The Latest

وحدت نیوز (گلگت) مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کےگلگت کونگ داس دنیود کی مسافر سزوکی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت سے پروزور مطالبہ کرتے ہیں کے گلگت شہر کو آگ و خون میں غرق ہونے سے بچانے کے لئے عملی اقدامات فوری اٹھائے جائیں آج اگر 1988 سے لے کے سانحہ کوہستان میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزائیں دی جاتیں تو دوبارہ ایسے سانحات پیش نہ آتے۔

 انہوں نے کہا کے دہشت گردوں کی نشان دہی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرہ کا موجود ہونا اہم ہے لیکن شہر کے اکثر سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور ناکارہ ہو گئے ہیں متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی ہے حکومت جلد از جلد عملی قدم اٹھائے تاکے مزید بیگناہ افراد کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کے ہم سب کو علما کا احترام کرنا چاہیے ان کا تعلق کسی بھی مسلک یا فرقے سے ہو نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مذہبی انتہا پسندوں کو کنٹرول کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) پندرہ شعبان روز ولادت با سعادت صاحب العصر والزمان امام مھدی عج کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نجات دہندہ عالم بشریت حجت خدا، مھدی برحق امام عصر علیہ الصلواۃ والسلام کی ولادت باسعادت کے پر نور موقع پر اہلبیت اطہار ع و کل عالم انسانیت کو دلی طور پر ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔

 انہوں نے کہا حضرت بقیۃ اللہ عج وہ متفق علیہ ہستی ہیں جن کو تمام اسلامی فرقے تسلیم کرتے ہوۓ آپؑ کے ظہور پر اعتقاد رکھتے ہیں دنیا سے ظلم و ستم ، فساد و تباہی کے خاتمے اور عدل و انصاف مہر و محبت کی فضا قائم ہونے کے سلسلے میں آپؑ کی ذات سے لو لگاتے ہوئے تمام مکاتب فکر اپنے طور پر آپؑ کی آمد کے منتظر ہیں۔

 انہوں نے کہا مھدی موعود عج عدل الہی کی بنا پر  عالمی حکومت قائم کریں گے آپ کے قیام کے بعد عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور ظلم و ستم کی جڑیں خشک ہو جائینگی۔

 انہوں نے کہا امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت ع کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام ع کی زمینہ سازی کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آج ہر طبقہ ہر گروہ ہر فرد شعوری یا لا شعوری طور پر کسی نجات دہندہ کی راہ دیکھ رہا ہے جو دنیا میں عدل اور امن قائم کرے گا جو مظلوموں کا دار رس اور ظالموں پر قہر بن کہ ٹوٹے گا اور جس کی حاکمیت میں کل انسانیت سکھ کا سانس لے سکے گی ۔

انہوں نے مذید کہا کہ شب نیمہ شعبان کی عبادات و مناجات میں ہماری سب سے اہم دعا تعجیل ظہور امام زمانہ عج کی ہونی چاہیے کیونکہ آپ عج کے ظہور اور قیام کے ذریعے ہی محرومی ناکامی اور بے چارگی کے راستے بند ہوجائینگے مستکبرین کا تختہ الٹ جائے گا اور مستضعفین اور محروم غالب آجائینگے  اور پوری کائنات کے اندر صرف اور صرف توحید کا پرچم سر بلند نظر آے گا ۔ان شاء اللہ ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) نلتر واقعے کی مذمت میں انتہائی غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیدہ سیمی نقوی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ نلتر کے دلخراش واقعہ نے انسانیت کو تار تار کردیا ہے، کب تک یہ ظالم ظلم کے ورق ورق کو پلٹ کر تاریخ کے بھیانک باب کو دھراتے رہیں گے۔

 ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نلتر واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اگر ماضی میں دہشتگردانہ واقعات کی روک تھام کے لیے قانونی سزائیں دی جاتیں تو آج  نلتر کا واقعہ رونما ناہوتا ، حکمران متاثرین کے زخموں پر صرف لفظی مرہم نہ رکھیں بلکہ ان کے دکھوں کا عملی مداوابھی کیا جائے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی و روابط محترمہ غزالہ جعفری کی جانب سے ماہ شعبان المعظم کی مناسبت سے غیبت امام زمان عج اور تربیت اطفال کے عنوان پر کوئز پروگرام کا انعقاد ہوا  جس میں بچوں کے ساتھ ان کی ماؤں نے بھی شرکت کی اس پروگرام کا مقصد جہاں بچوں میں امام زمانہ عج کی شخصیت کا تعارف اور قلبی لگاؤ پیدا کرنا تھا وہیں ماؤں میں وقت کے امام عج کی نصرت کے لیے بچوں کی تربیت کے مراحل سے آشنائی کروانا بھی تھا ۔

پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی بھی شریک ہوئیں  جبکہ مدرسہ معصومہ کی پرنسپل محترمہ ارم عابدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی  اس موقع پر محترمہ غزالہ جعفری نے اپنے خطاب میں تربیت اولاد پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی پرورش دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق کریں تاکہ وہ معاشرے کہ مفید رکن بن سکیں ۔

انھوں نے کہا امام زمان عج کی سپاہ یہی بچے ہیں جو ماوں کی گودوں میں ہیں جن کی تربیت اس نہج سے کی جائے کہ وہ اپنے امام وقت کی معرفت اور قربت حاصل کر سکیں انھوں نے کہا کہ ہر منتظر امام عج پر لازم ہے کہ ظہور کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی نے بھی ماہ شعبان کی عبادات کے عنوان پر بچوں سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین وسابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے نلتر میں پیش آنے والے دلخراش واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس دلخراش سانحہ سمیت سابقہ سانحات کے مجرموں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ دہشت گردی پھیلانے والے اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے اور امن وامان کی فضا برقرار رہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ضروری سہولیات باہم پہنچائی جائے اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سابقہ سانحات کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جاتی تو آج یہ سانحہ پیش نہ آتا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری برائے تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی نے کوئٹہ کی ذمہ دار خواتین سےمسلسل رابطے میں رہتے ہوئے اپنے دو روزہ تنظیمی دورہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کا تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ محترمہ رقیہ ڈومکی سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل کوئٹہ بھی موجود تھیں، کوئٹہ کی فعال اور تنظیمی تجربہ رکھنے والی خواہران سے ایک نشست رکھی گئی جس میں کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل جناب ارباب لیاقت صاحب بھی شریک تھے۔

 اس موقع پر تنظیمی طور پر موجود رکاوٹوں کے حل کا سد باب کیا گیا اور تمام خواہران کی آمادگی کے ساتھ نیا سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جس میں محترمہ رقیہ بتول کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اور اس کے ساتھ باقی کابینہ بھی تشکیل دی گئی نو منتخب کابینہ سے محترمہ شبانہ میرانی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی سیکریٹری تعلیم و تربیت محترمہ رعنا رضا اور محترمہ مطہرہ نے روہڑی اور سکھر کی  تعلیم یافتہ بچیوں کے مابین قرآن و تاریخ کوئزمقابلے کا انعقاد سکھر ٹاؤن شپ امام بارگاہ میں کیا۔

 اس مقابلے میں سکھر اور روہڑی سے بچیوں نے بھرپور حصہ لیا مقابلہ میں شریک تمام بچیوں نے قرآن اور تاریخ پر مشتمل سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی بہترین علمی قابلیت کا مظاہرہ کیا مقابلے کے اختتام پر ججز کے فیصلے مطابق پہلی تین پوزیشنز لینے والی خواہران میں انعامات تقسیم کیے گیے پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لیےدسترخوان کا اہتمام بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیاں میں کہا کہ انتظامیہ دہشتگرادنہ عمل کے پس پشت عناصرکو بے نقاب کریں ملک دشمن قوتوں کو علاقے کی ترقی پسند نہیں جب بھی گلگت بلتستان کی آئینی حقوق دینے کی بات ہوئی ہے ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔دہشت گرد عناصر نے منصوبہ بندی کے تحت وقت اور جگہ کا انتخاب کیا ہے ہم نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ملک دشمن استعماری قوتیں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی،بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے علاقے کے عوام دشمن کی سازش کو سمجھیں وہ ہمیں آپس میں الجھا کے فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا خطے کا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے علما کرام اپنا مرکزی کردار ادا کریں تاکے مزید انسانی جانوں کا نقصان ہونے سے بچایا جا سکے فرقہ اور مسلک سے بالا تر انسانیت ہے ہمیں ایک دوسرے کے مسلک کا احترام کرنا چاہیے اور آنے والی نسل کو جو آئینی حقوق ملنے جا رہے ہیں اس میں رکاوٹوں کو دور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کے ہم سب کو ملکر علاقے کے امن کی بحالی کی کوششیں کرنی چاہئے اور دشمن کو آپس میں لڑ کر مزید موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(لاہور) 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان ایک عظیم الشان تاریخی دن ہے جو برصغیر کے مسلمانوں کے جوش و جزبہ اور الگ مملکت کے حصول کے لیے کی گئ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے یوم پاکستان دراصل شہدائےپاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے نظریہ پاکستان جو کہ دراصل نظریہ اسلام ہے اسے زندہ کرنے کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

 انھوں نے کہا پاکستان بنانے والی قیادت کی وجہ شہرت ان کی سچائی، ایمانداری، اپنی قوم سے محبت تھی  بانیان پاکستان اپنے مثالی کردار کے باعث دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے کہا وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے  ملک کی سیاسی قیادتوں کو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا قوم کو پاکستان کی اساس سے جوڑنا اور نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانا، دینی و سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے کہا ریاست مدینہ منورہ کے بعد پاکستان وہ واحد ملک ہے جو نظریہ اسلام پر معرض وجود میں آیا ایک ایسی عظیم مملکت جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے یہ تاریخ کے وہ عظیم لوگ تھے جنہوں نے نظریہ اسلام کے تحت مملکت کے حصول کے لیے بے مثال اور عظیم قربانیاں دیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومیں نظریات کی بنیاد پر زندہ رہتی ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر اور ملک کے استحکام اور بقا کے لیے نوجوان نسل کے اذہان میں نظریہ پاکستان اسطرح راسخ کر دیا جائے اور ان کی تربیت اس انداز میں کی جائےکہ وہ کسی بھی لمحے اس نظریے اور مملکت کی خاطر دی گئی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں۔

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جامعہ سیدہ خدیجۃ الکبری میانوالی کی جانب سے منعقدہ  دو روزہ سیمینار بمناسبت ولادت امام عصر حضرت امام مہدی عج میں خصوصی شرکت کی۔

 نصرت امام زمانؑ اور منتظرین کی یکجہتی کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےسیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ تقوی اور پرہیزگاری انسان کو اپنے امام کی طرف گامزن کرتی ہے، اپنے اور دوسروں کے دلوں میں امام زمانہ عج کی محبت اجاگر کی جائے اور زندگی میں کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے یہ سوچنا ہوگا کہ میرے ہر کام کو میرا امام دیکھ رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ انتظار عملی پہلو میں انسان کے اعمال اور کردار کو راستہ دیتا ہے امام مھدی علیہ سلام کے منتظرین کو ان کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے ایمان اور خلوص کے ساتھ معاشرے میں سرگرم عمل رہنا ہے تاکہ امام کے حقیقی منتظرین میں شامل ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجت خدا کے ظہور کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے ضروی ہے کہ دوسرے مکاتب فکر کے ساتھ مل جل کر رہا جائے کیوں کہ منجی کا تصور صرف مسلمان میں ہی نہیں بلکہ یہ تصور دوسرے مکاتب فکر میں بھی پایا جاتا ہے بالخصوص حقیقی منتظران کو ہمدلی اور یکجہتی سے ظہور کا زمینہ فراہم کرنا ہوگا ۔

اپنے دورہ میانوالی کے دوران محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے علامہ سید افتخار نقوی صاحب اور ان کی زوجہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر محترمہ زہرا نقوی نے جامعہ خدیجۃ الکبری کا بھی دورہ کیا اور جامعہ کے تمام شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔

Page 43 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree