The Latest

وحدت نیوز (گلگت) ملک میں شر پسند عناصر کی جانب سے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ملت تشیع پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہمیں آپس میں اتحاد و یگانگت قائم کر کے دشمن کو منہ توڑ  جواب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین یوتھ گلگت کی جانب سھ منعقدہ تحفظ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

 ان کا کہنا تھا چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر پورے پاکستان میں عزادارن سید الشہداء اربعین کے عظیم الشان جلوس میں مولا و آقا اباعبداللہ الحسین علیہ سلام کے ساتھ عہد وفا کرنے نکلیں گے اور ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والے تکفیری عناصر کو ناکام بنائینگے۔ انہوں نے کہا کے آغا راحت حسین الحسینی کے حکم پر پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں ملت تشیع پر ہونے والے مظالم کے خلاف چہلم امام حسین علیہ السلام کو ہونے والے دھرنوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف سازشیں ناکام ہو گی کیونکہ وزیر اعلی کے ساتھ حکومتی اراکین اسمبلی،اتحادیوں اور عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد خورشید ایک مضبوط وزیراعلی ہیں جن کی مثبت پالیسیوں کے سبب آج گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ گلگت بلتستان سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے جی بی کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی کارکردگی سےمطمئن ہے اور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) عصرِ حاضر میں دشمنِ وقت کو شکست دینے کے لیے سوشل میڈیا بہترین ہتھیار ہے ۔کس وقت کس طرح سافٹ وار میں شامل ہوکر وقت کے یزید کو شکست دی جاسکتی ہے اس کے لیے بہترین انداز سے آ گاہی حاصل کریں اور بہترین انداز سے کام کریں ۔ان خیالات کا اظہار امام جمعہ والجماعت گلگت آغا راحت حسین الحسینی نے یومِ زینبؑ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا انعقاد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین یوتھ گلگت کی جانب سے پہلی مرتبہ کیا گیا تھا۔

آغا راحت حسینی نے کہا کہ میری بہنیں اور بیٹیاں اپنے حجاب کی حفاظت کریں اور اس پر عمل یقینی بنائیں بے شک دشمن آپکی ان سیاہ چادروں سے بہت خوفزدہ ہے۔اس کے بعد پروگرام سے محترمہ نور جہاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمنِ وقت ہماری نئی نسل کو تباہی کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کررہا ہے یہ ہم پہ ہے کہ ہم کس طرح انکی اسی چال کوان پر پلٹ دیں اس کے لیے ہمیں اپنے بچوں کے کردار سازی اور دشمن شناسی پر کام کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر محترمہ سائرہ ابراھیم مرکزی سیکریٹری یوتھ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین موجود تھی انہوں نے مہمانوں گرامی اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ اپنی نئی نسل کو دشمن وقت کی چالوں سے آگاہی دے سکیں۔

وحدت نیوز(گلگت) سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی و ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ کی طرف سےبگروٹ کےعوام کیلئے دی گئی واٹر سپلائی سکیم پر ترقیاتی کام مکمل ہوگیا،منصوبہ مکمل ہونے پر منسٹر لا اینڈ ریونیو سید سہیل عباس شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی،بی بی سلیمہ سابقہ رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی ظفر صاحب نےبگروٹ واٹر سپلائی سکیم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(اٹک)امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا محترمہ سلمیٰ جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگربی بی زینب ع کوفہ وشام کے سفر کی سختیوں کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے لہجے میں خطبہ نہ دیتی تو امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا ہدف پورا نہ ہوتا۔ بی بی زینب ع کی بقاء دین محمد ص کے لیے قربانیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس وقت امام وقت عج کو بھی ہمارے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یوم وفات کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے دو قومی نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کی، بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا جس پر قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے,بابائے قوم کی دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی،بابائے قوم کا یوم وفات ہمیں ایک ایسے عظیم ترین قائد کی یاد دلاتا ہے جس نے برصغیر کے خوف زدہ اور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا تھا۔قائد اعظم کا خواب اس دن حقیقت بنے گا جب ہم ان کے نظریہ و فلسفہ سے مکمل طور آگاہ ہو اور اس پر عمل پیرا ہو۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) اگر ہمارا عقیدہ و ایمان مضبوط ہو ، اور دین اسلام کے تمام تر شرعی احکامات کی بجا آوری میں کوتاہی نہ برتیں تو ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی کے لیے بھی بہترین خدمات سر انجام دے سکتے ہیں پھر ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ ضرور بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے منعقدہ مجلس عزا میں کیا۔

 انہوں نے کہا یہ مجالس و عزاداری الہی معاشرہ کے قیام کے لیے سب سے ذیادہ موثر ہیں بانیان مجالس اپنے فرائض دینی سے آگاہ ہوں اور اس مقدس منبر پر ایسے علماے کرام اور ذاکرین کو دعوت خطاب دیں جو امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کے لیے اس معاشرہ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

 انہوں نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں ہر طرف بے حیائی اور برائی اپنے عروج پر ہے دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے وہیں مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو دشمن کے اسی ہتھیار سے اس کی چالوں کا مقابلہ کرنا ہے اور تعلیمات محمدی کو معاشرے میں دوام بخشنے کیلیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنڈ دادن خان میں 200سے زائد خواتین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔نوٹس میں استفسار کرتے ہوئے کہا گیا روایتی جلوس برآمد کرنے پر بانی جلوس اور دو سو سے زائد سادات و مومنین خواتین پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا کیا جواز بنتا ہے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد مومنین کے گھروں کی چادر ، چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے ہوائی فائرنگ معمول بن چکا ہیں۔ مومنین کے بچوں اور خواتین کو شدید طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے کہا گیا کہ انتظامیہ کے اس متعصبانہ طرز عمل اور خواتین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت بلاجواز مقدمات کے اندراج پر پنجاب حکومت کی طرف سے اب تک اگر کوئی اقدامات کیے گئے ہیں تو ان سے آگاہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) جماعت اسلامی وومن ونگ کی جانب "تہذیب ہے حجاب" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پینل ڈسکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ آج دنیا مشاہدہ کر رہی ہے کہ مغربی تہذیب و ثقافت تباہ اور زوال پذیر ہو چکی ہے مغرب کا نظام کھوکھلا اور پستی کا شکار ہے انہوں نے کہا اسلامی تہذیب و اقدار کو بچانے کے لیے ، اسلامی روایات اور قوانین کی پاسداری لازم ہے باحجاب خواتین معاشرے میں اعلی اقدار کے نفوذ اور اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

 انہوں نے کہا پروردگار نے عورت کی قدر و منزلت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے پردے کا حکم دیا اور اپنے شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے عملی میدان چاہے وہ علم کا میدان ہو ، یا سیاست کا ، کوئی ہنر ہو یا کاروبار اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

 انہوں نے کربلا کی شیر دل خواتین کی مثال بیان کرتے ہوے کہا کہ جب نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) اور ان کے اعوان و انصار شہید ہوگئے تو جناب زینب سلام اللہ  علیھا کی سربراہی میں خواتین کی ٹیم نے اس دور میں کربلا والوں کا پیغام عام کیا جناب زینب سلام اللہ علیھا اور سید سجاد علیہ سلام کے خطبوں نے میڈیا کا کام کیا اور پیغام حسینی گھر گھر پہنچایا اور یزید کو رسوا و ذلیل کیا آج بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے والی مائیں بہنیں اسلامی اقدار کے تحفظ اور حجابی ثقافت کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(سکردو) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے اس دن اہل پاکستان نے بے مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اہل پاکستان دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارا عزم مضبوط کرتا ہے اور دنیا کی کسی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنی قیمت ادا نہیں کی۔قوم نے اس دن دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس روز پاک فوج نے بےمثال جرأت و بہادری سے دشمن کی آرزوؤں پر پانی پھیرا، آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور ہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہیں اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Page 39 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree