The Latest

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ،وفد مرکزی اراکین مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ، مرکزی سیکرٹری فنانس محترمہ سیدہ قراہ العین، ضلع اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ کائنات اور ضلع راولپنڈی سے محترمہ سمیہ بنگش پر مشتمل تھا ،وفد نے خانوادہ شہداء میں رقم بطور ھدیہ تقسیم کی۔

 اس موقع پر محترمہ نرگس سجاد کا کہنا تھا ہم شہداء کے گھرانوں کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں ہماری قوم نے اس ملک کی خاطر بے شمار جانیں دی ہیں دشمن ایسے ہی لوگوں کی تاک میں رہتا ہے جو اس ملک سے وفادار ہیں۔

 انہوں نے کہا آج اپنے ملک و قوم کی سربلندی، تحفظ اور سلامتی کے لیے خواتین کو بھی کردار زینبی نبھاتے ہوئے میدان میں آنا ہوگا سانحہ پشاور کے شہید امام مسجد مولانا ارشاد حسین خلیلی کی زوجہ نے کہا کہ شہداء کا خون ضائع نہ جائے گا قوم سے عرض ہے کہ اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں اور ان کے راستے کو زندہ رکھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے خصوصی تعاون سے ایک کروڑ روپے کی امدادی رقوم وارثان شہداء میں تقسیم کی تھیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے شالیمار ٹاؤن کے یونٹ انگوری سکیم میں پانچ روزہ دروس کا اہتمام کیا گیا۔ دروس میں سیکرٹری جنرل خانم حنا تقوی نے تربیت اولاد پر درس دیتے ہوئے کہا کہ اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کسی برائی کی طرف نہ جائیں تو وہ اپنے بچوں کو خود سے اتنا قریب کرلیں کہ بچہ گھر کے باہر دوست اور راز دان تلاش نہ کرے اور ہر اچھی و بری بات وہ صرف اپنے والدین سے کرے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل خانم عظمیٰ نقوی ،خانم نجبہ علوی، خواہر حنا کاظمی، خواہر معصومہ محقق ، خواہر عندلیب نے اپنے اپنے فرائض کے مطابق دروس دیئے جبکہ خواہر رضوانہ نے دروس کے تمام انتظامات بخوبی انجام دئیے دروس میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔

محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور نے نابالغ بچے اور بچیوں کو روزے کی فضیلت بتاتے ہوئے بچوں کے اندر روزہ رکھنے کا شوق کو بیدار کیا اور انہیں فرضی روزہ رکھوایا پھر نہایت خوبصورت انداز میں ان بچوں کی روزہ کشائی کی اور اختتام میں ان بچوں کو تحائف پیش کئے اور دعا کی گئی کہ اللّٰہ ہم سب کے روزے قبول و منظور فرمائے اود ان نابالغ بچوں کے روزوں کا اجر و ثواب ان کے مرحومین کو اور شہدائے ملت جعفریہ کو پہنچے۔

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوے اپنے پیغام میں کہا کہ پروردگار کا لاکھ لاکھ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اس عظیم مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کا موقع عطا کیا ماہ مبارک رمضان خدا کے عظیم تحفوں میں سے ایک ہے کہ جس کے ہر ہر لمحے میں پروردگار اپنے بندوں پر رحمت و بخشش اور کرم و انعام کی بارش کرتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا سکھاتا ہے اور تقوی الہی کی ترغیب دیتا ہے روزہ دار صبر اور اطاعت جیسی صفات کا حامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ماہ قرآن بھی ہے اس ماہ میں ذیادہ سے ذیادہ تلاوت قرآن ، نماز دعا و مناجات کے سلسلے کو قائم کرنا چاہیے یہ خداوند عالم کی ضیافت کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں تمام اہل اسلام کو چاہیے کہ توبہ کے ذریعہ اپنی روح و جان کا تزکیہ کریں  تقوی و پرہیزگاری کا لباس پہنیں اور اپنے آپ کو مکارم اخلاق کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ اس الہی اور معنوی ضیافت کی بزم میں حاضر ہونے کے لئے آمادہ ہوجائیں ۔ اللہ تعالی ان نورانی شب و روز کے صدقے میں وطن عزیز کو خوشحالی اور استحکام عطا فرماے اور ہر اندرونی و بیرونی دشمن سے اسکی محافظت فرماے۔ الہی آمین

وحدت نیوز(گلگت) امریکہ نے ہمیشہ اسلامی ممالک کو اپنا غلام سمجھا ہے لیکن پاکستان کی باشعور عوام کبھی استعمار کا کھلونا نہیں بنے گی، مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے شعبہ جوان گلگت کے زیر قیادت منعقدہ امریکہ مردہ باد ہے احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی ریاست ہے اور اسلام کے نام پر قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے امریکہ جان لے اسلام کے مضبوط قلعہ کو ہاتھ بھی لگایا تو خود ٹوٹ جائے گا پاکستان ایٹمی ملک ہے اور اس سے بھی عوام کے حوصلے بلند اور مضبوط ہیں امریکہ انشااللہ جلد اپنے ہی جال میں پھنس کر تباہ و برباد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت میں ہر مشکل گھڑی  میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور مادر وطن پر آنچ نہی آنے دیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین سب کے لئے برابر ہے اور آئین کی رو سے نصاب کا مسلہ حل کیا جائے مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے ہفتہ نصاب کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مسئلہ نصاب کا اٹھایا گیا ہے لیکن ہمارا دشمن بہت ہوشیار ہے اس لئے ہمیں  اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہو گا اور ملکر اور آپسی اتحاد کے ساتھ آنے والی نسل کو اس تباہی سے بچانے کے لئے حکمت عملی بنانی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کے مذہبی آذادی ہمارا حق ہے اور متنازعہ نصاب کسی صورت تسلیم نہی کریں گے، انہوں نے کہا کے کتابوں سے تاریخ ہدف کرنا اور ڈراموں کے کرداروں کو بچوں کے ذہن نشین کرنا دشمن کی سازش ہے اور ہمیں اس کو روکنا ہو گا تا کے آنے والی نسل کو دشمن کی سازشوں سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کا جو ہدف ہے ہم اس میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

پروگرام سے آئی ایس او ڈی پی محترمہ حرا روحانی، ڈپٹی سیکریٹری یوتھ سیدہ رباب رضوی، فارغ التحصیل قم المقدس خانم نور جہاں نے خطاب کیا۔ پروگرام میں سابقہ آئی او ڈی پی محترمہ نسرین مدرسہ معامات اسکول ٹیچرز نے شرکت کی آئی ایس او کی سینئرممبران ومیڈیا سیکریٹری مجلس وحدت شعبہ خواتین گلگت خواہر صاعقہ نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے منجی بشریت و شہداء اسلام کے عنوان سے سالانہ ایک روزہ کنونشن ٹھٹھی شرقی امامبارگاہ چینیوٹ میں منعقد ہوا ، کنونشن میں ضلع چینیوٹ کے تمام یونٹس سے بھرپور شرکت تھی منجی بشریت و شہداے  اسلام کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی ، اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 اپنے خطاب میں سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اگر ہماری قوم اخلاص قلبی کیساتھ متحد ہوجاے تو کسی میں جرات نہ ہو کہ ہمیں اس بے دردی سے شہید کرے ، یہ ہمارے اختلافات اور کمزوریاں ہیں جن سے ہمارا دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے امام عج کے منتظر تو ہیں لیکن کیا ہم نے ان کی آمد کے لیے اپنی سرزمین کو تیار کر لیا ہے؟  ہم بے شمار قربانیاں دینے کے باوجود اب تک امام کے ظہور کے لیے آمادہ نہیں ہوسکے کیونکہ ہم متحد نہیں ہیں ہمیں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بصیرت، حکمت اور آپس میں وحدت قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خدا کی آخری حجت کے ظہور کے لیے اپنی سرزمین کو تیار کر سکیں۔

 کنونشن کے دوران ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی خواہران نے شہداے پشاور کے حوالے سے زبردست خاکہ پیش کیا جبکہ جامعہ بعثت کی طالبات نے بھی بہترین انداز میں انقلابی ٹیبلو پیش کیا۔

وحدت نیوز (گلگت) ہفتہ نصاب کے حوالے سے مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم کی صدارت میں وحدت سیکریٹریٹ میں یوتھ کمیٹی گلگت کا اہم اجلاس منعقد ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں نصاب  کے مسئلے پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، 1975 کے نصاب کے طرز پر نصاب ترتیب دیا جائے۔ ایسے میں گلگت بلتستان کی عوام اپنی آواز بلند نہ کریں ایسا ممکن نہیں ہے۔

 اجلاس میں پروگرام کا لائحہ تیار کیا گیا انشااللہ 31 مارچ بروز جمعرات کو گلگت میں ہفتہ نصاب منعقد کیا جائے گا جس میں گلگت بھر سے معلمات اور اساتذہ شرکت فرمائیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کے خصوصی تعاون سے شہدا ءو مجروحین سانحہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کی خدمت میں اپنی بساط کے مطابق مخیرین کے تعاون سے تقریبا ایک کروڑ روپے کی رقم ہدیہ کر دی ہے ۔دیگر ملی اداروں بالخصوص شہید فاونڈیشن کے اشتراک سے شہداء کے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری بھی لے لی گئی ہے ۔انشاللہ شہداءکے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامئیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے تعاون اور کسی شہید یا زخمی کے خاندان کو کسی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو تو مرکزی سیکریٹریٹ کے رابطے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز (گلگت)مر کزی سیکرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے جشن ولادت امام زماں کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کےامام زمانہ کی معرفت تب ہی ممکن ہے جب ہم مجتہدین کی تقلید میں ہوں گے انہوں نے کہا کے امام زماں کی نصرت کے لئے ہمیں تزکیہ نفس اور کردار سازی کی ضرورت ہے اس وقت یہود و نصاری تشیع کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں انہوں نے کہا کے اس وقت ہر نوجوان خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے اور ہوشیار اور بیدار رہیے آج تمام مشکلات کا حل امام زماں عج کے ظہور کے لئے دعا کرنی چاہئے تا کے دنیا عدل و انصاف سے بھر جائے گی

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے تئیس مارچ یوم قرارد پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے فکر ِاقبال کی روشنی اور قائد اعظم کی قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان جیسا عظیم ملک حاصل کیا جو مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے  انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقا اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور شاگردان کو اس نظریے سے آگاہی دیں اپنے اسلاف کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی تاریخ بیان کریں ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ان دنوں بدترین بحران اور سنگین ترین حالات سے دوچار ہے ، مہنگائ ، سیاسی بحران ، دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ جیسے عوامل ملک کی ساکھ کو خراب اور اسکی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں حکمران اور عوام جب تک مل کر ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہ کریں ان مسائل پر قابو پانا نا ممکن ہوگا  ان کا کہنا تھا  آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہر پاکستانی کو خود سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بڑوں نے قیام پا کستان کے وقت جو خواب دیکھے تھے ،اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،ملک کو بدحالی کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خلوص نیت سے جدوجہد کرنی ہوگی۔

Page 30 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree