The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ کائنات کے ہمراہ سیکٹر جی ایٹ اسلام آباد میں ایلفا گریٹ منسٹری آف پاکستان چرچ کا دورہ کیا اور کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ بھی موجود تھیں محترمہ صدیقہ کائنات نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے آج اس تقریب میں شرکت کا مقصد باہمی احترام و رواداری کے جذبے کو عملی جامہ پہنانا ہے اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر پیغام امن کو عام کرناہے۔

 اس موقع پر وفد کی جانب سے چرچ کے فادر جناب شہزاد کو پھولوں کا گلدستہ ، کیک اور کتابیں بطور تحفہ پیش کی گئیں فادر شہزاد اور تمام شرکائے محفل نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اسلام آباد کے وفد کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر نہایت مسرت کا اظہار کیا کرسمس کی تقریب میں وفد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ باباے قوم کی مخلصانہ مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے محکومی سے نجات حاصل کی اور آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہوئے۔

 انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے قائد اعظم کے زریں اقوال اور فرمودات کو فراموش نہ کیا ہوتا تو آج ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے ایک ایسی اسلامی ریاست قائم کی جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی اپنے دین کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے وژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔

‎کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کی ترغیب دلاتا ہے مسیحی برادری نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اقلیتوں کے حقوق کا احترام دین اسلام ہمیں سکھاتا ہے اور اسلامی ریاست ہونے کی بنا پر پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی جانب سے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ عظمیٰ تقوی کی سربراہی میں سنٹ فرانسس زاویئر چرچ حیدر آباد کا دورہ کیا وفد نے فادر جیمز سے ملاقات کی اور کرسمس یوم مسیح کی مناسبت سے مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کیے گئے اپنے دورے میں محترمہ عظمی تقوی نے کہاکہ دنیا اس وقت مشکل دور اور مختلف بحرانوں سے گزر رہی ہے بالخصوص کرونا جیسی وبا نے پوری دنیا کو سیاسی ، معاشی اور اقتصادی طور پر ہلا کر رکھ دیا ھے ایسے وقت میں ہمیں تما تر اختلافات بالاے طاق رکھتے ہوے امن و رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

 انھوں نے کہا کہ جناب مریم سلام اللہ علیھا اور جناب عیسی علیہ سلام کے لیے دنیا بھر کے مسلمان اور مسیحی برادری خاص احترام کے قائل ہیں جناب عیسی ع کی تعلیمات امن اور احترام پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر فادر جیمز نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ کرسمس کا پیغام اس بات کی امید رکھنا ہے کہ ایک دن پوری دنیا میں خدا کی حکومت ہوگی اور خدائی نظام نافذ ہوگا فادر جیمز نے وفد کو تحفے کے طور پر کیک اور کتاب پیش کی۔

وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ مسرت صفدر نے ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا اور تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا اس موقع پر محترمہ بلقیس اسدی کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع خیرپور میرس کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔

خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ مسرت صفدر نے خواتین کے اجتماعی  اور معاشرے کی اصلاح میں ان کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا اور ایک الہی جماعت کے پلیٹ فارم سے خواتین کی سیاسی اور فکری تربیت کیسے کی جائے اس موضوع روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں  شالیمار ٹاون کے دو یونٹس کی تنظیم نو کی گئی جس میں مومن پورہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل انجم عرفان جبکہ  داروغہ والا یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ ضرغام نامزد ہوئیں اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے دونوں مسئولین سے حلف لیا تنظیم نو کے اجلاس میں شالیمار کے دیگر سات یونٹس کی عہدیداران نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں ضلعی کابینہ کی ممبران محترمہ عندلیب سیدہ اور محترمہ رضوانہ بتول بھی اس موقع پر موجود تھیں اجلاس میں علاقے  اور ضلعی سطح پر فلاحی امور کو جاری رکھنے اور غریب خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔

وحدت نیوز(علی پور)شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب اور مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی نے جنوبی پنجاب کا تنظیمی دورہ کیا ۔ تین روزہ دورے میں ضلع علی پور ، بہاولپور اور ضلع لیہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیں محترمہ در نجف ضلع علی پور ، محترمہ خالدہ فاطمہ ضلع بہاولپور اور محترمہ طاہرہ اسدی ضلع لیہ کی آرگنائزر منتخب ہوئیں اپنے دورہ میں مرکزی اراکین نے تفصیلاً تنظیمی تعارف ، اغراض و مقاصد اور تنظیمی ذمہ داریوں سے نو منتخب ضلعی مسئولین کو آگاہ کیا۔

وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ٹنڈو محمد خان کی نو منتخب میڈیا سیکرٹری سحر بنت زوار حسین اچانک داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کا مرحومہ کے انتقال پر اظہارافسوس اور تعزیت ۔

چند روز قبل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیمی نقوی سے ایم ڈبلیوایم ٹنڈومحمدخان شعبہ خواتین کی میڈیا سیکریٹری کی حیثیت سے حلف لینے والی سحرزہرا بنت زوار حسین گذشتہ روز اچانک انتقال کرگئیں۔

مرحومہ فرسٹ ایئرکی طالبہ تھیں اور قوم وملت کی خدمت کے جذبے سے سرشارتھیں اسی بناءپر ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے اپنی قومی خدمات کا آغاز کیاتھا۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے سحر زہرا کی ناگہانی وفات پر اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے۔

وحدت نیوز(سکردو)ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین محترمہ کبریٰ خانم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے خواھران کی کابینہ میں شمولیت،یونٹ سازی،ایام فاطمیہ،تربیتی پروگرامز کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 20 جمادی الثانی کو یوم مادر کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کی خواہران سمیت ضلعی مسئوولئن،مدرسہ صادقیہ ڑگیول،مدرسہ زینبیہ گلشن خمینی،مدرسہ معصومین حوطو،اور مدرسہ زہرا سلام اللہ علیہا قمراہ سے معلمات نے شرکت کی۔اجلاس کی دوسری نشست میں تنظیم کی افادیت اور تنظیمی آداب پر مرکزی معاون سیکریٹری تربیت شیخ محمد جان حیدری،ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ فدا ذیشان نے درس دیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے یونٹ ٹاون شپ کی جانب سے دوسری تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور محترمہ حنا تقوی نے درس اخلاق دیتے ہوۓ خواتین سے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہاکہ جھوٹ کو ہر مذہب کے پیروکار برا سمجھتے ہیں اور دین اسلام میں جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ اور تمام برائیوں اور فساد کی جڑ ھے۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹا انسان اپنا اعتبار کھو بیٹھتا ھے اور کوئی اس کے سچ پر بھی یقین نہیں کرتا درس اخلاق میں یونٹ ممبران کے علاوہ علاقے کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مہربان باپ کی پہچان کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مھدویت شناسی سلسلے میں یہ ورکشاپ ادارہ البصیرہ شعبہ مہدویت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں آئی ایس او طالبات اٹک ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیدارن محترمہ قراة العین، محترمہ فرح دیبا اور زینب بنت الھدی سمیت ضلع اٹک کی تمام کابینہ نے ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مذہبی اسکالر آقا حیدر نقوی نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور امام زمانہ عج ایک مہربان باپ کی صورت کیسے ہماری راہنمائی اور ھدایت کر رہے ہیںکے موضوع پر  کو تفصیل سے گفتگو کی۔ ورکشاپ کی دوسری نشست میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں، جس میں حدیث نبویؐ کے مطابق ڈرائنگ اور معصومین ع کے اسماء پر کارڈز بناۓ گئے آخر میں شرکاء نے امتحانی پیپر حل کیا۔

Page 47 of 117

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree