The Latest

وحدت نیوز(اٹک) عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر پاکستان کے مختلف اضلاع میں یوم علی اصغر علیہ السلام منایا گیا،اٹک میں امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں میں بھی اجتماع منعقد کیا گیا جس سے عالمہ ساجدہ نقوی نے معصوم بچوں اور انکی ماؤں سے تجدید عہد لیا کہ وہ بھی مثل شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کی مانند اپنی بچوں کے لیے وہی راہ اختیار کریں گے اور امام وقت عج کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

وحدت نیوز(رحیم یار خان) عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں میں یوم علی اصغر علیہ السلام بھرپور انداز میں منایا گیا اسی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا خانم تنویر زہرا نے بچوں اور ماؤں نے اپنے امام وقت عج سے تجدید عہد لیا اور کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے امام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وہ مثل شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کردار ادا کریں گے ۔

وحدت نیوز (پنڈ دادن خان) عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میںیوم علی اصغر علیہ السلامنہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے پنڈ دادن خان میں امام بارگاہ کاظمیہ ٹوبہ میں یوم علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر خواہر فہمیہ زینب نے بچوں اور ان کی ماؤں سے وقت امام حسین علیہ السلام سے تجدید عہد لیا کہ وہ بھی شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کی طرح اپنے امام وقت عج کے حکم کے منتظر ہیں اور بقائے اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

وحدت نیوز(گلگت) قائد گلگت بلتستان سید آغا راحت حسین الحسینی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں قاتلانہ حملے میں دو  افراد شہید اور دو زخمی ہوئے ،رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے جاری بیان میں کہا کےمیں نوجوانوں سے کہتا ہوں انتقامی کاروئی کرنے کے بجائے سنی شیعہ امن پسند نوجوان مل کر دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں۔ گاڑی پر مختلف جگہوں پر سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ جو کہ ناکام ہوگئی اگر آغا راحت حسینی کو آنچ بھی آئی تو اس کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہی کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ دشمن گلگت میں قائم مسلکی اتحاد کو ہضم نہیں کر پارہا ، اب عوام کو سمجھ آچکی ہے گلگت بلتستان کے امن اور آنے والی نسل کے مستقبل کے لئے آپسی اتحاد ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کے ہم مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلانہ حملے کی ہمت کر نے والوں کو فوری گرفتار کیا جائےاور اسی مقام پر پھانسی دی جائے تاکے ایسی حرکت کرنے والے عبرت کا نشان بن سکیں اور محرم کے ایام میں ایسا کرنا دشمن کی بدامنی پھیلانے کی سازش ہے خطے میں امن قائم رکھنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ماہ عزا محرم الحرام کی آمد پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عزاداری مظلوم کربلا ہماری حیات ہے محرم ، عاشورہ اور مجالس عزا ہمارے لیے عظیم نعمت ہیں یہ عظیم نعمت، دلوں کو اسلام و ایمان کے ابلتے ہوئے چشمے سے متصل کرتی ہے شہادت حسین (ع) کے واقعہ پر جس قدر غور و فکر کیاجائے گا اسی قدر اس کے اعلیٰ مطالب روشنی میں آتے جائیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محرم الحرام اور عزاداری کے مواقع پر کافی عرصے تک کشیدگی پائی جاتی رہی اور شر پسند عناصر نے مجالس عزا اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی ہے موجودہ حکومتی ذمہ داران کو اس طرف متوجہ ہونا ہوگا اور نہ صرف ایسے فتنہ انگیز سازشیوں کا قلع قمع کیا جاے بلکہ بے جا ایف آئی آرز اور پابندیوں کے سلسلے کو بھی بند کیا جائے تاکہ تمام مسلمان امن و سکون کے ساتھ عزاداری مظلوم کربلا انجام دے سکین۔

 ان کا مذید کہنا تھا کہ امام حسینؑ کی ذات اور ان کے افکار اور تعلیمات، محبت، امن و سلامتی، وحدت، اتحاد و اتفاق، فکر حریت، جدوجہد، عدل و انصاف، حقوق العباد کی ادائیگی کا درس دیتے ہیں، لہٰذا لازم ہے کہ امام حسینؑ کو صرف عزاداری اور رسوم تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان کی سیرت پر بھی عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں فلاح و کامیابی حاصل کی جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی و سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ماہ محرم الحرام 1443ء کے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں خصوصی طور پر امت مسلمہ اس ماہ جو آغاز سال نو بھی ہے کا آغاز الم و غم اور دکھ بھرے انداز میں کرتی ہے، اس کی بنیادی ترین وجہ اپنے پیارے نبی آخرالزمان محمد مصطفیٰ ﷺ کے لاڈلے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے اصحاب و انصار و یاوران کی عظیم قربانی جو 10محرم اکسٹھ ہجری کو میدان کربلا میں دی گئی کی یاد کو زندہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کربلا کا درس ہے کہ بصیر ت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدار رکھا جائے ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔ کربلا ایک لگاتار پکار ہے،یزیدیت ایک فکر اور سوچ کا نام ہے اسی طرح حسینیت بھی ایک کردار کا نام ہے قیامت تک حسینیت یزیدیت کے مقابلے میں بر سر میداں رہے گی۔

 انہوں نے کہا کربلا سے، ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اگر معاشرہ میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو معاشرہ میں موجود ہر طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔ تاکہ ہدف میں کامیابی حاصل ہو سکے جیسے امام علیہ السلام کے ساتھیوں میں جوان، بوڑھے، سیاہ سفید، غلام آزاد سبھی طرح کے لوگ موجود تھے۔  

انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے علماء و ذاکرین اور عالمات و ذاکرات منبر حسینی کے ذریعے معاشرے میں قیام امن کا پیغام دیں اور ایک الہی اور حسینی معاشرے کی تشکیل اور ظہور امام مہدی عج  کی زمینہ سازی کے لیے نوجوان نسل کو تیار کریں اور اپنے صحیح العقیدہ پیغامات ، اتحاد بین المسلمین، ،حقیقی درس کربلا اور حالات حاضرہ کے ذریعے ملت کو بیدار کریں۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے فیصل آباد کے محلہ سدھوپورہ میں علاقے کی ذاکرات سے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام میں اپنے قلب و روح کی پاکیزگی کے ساتھ مجالس عزا میں شرکت کریں ہماری مجالس میں نوجوان طبقے کی فکری و روحانی تربیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے پیغام کربلا اور امام حسین علیہ سلام اور ان کے اصحاب با وفا کی قربانی کے صحیح مقصد کو عوام تک پہنچایا جائے۔

 ذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کی جائے اپنی مجالس میں دیگر مسالک کی خواتین کو بھی دعوت دیں تاکہ فکر امام حسین علیہ سلام اس معاشرے میں عام ہو سکے ، اس نشست سے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان برادر اسد عباس نقوی نے سیاسی تدبیر کے عنوان پر گفتگو کی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) وومن ونگ کوئٹہ کی جانب سے بہشت زینب ہزارہ ٹاون میں تجدید بیعت با امام زمانؑ کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین وومن پاکستان کے زیر اہتمام شہر کوئٹہ بمقام  بہشت زینب(س) ہزارہ قبرستان میں گنج شہداء کے قبور کے سامنے، سلام فرماندے کا ترانہ پڑھا گیا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف سے تجدید عہد کے لیے علمدار روڈ و ہزارہ ٹاون کوئٹہ کے درجنوں کم سن بچوں ، بچیوں اور خواتین نے شرکت کی تمام شرکاء نے معروف ترانہ سلام فرماندے جوش و جذبہ سے پڑھا اور امام زمان عج سے تجدید بیعت کیا  ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہید سید عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی میں راولپنڈی /اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔امام وقت حضرت مہدی برحق کانفرنس میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کی بڑی تعداد امام وقت سے تجدید عہد کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ شہدا ء قوم وملت کا سرمایہ ہیں اور ہم اپنے شہدا ءکا ذکر ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔شہید حسینی جنہوں نے امام خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے ملک عزیز پاکستان سے استعماری سازشوں کا مقابلہ کیا اور ملت تشیع کو عالمی استکبار کے مقابلے میں کھڑا کیا۔آج پاکستان میں امریکہ کے خلاف پاکستان میں جو امریکہ کے خلاف جو نفرت سر چڑھ کر بول رہی ہے اس کا بیج شہید حسینی نے بویا تھا۔شہید حسینی اسلام کا سچا اور حقیقی عاشق تھا اور نہایت قلیل مدت میں اتحاد بین المسلین کے فروغ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیں۔آج ان کے سچے عاشق اور حقیقی پیروکار انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد ووحدت کے پرچم تلے استعمار کو شکست دینے کیلئے پوری طاقت سے میدان میں حاضر ہیں۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ملک آج امریکہ کے غلاموں کے حوالہ کیا گیا ہے جو کہ اس ملک کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔اس حکومت کی پہلی سہ ماہی میں مہنگائی کا وہ طوفان آیا کہ غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکل چکی ہیں۔انہوں نے عوام بالخصوص خواتین سے پرزور اپیل کی کہ مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کرکے استعماری سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے راولپنڈی /اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے سینکڑوں فیملیز کو دعوت نامے جاری کئے ہیں اور ان شا ءاللہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد الیاس صدیقی جو اس وقت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی ہیں اور گلگت بلتستان کے مدبر سیاستدانوں میں الیاس صدیقی کا شمار ہوتا ہے۔الیاس صدیقی نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز مشرف دورمیں کیا۔وہ میونسپل کمیٹی گلگت کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔موصوف ایک سلجھے اور عوام دوست رہنما تصور ہوتے ہیں۔مزاج ملنگانہ ہے اور پروٹوکول سے دور بھاگتے ہیں۔ہرکسی کے کام کیلئے نکل پڑتے ہیں۔سیاسی وابستگی اور تعصب سے بالاتر ہوکر ہر مجبور و بے کس کی داد رسی ان کا مشغلہ ہے۔وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان ہیں اور مجلس وحدت کے پیغام کو ہرفورم پر اجاگر کرتے رہے ہیں۔اتحاد ووحدت کے عملی پیکر ہیں اور ظلم واستبداد کے خلاف سینہ سپر ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنماؤں کو ان سے خار ہے کیونکہ موصوف ان کے کرپشن اور ظلم وزیادتی کو بے نقاب کرتے رہے ہیں۔

الیاس صدیقی نے ماضی کی تلخیوں کے نتیجے میں سنی شیعہ جھگڑوں کے نتیجے میں جیل میں مقید بہت سے خاندانوں کے درمیان صلح صفائی کروائی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے بے گناہ جیل سے آزاد ہوئے ہیں۔علاقائی اور جغرافیائی تنازعات میں بھی موصوف نے اپنا کردار بہتر انداز میں نبھایا ہے۔سال 2013 میں ایک ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں فورس کے دو جوانوں کے قتل کے الزام 14افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی موصوف کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں موجودہ حکومت نے لواحقین کی بنائی ہوئی اسیر کمیٹی سے مذاکرات کے ذریعے دھرنے کو ختم کرایا اور اسیر کمیٹی کے مطالبات بھی منظور کروائے۔

محمد الیاس صدیقی ریاست وحکومت اور عوام کے درمیان موجودہ دور میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کے پیش نظر ایک سروے کیا گیا اور اس سروے کے نتیجے میں انہیں شیر گلگت کا خطاب دیا گیا ہے۔ہم محمد الیاس صدیقی کی پرخلوص کوششوں اور گلگت کے امن کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتےتمام سیاسی حکمت عملی اور امن کو قائم رکھتے ہوئے معاملے کو حل کر نے پر مجلس وحدت یوتھ شعبہ خواتین گلگت جو اس دھرنے میں اسیروں کے خانوادوں کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں اپنی حالیہ منعقدہ میٹنگ میں برادر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا دھر نے میں پہلے دن سے دسویں دن تک پانچ رکنی یوتھ کمیٹی گلگت کے ہمراہ محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی دھرنے میں موجود رہیں اور مختلف جگہوں پر دئے گے دھرنوں میں اپنی کمیٹی کے ہمراہ شریک ہوئیں دھرنے کے انتظامات یوتھ کمیٹی ایم ڈبلیو ایم خواتین  نے بہترین انداز میں نبھانے پر مرکزی رہنما سائرہ ابراہیم نے شکریہ ادا کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔

Page 27 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree