مسائل درپیش ہیں ان کا ازالہ ہوسکے ۔ محترمہ نرگس سجاد صاحبہ تربیتی امور پر لیکچر دیا اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی جبکہ محترمہ شبانہ میرانی صاحبہ نے ایام فاطمیہ میں مجالس عزاء ، اسی طرح 20 جمادی الثانی اور 3 جنوری کو شہداء کی برسی کے حوالے سے گفتگو کی ،محترمہ بیناشاہ نے تمام تنظیمی خواتین کو خالصتا دستور کے مطابق اور مرکزی شعبہ خواتین کی جانب سے دیئے گئے سالانہ پروگرام کی روشنی میں فعالیت انجام دینے پر زور دیا ۔

 مرکزی وفد کی خواہران نے آئندہ تین ماہ کے دوران مزید تنظیم سازی پر بھی زور دیا اور کوئٹہ شہر میں مزید یونٹس سازی کی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی تنظیم سازی اور یونٹس سازی پر تاکید کی گئی ۔ شعبہ خواتین کا مرکزی وفد اب کوئٹہ میں مختلف یونٹس کادورہ کرے گا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین، ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی اور یونٹس سیکریٹری جنرل نے حلف اٹھایا مرکزی سیکریٹری سیاسیات وشعبہ تربیت محترمہ نرگس سجادجعفری صاحبہ نے ان سے حلف لیا ۔حلف برداری کی اس تقریب میں مرکزی سیکریٹری یوتھ[خواہران زینب(س)]محترمہ قندیل زہراء صاحبہ ، ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات صاحبہ ، محترمہ نادیہ ظفر ، محترمہ مبین ، محترمہ سمائرہ ، محترمہ حسینہ صفت ،محترمہ ماہزیب ،محترمہ اجلا زہراء ، محترمہ تحریم ظفر ، کے علاوہ محترمہ فرح ،محترمہ سمیعہ ، محترمہ اقصی ٰ، محترمہ ریحانہ نے بھی شرکت کی  ۔

حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نرگس سجاد صاحب کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا عقیدہ و ایمان مضبوط ہو ، اور دین اسلام کے تمام تر شرعی احکامات کی بجا آوری میں کوتاہی نہ برتیں تو ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی کے لیے بھی بہترین خدمات سر انجام دے سکتی ہیں پھر ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ ضرور بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگا۔سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اور متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدرد کرتے ہوئے محترمہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ درحقیقت ہماری جہالت کا ثبوت ہے ۔’’پاکستان کے قانون میں گستاخِ رسولﷺ کی سزا بطورِ حدموجود ہے۔ اور اس جرم کے پائے جانے اور اقرار یا شرعی گواہوں کی گواہی سے یہ ثابت ہوجانے کی صورت میں حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس سزا کا اطلاق کرے اور توہین رسالت ﷺسمیت تمام شرعی حدود کے نفاذ اور سزاؤں کا اجرا ءحکومت کا کام ہے، ہرکس و ناکس اس طرح کی سزا جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ دین سے محبت ایمان کا حصہ ہے مگر ہمیں اس حصے کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کےلیے استعمال کرنے کاقطعی حق حاصل نہیں ہے ۔ سیالکوٹ واقعہ غیرمعمولی ہے۔ سری لنکا پاکستان کے دوست ممالک میں سے ہے۔ ہم کس منہ سے انہیں جواب دیں گے، ہم کس طرح اس منیجر کی جھلسی ہوئی لاش اس کے گھر والوں کو دیں گے؟ یہ انتہائی اہم سوال ہے جس کا جواب ابھی ہمارے پاس موجود نہیں۔بھوک برداشت کی جاسکتی ہے مگر جہالت کبھی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ہم کس طرف جارہے ہیں؟ ہم پہلے تو ایسے ہرگز نہ تھے۔ پیار، محبت، امن اس ملک کی پہچان ہوا کرتی تھی۔ دنیا ہماری مہمان نوازی کی مثال دیا کرتی تھی۔ لیکن آج ہم دنیا میں تو رسوا ہو ہی رہے ہیں، ساتھ ساتھ دین سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں۔ واقعہ ہوکر گزر گیا، مگر آنے والے وقتوں میں جو پریشانیاں اور مصیبتیں ہم پر ٹوٹیں گی، یقیناً ہم اس سے ابھی واقف نہیں۔

آئیں ہم سب مائیں بہنیں بیٹیاں یہ عہد کریں کہ معاشرہ جیسا بھی ہو ہم اپنے اپنے گھروں پر توجہ کرتے ہوئے اپنی بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ معاشرے میں جاکر اپنا بہترین مثبت رول پلے کرسکیںان کی تعلیم پر توجہ دیں اور ہم اپنے مردوں کے شانہ بشانہ معاشرہ سازی میں بھی اپنا مثالی کردار پیش کریں ۔پہلے گھریلو ماحول کو بہتر بنائیں گلی محلے کا ماحول خود بخود بہتر ہوتا جائے گا ۔اپنی زندگیوں کو تعلیم وتربیت کے وقف کردیں ۔ اس صدقہ جاریہ میں جتنا حصہ ڈال سکتی ہیں ڈالیں ۔ اس عمل سے اللہ تعالیٰ اور رسول پاک ﷺ یقیناً راضی ہونگیں اور ہم بھی اپنے شرعی اور اخلاقی وظیفہ کی ادائیگی سے سرخرو ہو جائیں گی ۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سنٹرل سیکریٹریٹ میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محترمہ نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات و مرکزی سیکریٹری تربیت شعبہ خواتین ، محترمہ قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری یوتھ (خواہران زینب:س)محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین ، محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد اور محترمہ صدیقہ کائنات کی دختر نے شرکت کی اس میٹنگ کئی فیصلے کیے گئے ہیں ۔

1۔ اسلام آباد،راولپنڈی میں شعبہ خواتین کے یونٹس کی خواہران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی جس میں 25 خواتین شرکت کریں گی ۔                                                                                                                      

2۔ اسلام آباد میں ایک 3 گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل ایک تنظیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد ہوگی جس میں کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھایاجائیگا اور دستوری نکات کے علاوہ تنظیمی اور تربیتی امور پر گفتگو ہوگی۔جس میں 30 خواتین شرکت کریں گی ۔

3۔ راولپنڈی میں بھی 40 خواتین پر مشتمل ایک تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خالصتا تنظیمی اور تربیتی امور زیر غور آئیں گے ۔ راولپنڈی کی ورکشاپ میں 40 سے 45 خواتین میں شریک ہونگی۔ ان شاءاللہ ۔

4۔ ولادت باسعادت حضرت زہراء سلام اللہ علیہا (20جمادی الثانی)کی مناسبت سے راولپنڈی یا اسلام آباد یوم مادر کے عنوان سے ایک کانفرنس بلائی جائے گی جس میں اپر پنجاب (اسلام آباد ،راولپنڈی ،جہلم ،اٹک ،چکوال ، پنڈدانخان ،فتح جنگ،تلہ گنگ ،ٹیکسلا ،واہ کینٹ اور ریاست آزاد کشمیر) سے 150 تنظیمی خواتین کو مدعو کیا جائے گا ۔ البتہ اس سلسلے میں محترمہ سیدہ زہراء نقوی ایم پی اے ومرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین پاکستان سے ہم آہنگی کی جائیگی اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کی صورت میں وینیو اور دیگر امور اگلی میٹنگ میں ڈسکس کیے جائیں گے ۔ ان شاءاللہ

5۔اپر پنجاب (اسلام آباد ،راولپنڈی ،جہلم ،اٹک ،چکوال ، پنڈدانخان ،فتح جنگ،تلہ گنگ ،ٹیکسلا ،واہ کینٹ اور ریاست آزاد کشمیر) کے لئےتنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور محترمہ نرگس سجاد ، محترمہ بینا شاہ ،محترمہ قندیل زہراء دیکھیں گی ۔

6۔ اسی طرح سنٹرل پنجاب ،جنوبی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور جی بی میں شعبہ خواتین کے تنظیمی اور دیگر امور بقیہ خواہران دیکھیں گی جن کے نام اور ذمہ داریاں مرکزی سیکریٹری جنرل کے ساتھ ہم آہنگی کرکے بعد میں اعلان کیا جائیگا ان شاءاللہ ۔

7۔ مرکزی کنونشن سے پہلے پہلے ملک بھر میں اضلاع کی تنظیم سازی،یونٹس سازی اور دورہ جات کو آئندہ کے اجلاس (جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا )،میں بیان کیا جائےگا ۔ ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے،بنگش کالونی میں بے سہارا خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔ ضلع اسلام کی خواتین مرکزی رہنماوں کی ہم آہنگی سے اپنی مدد آپ کے تحت ابھی تک ایک لاکھ روپے کا راشن گرم لباس اور دیگر سامان اسلام کے بعض پسماندہ علاقوں میں تقسیم کرچکی ہیں ۔

محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری شعبہ خواتین جنرل ضلع اسلام آباداور محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین اور محترمہ صدیقہ کائنات کی بیٹی نے ملکر یہ کام شروع کیا اور الحمد للہ اب تک20خاندانوں میں اشیاء ضروریہ ،گرم لباس اور بستر (کمبل وغیرہ)کی صورت میں مختلف بے سہارا خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیادپر وسائل عطیہ کیے ہیں ۔ جن خاندانوں میں راشن اور دیگر سامان پہنچایا گیا انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اسلام کی خواتین کا شکریہ ادا کیا اور قائد وحدت کی صحت و سلامتی کے لئے دعا بھی کی ۔ اگلے مرحلہ میں خواتین ان علاقوں میں جاکر یونٹس سازی کاعمل شروع کریں گی ۔ ان شاءاللہ

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ، قرارداد کے متن میںمحترمہ زہرا نقوی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ایوان لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماریاں،گلے کی خرابی اور نزلہ، زکام وبائی صورت اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے قرار داد میں کہا کہ ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے ،جو کہ سموگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی ہے،گندم اور چاول کی فصل کٹنے کے بعد والے حالات پر قابو پانے کے لیے پیشگی تیاری ہونی چاہیے۔متعلقہ ادارے آلودگی پھیلانے کے اسباب ختم کر کے اس میں اضافے کا سبب بننے والوں کے خلاف فوراً کارروائی کریں۔

وحدت نیوز(گلگت)مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے گزشتہ روز گلگت کوہستان روڈ پر پیش آنے والے المناک حادثے پر افسوس اور دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کوئی بھی ذمہ دار شخص اس مسئلے پر صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں صوبائی حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور وفاق سے رابطہ کر کے ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ قراقرام سے لے کے رائیکوٹ تک سڑک کے اطراف دیوار تعمیر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں تاکے یہاں کے غریب عوام سکون کی زندگی گزار سکیں یہاں کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے ،واحد راستہ ہے جو کے دوسرے شہروں سے رابطہ کا زریعہ ہے اور وہ عوام کے لئے حکومتی نااہلی کے سبب موت کا کنواں بن چکا ہے۔

 سائرہ ابراہیم نے وزیراعلی ،صوبائی اسمبلی، منتخب ممبران، فورس کمانڈر، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اےکے اعلی حکام سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی ہے وہ جلد از جلد اس شاہراہ پر حفاظتی دیوار کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروائیں تاکے مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کے اس مشکل گھڑی میں گلگت بلتستان کی عوام ڈاکٹر اظہرحسن کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کے خانوادے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور سیکریٹری شعبہ تربیت محترمہ نُجبہ علوی نے لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا اور یونٹ تشکیل دیا۔بعد از حدیث کساء محترمہ نُجبہ علوی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔محترمہ حنا تقوی نے محترمہ حنا کاظمی کو یونٹ کی سیکریٹری جنرل اور محترمہ سیدہ طاہرہ کو ڈپٹی سیکرٹری نامزد کیا۔

عہدیداران سے حلف لیتے ہوئےاور یونٹ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور ذمہ داری سے آگاہ کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی نیز تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہفتہ وار دعا و مناجات اور تربیتی دروس کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں۔

یونٹ ممبران سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کی انفرادی اور اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی نیز بتایا کہ غیبت کبری کے زمانے میں اپنی اخلاقی تربیت کرتے ہوئےکس طرح ظہور کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں۔ خواتین نے اس الہی جماعت کا حصہ بنتے ہوئےمعاشرے میں مھدوی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنے کے عزم کا ارادہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی اور سیکرٹری شعبہ تربیت نجبہ علوی نے لاہور کے علاقے کوٹھا پنڈ کا دورہ کیا اور یونٹ تشکیل دیا محترمہ نجبہ علوی نے مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد بیان کئے محترمہ حنا تقوی نے محترمہ صبا کاشف کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ ثمرہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا اور باقی تمام نو منتخب کابینہ کے اراکین سے بھی حلف لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے عہدے داران کو انکی ذمے داریوں سے آگاہی دیتے ہوے کہا کہ  یہ ایک الہیٰ ذمے داری ہے آپ نے اپنے وقت کے امام  کو حاضر وناظر جان کر عہد کیا ہے کہ ہم ان کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے ہم سب کو چاہیے کہ صرف انتظار امام عج نہ کرے بلکہ اس عہد کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے ظہور کیلئے راہ ہموار اور فضا سازگار بنانے کی کوششی کریں۔

 انہوں نے کہا مجھے یقین ہے مجلس وحدت مسلمین کے دستور کی پابندی کرتے ہوئے آپ سب اس الہیٰ کام میں ہماری ہمراہی کرینگی نشست  کے اختتام پر ظہور امام عج اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمی نقوی نے لاہور کے مومنین کی بچیوں کی شادی کے سلسلے میں موصول شدہ درخواستیں پر علاقہ جات کے دورے کئے اور شادی کے اخراجات میں مخیر حضرات کے تعاون سے انکی معاونت کی لاہور میں اسلام پورہ ،وحدتِ روڈ ،مغل پورہ ، بند روڈ ،پکی ٹھٹی ،ساندہ ،امامیہ کالونی ،مناواں کے علاقوں میں 7  بچیوں کی شادی میں انکی ضرورت کے مطابق فرنیچر، کراکری ،کپڑے ، بستر کا سامان ان کو فراہم کیا اور بچیوں کے اعلیٰ نصیبوں کی دعا کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ محترمہ حنا تقوی نے کہا ہم ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے یہ کار خیر انجام دیا گیا ہے ۔ اللّہ سب کے رزق و روزی میں برکت عطا فرمائے آمین یارب العالمین

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اسلام آباد کی ذاتی کاوشوں کے تحت بھارہ کہو اسلام آباد کے علاقے میں بے سہارا خاندانوں کو سردیوں کے گرم لباس ، لحاف ،گدے اور راشن بیگز تقسیم کیے گئے ۔ اس کارخیر میں مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ ،ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع اسلام آبادمحترمہ صدیقہ کائنات ،ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد محترمہ نادیہ ظفر نے حصہ لیا ۔

  یوں کئی خاندانوں میں سردی سے بچنے کے لئے ان خواہران نے کچھ اپنی مدد آپ کے تحت اور کچھ مقامی مومنین ومومنات کے تعاون سے وسائل اور راشن بیگز تقسیم کیئے ۔ ان خواہران کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد ،راولپنڈی کے مضافات میں پسماندہ علاقوں میں بے سہارا خاندانوں کے اندر راشن بیگز، گرم لباس اور ضرورت کا سامان تقسیم کیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ ۔

Page 38 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree