The Latest

وحدت نیوز(رحیم یار خان) یوم ولادت با سعادت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا پر عالمی یوم خواتین اور یوم مادر کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام دیگر اضلاع کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی پانچویں سالانہ بضعت الرسول (ص) سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد حیدری ٹرسٹ رحیم یار خان میں کیا گیا۔

 کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے خصوصی خطاب کیا علاوہ ازیںضلعی سیکرٹری جنرل رحیم یار خان محترمہ تنویر زہرا کاظمی اور ایڈووکیٹ کنیز فاطمہ نے بھی شرکائے کانفرنس سے خطاب کیا۔

 تمام مقررین نے بہترین انداز میں جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی خدمت میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اقوال و کردار پر روشنی ڈالی دوران کانفرنس بچیوں کے درمیان تقاریر اور خطاطی کا مقابلہ ہوا جن میں نمایاں پوزیشن لینے والی خواہران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ شرکاے کانفرنس کو بھی بھی سوالات کے درست جوابات دینے پر انعامات سے نوازا گیا  بضعت رسول(ص) حضرت فاطمہ (س) کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بسلسلہ میلاد جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا انچولی سوسائٹی میں جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جشن سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی وومن ڈویلپمنٹ بورڈ محترمہ شہلا رضا نے کیا۔

 اپنے خطاب میں سیدہ زہرا نقوی نےخطابات جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی روشنی میں بی بی کی سیاسی ، معاشرتی اور دینی ذمہ داری اور سیرت طیبہ کے اہم پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ شہلا رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا تمام خواتین کے لیے آئیڈیل ہیں اللہ تعالی نے آپ کو خواتین عالم کی سرداری کا افضل ترین رتبہ عطا کیا اور مسلمان خاتون پر ان کی سیرت و کردار کی پیروی لازم قرار دی۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف جنگ میں ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہے ، وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی فضا  قائم کرنے اور ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے عوامی ، سیاسی اور مذہبی امور لائق تحسین ہیں۔

 جشن سے آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوے محترمہ ورع بتول نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری نے انجام دیئے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ شعبہ خواتین کےزیر اہتمام 2 روزہ تعلیمی ورکشاپ امام بارگاہ فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں منعقد ہوئی ۔

بعنوان ولایت و امامت منعقدہ اس ورکشاپ میں طالبات اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دوروزہ ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی واسلام آباد کے زیر اہتمام  بعنوان "یوم مادر" فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کانفرنس جامع الصادق ٹرسٹ میں منعقد ہوئی جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں  شرکت کی۔ معروف خواتین مذہبی اسکالرز نے  حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہاکے مقام ومنزلت پر اظہارِ خیال کیا۔ مدح خواں بچیوں نے اہلبیت علیہم السلام خصوصاً حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔

محترمہ عابدہ راجہ ممبر صوبائی اسمبلی، محترمہ معصومہ نقوی  مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی شعبہ خواتین و ممبر قرآن بورڈ پنجاب، محترمہ قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری خواہران زینب (س) زینبیہ گائیڈ ، محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ شعبہ خواتین ،محترمہ ناہید راجپوت از منہاج القرآن ، محترمہ رباب رضوی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع گلگت ، محترمہ راضیہ  از گلگت محترمہ نادیہ اشتیاق ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع باغ (ریاست آزاد جموں کشمیر ) اور محترمہ طاہرہ زیدی الکوثر کالج ۔

اسلام آباد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسوہ دختر رسول ﷺ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ سلمی ٰ از اسلام آباد ،محترمہ عفت از راولپنڈی ، اور محترمہ سبیلہ از بھمروٹ سیداں مری نے بی بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔

کانفرنس کے انتظامات کو بہتر بنانے میں محترمہ زینب بنت الھدی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میڈیا سیل شعبہ خواتین ، محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد شعبہ خواتین نے مؤثر کردار ادا کیا ۔ کانفرنس میں نظارت کے طور پر مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوارڈینیٹر، شعبہ خواتین جامع الصادق ٹرسٹ میں موجود رہے ۔

مقررین نے اس امر پر زور ڈیا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اپنے تنظیمی برادران کے شانہ بشانہ باہر نکلیں اور معاشرہ سازی میں اپنا بھرپور ادا کریں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں یوم مادر کی مناسبت سے یہ تیسری سالانہ کانفرنس تھی۔آئندہ بھی ہر سال اسی عقیدت و احترام کے ساتھ کانفرنس کے بھرپور انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس مھران کلچرل سنٹر سکھر میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین وممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ،سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نےخطاب کیا، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں سید فرحان علی وارث نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر چوہدری اظہر حسن نےمعزز مہمانان گرامی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ومرد کارکنان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکزی شعبہ یوتھ کی جانب سے گلگت میں عالمی یوم مادر کے عنوان سے جشن ولادت جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا ۔

 سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت و ذاکرہ اہلبیت محترمہ طاہرہ بتول ، جامعہ خدیجتہ الکبری کی پرنسپل محترمہ رباب فاطمہ اور مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے تقریب سے خطاب کیا۔

 اس تقریب میں اساتذہ ، ذاکرات اور مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی کاوشوں کو سراہا ۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت حلقہ 3  دنیور جامعہ خدیجتہ الکبری میں بارونق جشن ولادت بی بی فاطمہ الزہرا س کے پروگرام سے مرکزی  سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اگر آج کی خواتین بی بی س کی زندگی کا کوئی ایک پہلو بھی اپنا لیں تو اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کے آج ہمارے اندر سے برادشت کا مادہ ختم ہو چکا ہے سب سے پہلے  اصلاح نفس کرنا اور پھر معاشرہ سازی کے عمل کے لیے اپنے اندر قوت برداشت اور تحمل پیدا ضروری ہے  انہوں نے کہا کے فاطمی روپ ہی آج کی عورت کے لئےنجات  کا باعث ہے پروگرام سے جامعہ کی پرنسپل خانم رباب نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ کے آخری دن عالمی یومِ خواتین کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا، عالمی یوم خواتین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا، اس دور کی خواتین کیلئے مثالی کردار پیغمبر اکرم ؐ کی دختر حضرت سیدہ زہرا ؑ ہیں جنہوں نے اپنے دور میں کردار اور سیرت کے ذریعے ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔

محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے کہا کہ اگرچہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا دور چودہ سو سال پہلے کا دور تھا، جس میں زندگی گزارنے کے طور طریقے آج سے مختلف تھے، لیکن آج ہمیں وہ اصول تلاش کرنے ہونگے اور ان نقوش کو اجاگر کرنا ہوگا، جو سیدہ طاہرہ ؑ کی سیرت و کردار سے ابھر کر سامنے آتے ہیں، جو ہر دور کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیدہ سلام اللہ علیہا نے بیٹی کی حیثیت سے کیا رویہ اپنایا، ایک بیوی کی حیثیت سے کیا انداز اختیار کیا اور ایک ماں کی حیثیت سے کیا طور طریقے اپنائے کہ حسنین کریمین علیہ السلام جیسے عظیم فرزندان دنیا کو عنایت کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سے امتیازی سلوک اور برتاؤ کو ختم کرنے کیلئے معاشرے کی تربیت ضروری ہے، اس لئے کہ خواتین کا سیاسی و معاشی نظام میں اہم کردار ہے، لہذا معاشرے میں عورت کی عزت و احترام کو یقینی بنانے کے لیے اس کے ناموس کا تحفظ ضروری ہے۔ اسلام نے مردوں کو بھی پابند کیا کہ وہ اس کے ناموس کی حفاظت کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فریضہ بنتا ہیں کہ جدید دور کے تقاضوں کو سیدہ طاہرہ ؑ کے چھوڑے ہوئے اصول و نقوش سے ہم آہنگ کرکے خواتین کی رہنمائی کریں، تاکہ خواتین کے حقوق کی جدوجہد کو ایک روشن راستہ مل سکے۔پروگرام کے آخر میں شرکاۓ ورکشاپ میں انعامات بھی تقسیم کیۓ گئے۔

وحدت نیوز (گلگت) زینب کبری اکیڈمی برمس پائن میں جاری تربیتئ نشست کا اختتام جشن بی بی فاطمہ الزہرا س کے پرونق پروگرام سے کیا گیا ۔ مسئول اکیڈمی و مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے بچوں کے اندر دینی تعلیم کا شوق پیدا کیا جائے دینی تعلیم کے حصول کے بغیر ہمیں کسی میدان میں کامیابی نہیں مل سکتی۔

 انہوں نے کہا کے آج کے پر آشوب دور میں دین کی مضبوط رسی کو پکڑے بغیر ہم منزل تک نہی پہنچ سکتے پروگرام میں بچیوں نے نعت و منقبت  کا نذرانہ پیش کیا علاوہ ازیں محترمہ راحیلہ نے حضرت فاطمہ الزہرا س کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز (باغ) دور حاضر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اسوہ اور تعلیمات کو اپنا کر ہی نسل نو کی بہترین تربیت کی جا سکتی ہے ۔ اس مادہ پرستی کے دور میں اہل بیت علیھم السلام کا دامن مضبوطی سے تھام لیں تاکہ دین و دنیا میں سعادتمند ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار خانم نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات و تربیت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے آزاد کشمیر ضلع باغ میں منعقدہ بعنوان یوم مادر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا سے کیا۔

 اس موقع پر سیدہ مرکزی سیکرٹری آفس نرگس سجاد اور ضلعی سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ، جشن سعید کا اہتمام آزاد کشمیر ضلع باغ کی سیکرٹری جنرل محترمہ نادیہ بتول کی زیر سرپرستی منعقد ہوا ، پروگرام میں کوئز مقابلہ بھی ہوا جس میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین میں انعامات تقسیم کیے گئے آخر میں محترمہ نرگس سجاد نے بی بی فاطمہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ھوئے معاشرے  مین خواتین کی اہمیت اور تشیع کی بقا کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی کارگردگی کو اجاگر کیا اور خواتین کو سیاسی تنظیمی میدان میں شمولیت کی دعوت دی ۔

Page 36 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree