The Latest
وحدت نیوز(گلگت) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین سب کے لئے برابر ہے اور آئین کی رو سے نصاب کا مسلہ حل کیا جائے مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے ہفتہ نصاب کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مسئلہ نصاب کا اٹھایا گیا ہے لیکن ہمارا دشمن بہت ہوشیار ہے اس لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہو گا اور ملکر اور آپسی اتحاد کے ساتھ آنے والی نسل کو اس تباہی سے بچانے کے لئے حکمت عملی بنانی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کے مذہبی آذادی ہمارا حق ہے اور متنازعہ نصاب کسی صورت تسلیم نہی کریں گے، انہوں نے کہا کے کتابوں سے تاریخ ہدف کرنا اور ڈراموں کے کرداروں کو بچوں کے ذہن نشین کرنا دشمن کی سازش ہے اور ہمیں اس کو روکنا ہو گا تا کے آنے والی نسل کو دشمن کی سازشوں سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کا جو ہدف ہے ہم اس میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
پروگرام سے آئی ایس او ڈی پی محترمہ حرا روحانی، ڈپٹی سیکریٹری یوتھ سیدہ رباب رضوی، فارغ التحصیل قم المقدس خانم نور جہاں نے خطاب کیا۔ پروگرام میں سابقہ آئی او ڈی پی محترمہ نسرین مدرسہ معامات اسکول ٹیچرز نے شرکت کی آئی ایس او کی سینئرممبران ومیڈیا سیکریٹری مجلس وحدت شعبہ خواتین گلگت خواہر صاعقہ نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے منجی بشریت و شہداء اسلام کے عنوان سے سالانہ ایک روزہ کنونشن ٹھٹھی شرقی امامبارگاہ چینیوٹ میں منعقد ہوا ، کنونشن میں ضلع چینیوٹ کے تمام یونٹس سے بھرپور شرکت تھی منجی بشریت و شہداے اسلام کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی ، اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اگر ہماری قوم اخلاص قلبی کیساتھ متحد ہوجاے تو کسی میں جرات نہ ہو کہ ہمیں اس بے دردی سے شہید کرے ، یہ ہمارے اختلافات اور کمزوریاں ہیں جن سے ہمارا دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے امام عج کے منتظر تو ہیں لیکن کیا ہم نے ان کی آمد کے لیے اپنی سرزمین کو تیار کر لیا ہے؟ ہم بے شمار قربانیاں دینے کے باوجود اب تک امام کے ظہور کے لیے آمادہ نہیں ہوسکے کیونکہ ہم متحد نہیں ہیں ہمیں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بصیرت، حکمت اور آپس میں وحدت قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خدا کی آخری حجت کے ظہور کے لیے اپنی سرزمین کو تیار کر سکیں۔
کنونشن کے دوران ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی خواہران نے شہداے پشاور کے حوالے سے زبردست خاکہ پیش کیا جبکہ جامعہ بعثت کی طالبات نے بھی بہترین انداز میں انقلابی ٹیبلو پیش کیا۔
وحدت نیوز (گلگت) ہفتہ نصاب کے حوالے سے مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم کی صدارت میں وحدت سیکریٹریٹ میں یوتھ کمیٹی گلگت کا اہم اجلاس منعقد ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملت تشیع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں نصاب کے مسئلے پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، 1975 کے نصاب کے طرز پر نصاب ترتیب دیا جائے۔ ایسے میں گلگت بلتستان کی عوام اپنی آواز بلند نہ کریں ایسا ممکن نہیں ہے۔
اجلاس میں پروگرام کا لائحہ تیار کیا گیا انشااللہ 31 مارچ بروز جمعرات کو گلگت میں ہفتہ نصاب منعقد کیا جائے گا جس میں گلگت بھر سے معلمات اور اساتذہ شرکت فرمائیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کے خصوصی تعاون سے شہدا ءو مجروحین سانحہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کی خدمت میں اپنی بساط کے مطابق مخیرین کے تعاون سے تقریبا ایک کروڑ روپے کی رقم ہدیہ کر دی ہے ۔دیگر ملی اداروں بالخصوص شہید فاونڈیشن کے اشتراک سے شہداء کے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری بھی لے لی گئی ہے ۔انشاللہ شہداءکے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامئیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے تعاون اور کسی شہید یا زخمی کے خاندان کو کسی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو تو مرکزی سیکریٹریٹ کے رابطے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
وحدت نیوز (گلگت)مر کزی سیکرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے جشن ولادت امام زماں کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کےامام زمانہ کی معرفت تب ہی ممکن ہے جب ہم مجتہدین کی تقلید میں ہوں گے انہوں نے کہا کے امام زماں کی نصرت کے لئے ہمیں تزکیہ نفس اور کردار سازی کی ضرورت ہے اس وقت یہود و نصاری تشیع کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں انہوں نے کہا کے اس وقت ہر نوجوان خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے اور ہوشیار اور بیدار رہیے آج تمام مشکلات کا حل امام زماں عج کے ظہور کے لئے دعا کرنی چاہئے تا کے دنیا عدل و انصاف سے بھر جائے گی
قرارداد ِ پاکستان نے براعظم ہند کے مسلمانوں میں جزبہ آزادی کی ایک تازہ روح پھونک دی ۔سیدہ زہرا نقوی
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے تئیس مارچ یوم قرارد پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے فکر ِاقبال کی روشنی اور قائد اعظم کی قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان جیسا عظیم ملک حاصل کیا جو مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقا اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور شاگردان کو اس نظریے سے آگاہی دیں اپنے اسلاف کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی تاریخ بیان کریں ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ان دنوں بدترین بحران اور سنگین ترین حالات سے دوچار ہے ، مہنگائ ، سیاسی بحران ، دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ جیسے عوامل ملک کی ساکھ کو خراب اور اسکی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں حکمران اور عوام جب تک مل کر ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہ کریں ان مسائل پر قابو پانا نا ممکن ہوگا ان کا کہنا تھا آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہر پاکستانی کو خود سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بڑوں نے قیام پا کستان کے وقت جو خواب دیکھے تھے ،اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،ملک کو بدحالی کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خلوص نیت سے جدوجہد کرنی ہوگی۔
وحدت نیوز (لاہور) 15 شعبان المعظم کو امام بارگاہ جاگیر علی اصغر ع بیدیاں روڈ یونٹ میں جشن ولادت مولا امام آخر الزماں عج کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل امام زمن عج بیان کئے جشن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی محترمہ حنا تقوی نے اپنے ہوئے کہا امام زمانہ علیہ السلام سرچشمئہ ولایت کا ایسا گوہر نایاب ہیں کہ جنکے وجود پر عقیدہ ایمان کی تکمیل کا سبب بنتا ہے آج ہر ایک چاہنے والے کی زبان پر امام کا ذکر جاری ہے، ہماری دعاؤں اور ،مناجات میں امام کی یاد اور تزکرہ ہوتا ہے،امام زمانہ کے نام سے تحریکیں چلائ جا رہی ہیں جو ہونا بھی چاہیے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہم جس امام کے ظہور کے منتظر ہیں انکی معرفت حاصل کرنا ہم پر لازم ان کا کہنا تھا کہ امام عج کی خصوصیات کو درک کرنا ، ان کے بارے میں جناب رسول خدا ص و آئمہ معصومین سے روایات و احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ امام کی اہمیت جو انبیاء و ائمہ ع نے ذکر فرمای ہیں سے آشنا ہوسکیں۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی وفد کا کوچہ رسالدار جامع مسجد امامیہ پشاور کا دورہ ، خانوادہ شہداء سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی ۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی، مرکزی سیکرٹری فنانس محترمہ قراة العين، ضلع اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ کائنات اور ضلع راولپنڈی کی مسئول محترمہ سمعیہ شامل تھیں نے جامعہ مسجد کوچہ رسالدار کا دورہ کیا اور پھر اس اندھوناک سانحے میں شہید اور زخمی ہونے والے مومنین کے گھروں میں ان کے لواحقین جن میں محترمہ سمعیہ کے عزیز و اقارب بھی شامل ہیں سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر شہید مجاہد علی اکبر اخونذادہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا ایک بیٹا تھا جو راہ خدا میں قربان ہوگیا میری قربانی کوئی بڑی قربانی نہیں انہوں نے کہا کہ میری آقا ذادی جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا نے اپنے امام وقت کے امام پر اپنے دونوں چاند جیسے بیٹوں کو قربان کیا تھا انہی کے صدقے امام زمانہ عج ہماری قربانی قبول فرمائیں۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے کہا کہ شہداء کے ماؤں نے کربلا کی خواتین سے بلند حوصلہ ،ہمت اور راہ خدا میں قربانی کا جزبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا ہماری یہ قربانیاں ثابت کرتی ہیں کہ ہم حق کے راستے پر چل رہے ہیں اور دشمن ہمیں راستے سے ہٹانے کے لیے بزدلانہ کاروائیاں کرکے خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے تمام خواہران نے خانوادہ شہداء سے اظہار یکجہتی کیا اور تعزیت پیش کی شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی علاوہ ازیں وفد نے جائے شہادت قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کا بھی دورہ کیا ۔
وحدت نیوز(گلگت) محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے ولادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زینب کبری اکیڈمی میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان عصمت و طہارت نے اسلام کی سر بلندی کے لئے تاریخ بشریت میں سب سے بڑا صبر آزما کردار پیش کیا، امام حسین علیہ سلام اور ان کے با وفا بھائی حضرت عباس علمدار علیہ سلام کا عظیم کردار رہتی دنیا تک مظلوموں کی طاقت بن کر رہے گا ۔ امام حسین ع کے پیروکار فخر سے راہ اسلام میں قربانی پیش کرتے ہیں
سانحہ پشاور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے مظلوموں کی آہ عرش تلک جاتی ہے ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ،شیعیان علی کو وطن عزیز میں تحفظ دیا جائے اختتام پر صدر محفل میلاد محترمہ نور جہاں نے اپنے خطاب میں ماہ شعبان کی فضیلت اور اعمال بیان کیے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے گلشن راوی یونٹ میں جشن ولادت باسعادت مولا عباس علمدار ع کی مناسبت سےعظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل لاہور محترمہ حنا تقوی نے اپنے بیان میں شام عباس ع بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت و بہادری اور ان کے تمام فضائل وکمالات کی مثال ونظیر پوری تاریخ بشریت میں نہیں مل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جناب عباس علیہ السلام نے میدان کربلا میں بغیر تلوار کے اپنے مضبوط ترین ارادہ اور عزم و حوصلہ سے ابن زیاد ملعون کے لشکر کو نفسیاتی طور پر مفلوج کر کے ایسے بھاگنے پر مجبور کر دیا جیسے انھوں نے ہر میدان جنگ میں دشمنوں کو اپنی تلوار اور شجاعت سے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔آج تک لوگ حضرت عباس علیہ السلام کی بہادری اور شجاعت کو مکمل عقیدت و احترام اور پورے جوش وجذبہ کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ جشن کے اختتام پہ دسترخوان مولا غازی عباس ع کا اہتمام کیا گیا اور دعاے خیر کی گئی۔